Connect with us

فن و ادب

سال 2025: بالی وڈ کے لیے ایک نہایت غمگین سال

Published

on

خصوصی مضمون : نسیم الدین

نئی دہلی، بالی وڈ صرف ایک فلمی صنعت نہیں بلکہ کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہے اس دنیا کے ستارے جب پردہ سیمیں پر جلوہ گر ہوتے ہیں تو زندگی مسکرا اٹھتی ہے، مگر جب یہی ستارے ہمیشہ کے لیے ہم سے جدا ہو جاتے ہیں توایک خلا پیدا کرجاتے ہیں بالی وڈ کے کئی عظیم فنکار ایسے گزرے ہیں جنہوں نے اپنی فنکارانہ صلاحیت سے کبھی ہمیں ہنسایا، کبھی رلایا ، کبھی جذباتی کیا اور کبھی کچھ لمحوں کے لئے ہی سہی ہمیں زندگی کی الجھنوں سے آزاد کرکے ہماری بھرپور تفریح کی ۔

سال 2025 بالی وڈ کے لیے انتہائی غمگین رہا۔ اس برس انڈسٹری کے ایسے ستارے ہم سے جدا ہوگئے جن جنہوں نے اپنی اداکاری، مسکراہٹ اور شاندار کام سے کروڑوں دلوں میں خاص مقام بنایا تھا۔ان میں کچھ نام ایسے ہیں جو فلمی تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیں گے ان میں منوج کمار ، دھرمیندر، سُلکشنا پنڈت، ستیش شاہ، پنکج دھیر، زوبین گرگ ، اسرانی اور دیگر کئی نامور شخصیات شامل ہیں ان کا شاندار کام اور ناقابلِ فراموش ورثہ ہمیشہ ان کے مداحوں کے دلوں میں زندہ رہے گا۔ آئیے نظر ڈالتے ہیں اُن ستاروں پر جنہیں ہم نے اس سال کھو دیا۔

پرتیش نندی8 جنوری 2025

اینیمیشن فلموں میں کتّے اور جانوروں کے استعمال سے آگے بڑھ کر فلموں کے کرداروں کو کارٹون میں ڈھالنے والے مشہور فلم ساز پرتیش نندی کا 8 جنوری 2025 کو 73 برس کی عمر میں انتقال ہوا۔پرتیش نندی مشہور ایڈورٹائزنگ ایگزیکٹیو اور فلم انڈسٹری کے نمایاں پروڈیوسرز میں شامل تھے، دل کا دورہ پڑنے سے جنوبی ممبئی میں اپنے گھر میں ان کا انتقال ہوا۔انہوں نے اپنے کیرئیر میں کئی کامیاب فلمیں پروڈیوس کیں، جن میں ‘جھنکار بیٹس’، ‘چمیلی’، ‘ہزاروں خواہشیں ایسی’، ‘ایک کھلاڑی ایک حسینہ’، ‘ان کہی’، ‘پیار کے سائیڈ ایفیکٹس’، ‘بو بیرکس فار ایور’ اور دیگر شامل ہیں۔

14 مارچ 2025دیب مکھرجی

بالی وڈ معروف اداکار اور فلمساز ایان مکھرجی کے والد، دیب مکھرجی کا 14 مارچ 2025 کو 83 برس کی عمر میں انتقال ہوا۔ وہ طویل علالت کے بعد اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔دیب مکھرجی نے 1960 اور 1970 کی دہائی میں کئی فلموں میں معاون کردار ادا کیے جن میں “تو ہی میری زندگی”، “دو آنکھیں”، “باتوں باتوں میں”، “جو جیتا وہی سکندر”، اور “کنگ انکل” شامل ہیں۔ ان کی ہدایتکاری میں 1983 میں “کراٹے” نامی فلم بھی ریلیز ہوئی تھی، جس میں متھن چکرورتی، کاجل کرن اور یوگیتا بالی نے مرکزی کردار ادا کیے۔دیب مکھرجی کا تعلق بھارتی سینما کے مشہور مکھرجی خاندان سے تھا۔ دیب مکھرجی کی پیدائش 22 نومبر 1941ء میں کانپور میں ہوئی تھی۔ان کی والدہ ستی دیوی مشہور اداکار اشوک کمار، انوپ کمار اور کشور کمار کی واحد بہن تھیں۔ وہ فلم ساز آشوتوش گواریکر کے سسر اور معروف بالی وڈ اداکارائیں کاجول اور رانی مکھرجی کے چچا تھےاور ان کے بھائی فلمساز شومو مکھرجی نے بالی وڈ اداکارہ تنوجہ سے شادی کی، جو کاجول کی والدہ ہیں۔

4 اپریل 2025 منوج کمار

بالی وڈ کے مشہور اداکار اور ہدایت کار منوج کمار نے 4 اپریل 2025 کو بڑی عمر سے متعلق بیماری کے باعث 87 برس کی عمر میں اس دار فانی کو الوداع کہا۔ منوج کمار کا نام ایسے عظیم فنکاروں کی فہرست مںا شامل ہے جنہوں نے بے مثال اداکارانہ صلاحتوزں سے ناظرین کے دلوں مں اپنا ایک مخصوص مقام بنایا ہے۔ انہوں نے اپنی بیشتر فلموں میں حب الوطنی کے جذبے کو پیش کیا گیا۔ شہید، پربھ اور روٹی کپڑا اور مکان ، پورب اور پچھم جیسی فلموں کے ذریعہ انہوں نے بالی وڈ میں کافی شہرت حاصل کی۔ وہ اپنے مداحوں میں”بھارت کمار” کے نام سے مشہور تھے۔منوج کمار کی پدعائش 24 جولائی 1937 کو پاکستان کے ایبٹ آباد شہر میں ہوئی تھی۔ ان کا اصل نام ہر ی کرشن گوسوامی ہے۔ انہوں نے نہ صرف فلم سازی بلکہ ہدایت کاری،اسٹوری رائٹر اور مکالمہ نگاری سے ناظرین کے دلوں میں اپنی ایک خاص شناخت قائم کی۔ منوج کمار نے تقریبا 50 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔منوج کمار کی فنکاری کاایک پہلو یہ بھی ہے کہ وہ اپنی فلموں کی کہانایں خود اردو مںا قلم بند کرتے تھے اس کے علاوہ وہ ایک اچھے شاعر بھی تھے۔ان کے والد پنڈت ہربنس لال گوسوامی اردو فارسی کے ایک نامور شاعر تھے۔

23 مئی 2025 مکُل دیو

بالی وڈ اداکار اور ماڈل مکُل دیو نے23 مئی 2025 کو 54 برس کی عمر میں اس دنیا کو الوداع کہا۔ وہ کافی عرصے سے بیمار تھے اور اسپتال میں زیرِ علاج بھی رہے۔ مکل دیو 17 دسمبر 1970 کو نئی دہلی میں ایک پنجابی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد ہری دیو اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس تھے اور انہوں نے ہی مکل کو افغان ثقافت سے متعارف کرایا تھا۔

مکل دیو نے اداکاری کی دنیا میں آنے کا خواب نہیں دیکھا تھا۔ انہوں نے چنڈی گڑھ کے اندرا گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف ایروناٹکس میں پائلٹ کی تربیت لی تھی۔ لیکن قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا اور وہ اداکاری کی دنیا میں داخل ہو گئے۔ مکل دیو نے اپنے کرئیر کا آغاز 1996 میں ٹی وی سیریل ممکن سے کیا۔ مکل دیو نے بالی ووڈ میں اپنے کریئر کا آغاز سال 1996 میں ریلیز فلم ‘دستک’ سے کیا۔یہ سابق مس یونیورس سشمیتا سین کی بھی پہلی فلم تھی۔مکل دیو نے ‘سن آف سردار’، ‘یملا پگلا دیوانہ’، ‘آر… راجکمار’، ‘قلعہ’، ‘کہرام’ اور ‘جے ہو’ جیسی کئی فلموں میں بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔ انہوں نے ہندی کے ساتھ ساتھ پنجابی، بنگالی، ملیالم، کنڑ اور تیلگو میں 60 سے زائد فلموں میں کام کیا۔

27 جون 2025 شفالی زری والا

ری مکس گانا کانٹا لگا اور ٹی وی/فلمی شوز میں اپنی منفرد موجودگی کے لیے جانی جانے والی شفالی زری والا کا انتقال 27 جون 2025 کو محض 42 برس کی عمر میں دل کی تکلیف کے باعث ہوا۔شفالی 15 دسمبر 1982 کو احمد آباد، گجرات میں پیدا ہوئیں ۔ ری مکس کا دور ہندوستان میں شروع ہی ہوا تھا کہ ایک نئے چہرہ شفالی زریوالا نے ‘کانٹا لگا’ گیت کے ساتھ دھوم مچا دی اور انھیں ‘کانٹا لگا گرل’ کے نام سے جانا گیا۔2002 میں ‘کانٹا لگا’ کے ری مکس نے شفالی زریوالا کو راتوں رات شہرت کی بلندیاں عطا کیں۔شفالی بعد میں بالی وڈ فلم ‘مجھ سے شادی کروگی’ سمیت متعدد فلموں اور ٹی وی شوز میں جلوہ گر ہوئیں، وہ مشہور ریئلٹی شو ‘بگ باس 13’ کا بھی حصہ ر ہیں۔

15 جولائی 2025دھیرج کمار

ایک معتبر اداکار، پروڈیوسر اور ٹی وی ہدایت کار دھیرج کمار کا انتقال 15 جولائی 2025 کو 79 برس کی عمر میں ہوا ان کی خدمات نے نہ صرف فلم بلکہ ٹیلی ویژن انڈسٹری میں بھی گہرے نقوش چھوڑے۔ دھیرج کمار نے اپنے فلمی کرئیر کا آغاز فلم ‘راتوں کا راجہ’ سے کیا تھا جس میں شتروگھن سنہا نے ویلن کا کردار ادا کیا تھا۔ اُن کا ٹیلی ویژن سیرئیل ‘کہاں گئے وہ لوگ’ بھی کافی مقبول ہوا تھا۔ منوج کمار کے ساتھ اُن کی بہت گہری دوستی تھی اور اُنھوں نے اُن کی فلم ‘روٹی کپڑا اور مکان’ میں کام کیا تھا۔ اس کے علاوہ اُن کی ایک مشہور فلم ‘سوامی’ بھی کی تھی جس کا ایک گانا’ کا کروں سجنی آئے نا بالم ‘بہت مشہور تھا ۔ دیوآنند کی فلم ‘ہیرا پنّا’ میں اُنھوں نے ویلن کا کردار ادا کیا تھا۔ اس کے علاوہ شرڈی کے سائی بابا بھی اُن کی مشہور فلم تھی۔ اُن کے انتقال سے بالی ووڈ کو گہرہ دھچکا لگا۔

پریا مراٹھے 31 اگست 2025

مشہور اداکارہ پرِیا مراٹھے کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے 31 اگست 2025 کو 38 برس کی عمر میں زندگی کی بازی ہارگئیں۔پرِیا مراٹھے نے کئی بالی ووڈ اور ٹالی ووڈ فلموں اور کئی سپر ہٹ سیریلز میں اداکاری کی ہے جن میں ‘قسم سے’، ‘پوتر رشتہ’، ‘اترن’ اور ‘ساتھ نبھانا ساتھیا’ شامل ہیں۔ وہ دو سال سے زیادہ عرصے سے کینسر سے لڑ رہی تھیں اور دوران علاج بھی اداکاری کرتی رہیں۔

19 ستمبر 2025 زوبین گرگ

‘یا علی ‘گانے سے شہرت پانے والے معروف گلوکار و موسیقار زوبین گرگ کا سنگاپور میں اسکوبا ڈائیونگ حادثے کے دوران19 ستمبر 2025 کو 53سال کی عمرمیں انتقال ہوگیا۔ انہوں نے بالی وڈ کے علاوہ اسامیہ اور بنگالی زبانوں میں بھی اپنی آواز کا جادو جگایا،ان کی موت سب کے لیے انتہائی چونکا دینے والی تھی۔ابتدائی طور پر ان کی موت کو حادثہ قرار دیا گیا تھا جب کہ سنگاپور پولیس نے بھی ابتدائی تحقیق کے بعد ان کی موت کو حادثہ قرار دیا تھا۔

زوبین گرگ آسام کے ثقافتی منظرنامے کی معروف شخصیت تھے، جنہوں نے نہ صرف ہندی فلم انڈسٹری بلکہ شمال مشرقی ریاستوں میں بھی شہرت حاصل کی۔انہوں نے اپنے کریئر کے دوران ہندی، بنگالی، آسامی، تامل اور تیلگو سمیت دیگر مقامی زبانوں میں 32 ہزار گانے گائے اور ان کی اچانک موت نے مداحوں کو شدید صدمے میں مبتلا کر دیا تھا۔زوبین گرگ نے اپنی جادوئی آواز سے موسیقی کی دنیا میں الگ پہچان بنائی تھی۔ ان کا گایا ہوا بالی ووڈ فلم ‘گینگسٹر’ کا مشہور گانا ‘یا علی’ آج بھی سننے والوں کو بے حد متاثر کرتا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے فلم ‘کِرش 3’ کے مشہور گانے ‘دل تو ہی بتا’ سمیت کئی یادگار گانے گائے، جو عوام کے دلوں کو چھو گئے۔

4 اکتوبر سندھیا شانتارام

کلاسک فلموں کی مشہور کی اداکارہ، مشہورِ زمانہ رقاصہ جنہوں نے جھنک جھنک پائل باجے اور نورنگ جیسی فلموں میں یادگار اداکاری کی14اکتوبر 2025 کو 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ان کے انتقال کی خبر سے فلم انڈسٹری میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔سندھیا شانتارام کا اصلی نام وجیا دیشمکھ تھا۔ انہوں نے 1959 کی وی شانتا رام کی فلم ‘نورنگ’ سے ہندی فلم انڈسٹری میں بھی زبردست شناخت بنائی۔ اس فلم کا نغمہ ‘ارے جا رے ہٹ نٹ کھٹ’ آج بھی کافی پسند کیا جاتا ہے۔ اس نغمہ کے لیے انہوں نے خصوصی طور پر ‘کلاسیکی رقص’ سیکھا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس وقت کوئی کوریوگرافر نہیں ہوتا تھا، نغمہ میں نظر آنے والے اسٹیپس خود سندھیا یا ڈائریکٹر وی شانتا رام نے تیار کیے تھے۔

انہوں نے دو آنکھیں بارہ ہاتھ میں زبردست اداکاری کی تھی۔ اس فلم کے سبھی گیت کافی مشہور ہوئے تھے۔ ان میں اے مالک تیرے بندے ہم اور سنیا جھوٹوں کا بڑا سرتاج نکلا آج بھی سامعین کے کانوں میں میٹھاس پیدا کردیتے ہیں۔

9 اکتوبر 2025وریندر سنگھ گھومن

بالی وڈ اداکار اور باڈی بلڈر وریندر سنگھ گھومن کا 9 اکتوبر 2025 کو 53 برس کی عم میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوا۔ان کے انتقال کی خبر نے مداحوں، ساتھی اداکاروں اور کھیلوں کی دنیا سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی صدمے میں مبتلا کر دیا۔وریندر سنگھ گھومن کا شمار ہندوستان کے صف اول کے باڈی بلڈرز میں ہوتا تھا۔ ان کی شاندار فٹنس اور طاقتور جسمانی ساخت نے انہیں جلد ہی عوامی مقبولیت دلا دی۔ انہوں نے بین الاقوامی سطح پر بھی کئی باڈی بلڈنگ مقابلوں میں ہندوستان کی نمائندگی کی اور متعدد اعزازات اپنے نام کیے۔ان کی پہچان صرف ایک باڈی بلڈر کے طور پر نہیں بلکہ ایک منجھے ہوئے اداکار کے طور پر بھی کی جاتی ہے۔ ان کی آخری فلم ٹائیگر 3 کی تھی، جس میں وہ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہوئے۔ فلم میں ان کی جسمانی طاقت اور ایکشن مناظر نے مداحوں کو بے حد متاثر کیا۔ ان کی اچانک موت نے فلم انڈسٹری کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا۔

15 اکتوبر 2025 پنکج دھیر

سینئر اداکار پنکج دھیر کا 15 اکتوبر کو 2025 کو کینسر کے باعث 68 برس کی عمر میں انتقال ہوا۔ ٹی وی اور فلم انڈسٹری میں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔وہ مشہور سیریل ‘مہابھارت’ میں کرن کا کردار نبھا کر گھریلو نام بن گئے تھے۔ پنکج دھیر نے اپنے کیریئر کا آغاز 1980 کی دہائی میں کیا اور بی آر چوپڑا کے ‘مہابھارت’ میں کرن کے کردار نے انہیں راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ ان کی باوقار اداکاری، مکالمہ کی ادائیگی اور جذباتی گہرائی آج بھی ناظرین کے دلوں میں تازہ ہے۔بعد ازاں، انہوں نے چندرکانتا میں راجا شِودت، دی گریٹ مراٹھا، یوگ میں علی خان جیسے یادگار کردار ادا کیے۔ وہ عدالتی سیریل ‘قانون’ میں بھی جلوہ گر ہوئے۔پنکج دھیر’صنم بے وفا’، ‘بادشاہ’ سمیت متعدد فلموں میں نظر آئے۔ اس کے بعد انہوں نے ہدایت کاری کا آغاز کرتے ہوئے فلم ‘مائی فادر گاڈ فادر’ بنائی اور اداکاری کے میدان میں تربیت دینے کے لیے ایک اکیڈمی بھی قائم کی۔

20 اکتوبر 2025 اسرانی

بالی وڈ میں مزاحیہ کرداروں کے لیے گھر گھر مشہور اسرانی نے بھی اسی سال دم توڑ دیا ان کا انتقال 20 اکتوبر 2025کو 84 برس کی عمر میں ہوا وہ کئی دہائیوں تک ناظرین کو اپنی منفرد اداکاری سے محظوظ کرتے رہے۔ فلم شعلے میں انگریزوں کے زمانے کے جیلر یعنی اسرانی کی پیدائش یکم جنوری 1940 کو جے پور کے ایک متوسط سندھی ہندو خاندان میں ہوئی تھی۔ اسرانی کا پورا نام گووردھن اسرانی تھا۔سال 1970 کی دہائی میں ان کی نمایاں معاون اداکاری والی فلموں میں ‘میرے اپنے’، ‘کوشش’، ‘باورچی’، ‘پریچے’، ‘ابھیمان’، ‘محبوبہ’، ‘پلکوں کی چھاؤں میں’، ‘دو لڑکے دونوں کڑکے’ اور ‘بندش’ شامل ہیں۔ انھوں نے 1977 میں ‘چلا مراری ہیرو بننے’ نامی فلم میں نہ صرف مرکزی کردار ادا کیا بلکہ یہ فلم خود لکھی بلکہ اس کی ہدایت کاری بھی کی۔ مزاحیہ اداکار کے طور پر انہیں 1970 کی دہائی ‘آج کی تازہ خبر’، ‘روٹی’، ‘پریم نگر’، ‘چپکے چپکے’، ‘چھوٹی سی بات’، ‘رفو چکر’، ‘شعلے’، ‘بالیکا ودھو’، ‘فقیرا’، ‘انورودھ’، ‘چھیلا بابو’، ‘چرس’، ‘پھانسی’، ‘دلگی’،’ہیرالال پنّالال’، ‘پتی پتنی اور وہ’اور ‘ہم تمہارے’ میں بہترین اداکاری کی۔

22 اکتوبر 2025رشبھ ٹنڈن

نوجوان گلوکار و اداکار رشبھ ٹنڈن کا انتقال 22 اکتوبر 2025 کو 35 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔ ان کی اچانک موت نے شوبز انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا۔رشبھ گلوکار اور موسیقار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اداکار بھی تھے، جو میوزک ویڈیو پراجیکٹس’ فقیر – لیونگ لمیٹ لیس’اور’رشنا: دی رے آف لائٹ’ اور ‘عشق فقیرانہ’کے لیے جانے جاتے تھے۔

25 اکتوبر 2025 ستیش شاہ

اداکار ستیش شاہ کا انتقال 25 اکتوبر 2025 کو 74 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔ ستیش نہ صرف ایک بہترین اداکار تھے بلکہ ایک مثالی شوہر بھی تھے، جو الزائمر میں مبتلا اپنی اہلیہ کی تیمارداری کرتے تھے۔ ان کے جانے سے مداحوں اور چاہنے والوں کو گہرا صدمہ پہنچا۔بالی وڈ میں ستیش شاہ کو ایسے اداکار کے طور پر یاد کیا جائے گا، جنہوں نے اپنی دلچسپ مزاحیہ اداکاری سے ناظرین کو ہنسایا اور جس کردار کو بھی نبھایا اُس میں جان ڈال دی۔ستیش شاہ 25 جون 1951 کو ممبئی میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام ستیش روی لال شاہ تھا۔ ستیش شاہ نے کریئر کا آغاز 1970 میں ریلیز ہوئی فلم ‘بھگوان پرشورام’ سے کیا۔ ان کی دیگر فلموں میں ‘عجیب کہانی”گمن”امراؤ جان’ ،’البرٹ پِنٹو کو غصہ کیوں آتا ہے’ اور ‘شکتی’ شامل ہیں ۔سال 1983 کی فلم ‘جانے بھی دو یارو!’ ستیش شاہ کے کریئر کے لیے اہم ثابت ہوئی۔ اس فلم کے بعد ستیش شاہ کی قسمت ایسی چمکی کہ وہ فلم انڈسٹری میں مزاحیہ اداکار کے طور پر اپنی پہچان بنانے میں کامیاب ہو گئے۔ستیش شاہ نے چار دہائیوں پر محیط کریئر میں 250 سے زیادہ فلموں میں اپنی دلچسپ مزاحیہ اداکاری سے ناظرین کو محظوظ کیا اور اپنا گرویدہ بنالیا۔

6 نومبر 2025 سلکشنا پنڈت

بالی ووڈ کی سرکردہ اداکارہ اور گلوکارہ سلکشنا پنڈت کا 6 نومبر 2025 کو 71 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو ا ۔سلکشنا پنڈت نے 1975 میں سنجیو کمار کے ساتھ “الجھن” سے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور پھر اپنے دور کے تقریبا تمام ٹاپ اسٹارز راجیش کھنہ ، ششی کپور اور ونود کھنہ کے ساتھ کام کیا ۔ان کی دیگر بڑی فلمیں “سنکوچ” ، “ہیرا پھیری” ، “خاندان” اور “دھرم کانٹا” شامل ہیں ۔ایک پلے بیک گلوکارہ کے طور پر ان کا متوازی اور متاثر کن کریئر بھی تھا اور انہوں نے “تو ہی ساگر تو ہی کنارا” ، “پردیسیا تیرے دیس میں” ، “بیقرار دل ٹوٹ گیا” اور “سوموار کو ہم ملے” جیسے ہٹ گانے گائے ۔ ان کی آخری فلم دو وقت کی روٹی (1988) تھی۔

زرین خان 7 نومبر 2025

بالی وڈ اداکار سنجے خان کی اہلیہ اور زید خان کی والدہ زرین خان کا عمر سے متعلق بیماری کے سبب 7 نومبر 2025 کو 81 برس کی عمر میں انتقال ہوا۔ سال1966 میں سنجے خان سے شادی سے پہلے زرین کا ہندی سنیما میں مختصر لیکن یادگار دور تھا۔ وہ “تیرے گھر کے سامنے” اور “ایک پھول دو مالی” جیسی فلموں میں نظر آئیں۔ زرین کی سب سے بڑی بیٹی فرح خان علی کی شادی ڈی جے عقیل سے ہوئی ہے، ان کی دوسری بیٹی سیمون اروڑا کی شادی بزنس مین اجے اروڑا سے ہوئی ہے جب کہ ان کی سب سے چھوٹی بیٹی سوزین خان کی شادی ریتک روشن سے ہوئی تھی۔

14 نومبر 2025 کامنی کوشل

اداکارہ کامنی کوشل بالی وڈ کے پرانے دور کی اداکاراؤں میں سے ایک تھیں۔ ان کا انتقال 14 نومبر 2025 کو 98 برس کی عمر میں ہوا۔ کامنی کوشل کی پیدائش 24 فروری 1927کو لاہور میں ہوئی تھی۔ سال 1946 کی چیتن آنند کی فلم ‘نیچا نگر’ اداکاری کا آگاز کیا انہیں اس فلم کے لئے کانس فلم فیسٹول میں ممتاز گولڈن پام ایوارڈ اور دوسری فلم ‘براج بہو’ کے لیے بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ ملا۔وہ ہندی فلموں کی ایسی پہلی ہیروئن ہیں، جو شادی کے بعد مرکزی کردار ادا کرتی رہیں۔ انہوں نے اشوک کمار، راج کپور، دیو آنند اور دلیپ کمار کے ساتھ مرکزی کردار نبھائے۔

24 نومبر 2025 دھرمیندر

بالی وڈ کے ‘ہی مین’ کہلانے جانے والے دھرمیندر کا انتقال 24 نومبر کو 2025 کو 89 برس کی عمر میں ہوا ۔ دھرمیندر کی پیدائش پنجاب کے پھگواڑہ میں 8 دسمبر 1935 کو ہوئی ۔ ان کی دیگر فلموں میں انوپما، منجھلی دیدی اور ستیہ کام جیسی فلمیں شامل ہیں۔ پھول اور پتھر کی کامیابی کے بعد دھرمیندر کی شبیہ ‘ ہی مین’ کے طور پر بن گئی ۔ اس فلم کے بعد زیادہ تر ڈائریکٹر ز نےدھرمیندر کے ہی مین والی شبیہ کو اپنی فلموں میں پیش کیا۔سال 1975 میں دھرمیندر کے فلمی کیرئر کا اہم مرحلہ آیا اور انہیں ڈائریکٹر رمیش سپی کی فلم شعلے میں کام کرنے کا موقع ملا۔ اس فلم میں اپنے منچلے انداز سے دھرمیندر نے شائقین کو بھرپور محظوظ کیا۔ دھرمیندر نے اپنے چار دہائیوں پر مشتمل طویل فلمی کریئر میں تقریباً 250 فلموں میں اداکاری کی ۔امریکہ کے مشہور جریدے ٹائم میگزین نے دنیا کی دس خوبصورت شخصیات میں ان کی تصویر کو صفحہ اول پر شائع کیا تھا۔

یواین آئی۔این یو۔ایف اے

Continue Reading

فن و ادب

رنویر سنگھ کی فلم دھوندھر: دی ریوینج 1000 کروڑ کلب میں شامل

Published

on

ممبئی، بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ کی فلم دھوندھر: دی ریوینج نے ہندوستانی مارکیٹ میں 1013 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔ آدتیہ دھر کی ہدایت کاری میں بننے والی بلاک بسٹر دھوندھر کا سیکوئل، دھوندھر: دی ریونج روزانہ لاکھوں روپے کی آمد کے ساتھ کامیابی جاری ہےرنویر سنگھ نے مرکزی کردار میں اداکاری کی، یہ فلم ریلیز کے بعد سے ہی شائقین کے درمیان زبردست ہٹ رہی ہے۔ فلم کی مقبولیت اپنے عروج پر ہے۔ رنویر سنگھ، آر مادھاون، ارجن رامپال، سنجے دت، راکیش بیدی، اور سارہ علی خان نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔

سکنلک کے حاصل کردہ اعداد و شمار کے مطابق، “دھورندھر: دی ریوینج” نے 18 مارچ تک تقریباً 43 کروڑ کی کمائی کی۔ فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں ہندوستانی مارکیٹ میں 674.17 کروڑ روپے کمائے۔ اس نے دوسرے ہفتے میں 263.65 کروڑ روپے کمائے۔ فلم نے 16ویں دن 21.55 کروڑ روپے، 17ویں دن 25.65 کروڑ اور 18ویں دن 28.75 کروڑ کی کمائی کی۔ فلم نے 18 دنوں میں ہندوستانی مارکیٹ میں 1013.77 کروڑ روپے کمائے ہیں۔

یو این آئی۔ ایم جے

Continue Reading

فن و ادب

نوتن فلموں میں کام کرنے والی پہلی مس انڈیا تھیں

Published

on

21 فروری برسی کے موقع پر

خصوصی تحریر: نسیم الدین

بالی ووڈ میں ایسی شخصیتوں کی ایک طویل فہرست ہے جِن کے کارناموں کو ہم کبھی فراموش نہیں کرسکتے اور جِنھوں نے فلمی دنیا میں اپنے انمٹ نقش چھوڑے ہیں اِس طویل عرصے میں کیسے کیسے نامور فن کاروں نے، جِن میں ایکٹرز، ڈائریکٹرز، گلوکار، رائٹرز، شاعر اور موسیقار اور فلمی اسکرین پر اور اس کے پس پردہ کام کرنے والی سینکڑوں شخصیتیں شامل ہیں، اپنی لگن اور فنی جوہر سے بالی ووڈ کو وہ بلند مقام دیا جہاں اُسے ہم آج دیکھتے ہیں۔اِنہی میں ایک عظیم اداکارہ نوتن بھی شامل ہیں۔

نوتن نے اپنی فطری اداکاری، سادگی اور مکالموں کی ادائیگی سے فلم شائقین کو جِس طرح متاثر کیا وہ اپنی مثال آپ ہے۔

آج کے دور میں جہاں مس انڈیا کا خطاب جیتنے والی حسیناؤں کو فلموں میں کام کرنے کا موقع آسانی سے مل جاتا ہے، وہیں نوتن کو فلموں میں کام حاصل کرنے کے لئے کافی جدوجہد کرنی پڑی تھی۔

چار جون 1936 کو ممبئی میں پیدا ہوئیں نوتن کا اصلی نام نوتن سمرتھ تھا۔ ان کو اداکاری کا فن وراثت میں ملا۔ ان کی ماں شوبھنا سمرتھ اس زمانے کی معروف فلم اداکارہ تھیں۔ گھر میں فلمی ماحول ہونے کی وجہ سے نوتن اکثر اپنی ماں کے ساتھ شوٹنگ دیکھنے جایا کرتی تھیں۔

اس وجہ سے ان کا رجحان بھی فلموں کی جانب مائل ہو گیا اور وہ بھی اداکارہ بننے کے خواب دیکھنے لگیں۔نوتن نے بطور چائلڈا سٹار فلم ’نل دمينتی‘ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ اس درمیان نوتن نے آل انڈیا بیوٹی مقابلہ میں حصہ لیا جس میں وہ سرفہرست رہیں لیکن بالی ووڈ کے کسی فلمساز کی توجہ ان کی طرف نہیں گئی۔ انہیں 1950 کی فلم ہماری بیٹی میں اداکاری کرنے کا موقع ملا جس کی ہدایت کار ان کی ماں شوبھنا سمرتھ تھیں۔

جاری۔یو این آئی۔ این یو۔

Continue Reading

فن و ادب

عشق نامہ: محبت کی ایک لازوال داستان

Published

on

خصوصی مضمون : ڈا کٹر شگفتہ یاسمین

جب جب محبت تاریخ کی خاردار راہوں سے لہو لہان ہو کر پروان چڑھی ہے تو کہانیوں نے جنم لیا ہے… اور ایسی ہی ایک داستان لے کر آ رہی ہیں شہناز گل اپنی نئی فلم’’ عشق نامہ‘‘ کے ساتھ  پنجابی سپر اسٹار شہناز گل کی آنے والی فلم ’’عشق نامہ ‘‘کا پہلا پوسٹر منظرِ عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر جذبات کی ایک لہردوڑ گئی ہے یہ محض ایک پوسٹر نہیں، بلکہ شہناز کے فنی سفر میں ایک نئے باب کا آغاز محسوس ہوتا ہے۔ شہناز نے پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا:

’’میری آنے والی فلم کی پہلی جھلک… عشق نامہ — دوسچے عاشقوں ۔ نمّا اور نسیمہ کی سچی داستان۔ 24 جولائی 2026 کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں‘‘

یہ صرف ایک فلم ریلیز کی خبر نہی ۔بلکہ ایک ایسی محبت کی بازگشت ہےجس میں درد بھی ہے، تاریخ کا عکس بھی ہےاور امید کی روشنی بھی۔ پردہ ٔ سیمیں پر جلوہ گر ہوتی ایک ایسی فلم جہاں محبت بھی ہے اور جدائی بھی اور وقت کی کڑی آزمائش بھی۔

پوسٹر میں شہناز گل، جے رندھاوا کو آغوش میں تھامے نظر آتی ہیں جیسے محبت ہر آزمائش سے بڑی ہو۔ پس منظر میں ہندوستان اور پاکستان کے کشیدہ حالات کی فضا اس عشق کو مزید گہرا اور بامعنی بنا دیتی ہے۔دوسری جھلک میں وہ روایتی پنجابی دلہن کے روپ میں دکھائی دیتی ہیں، جہاں آنکھوں میں خواب بھی ہیں اور قربانیوں کی خاموش داستان بھی۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ یہ محبت صرف ملن کی نہیں، بلکہ صبر، انتظار اور جدوجہد کی کہانی ہے۔

یہ فلم شہناز گل کے کریئر کے ایک اہم موڑ پر سامنے آئی ہے۔ 2025 میں انہوں نے اپنی پروڈکشن کے بینر تلے فلم’ اک کُڑی ‘بنا کر نہ صرف بطور اداکارہ بلکہ بطور پروڈیوسربھی اپنی مضبوط پہچان قائم کی۔ فلم کی کامیابی نے ثابت کر دیاکہ شہناز محض ایک چہرہ نہیں، بلکہ ایک تخلیقی سوچ رکھنے والی فنکارہ بھی ہیں۔اس سے قبل 2021 کی بلاک بسٹر ’ حونصلہ رکھ ‘نے انہیں عوام کے دلوں کی دھڑکن بنا دیا . ’’عشق نامہ‘‘ میں شہناز گل اپنے فنی افق کو مزید وسعت دیتی دکھائی دیتی ہیں۔ یہ صرف ایک رومانوی فلم نہیں، بلکہ ایک ایسا جذباتی سفر ہے جو تاریخ کے زخموں، جدائی کے درد اور امید کی روشنی سے گزر کر دل کو چھو جاتا ہے۔ایسا لگتا ہے جیسے یہ فلم صرف دیکھی نہیں جائے گی — بلکہ محسوس بھی کی جائے گی۔

یو این آئی ۔ایس وائی

Continue Reading
Advertisement
دنیا8 hours ago

امریکہ پر انحصار اب ’کمزوری‘ بن گیا ہے: کینیڈین وزیرِ اعظم

جموں و کشمیر9 hours ago

جنوبی کشمیر رینج کے ڈی آئی جی نے پلوامہ میں جرائم اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

دنیا9 hours ago

ہندوستان اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ تجارتی معاہدے پر بات چیت پیر سے شروع

دنیا9 hours ago

شریف، پیزیشکیان کی فون پر بات چیت، امن کی کوششیں جاری رکھنے کا عزم

دنیا11 hours ago

ایران امریکہ جنگ بندی کا کل آخری دن! توسیع کے لیے سفارتی رابطوں میں تیزی

دنیا12 hours ago

شہید بیٹیوں کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا: ایرانی صدر

دنیا13 hours ago

ایران پہلے کے مقابلے میں زیادہ متحد ہے: ایرانی سفیر

دنیا13 hours ago

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

دنیا13 hours ago

جنگ کسی کے مفاد میں نہیں: ایرانی صدر

دنیا13 hours ago

امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے ساتھ ساتھ تہران ‘ضروری اقدامات’ کے لیے تیار:ایرانی اسپیکر

دنیا15 hours ago

واشنگٹن سے فی الحال بات چیت کا کوئی ارادہ نہیں، ایران نے مذاکرات جاری رکھنے سے انکار کر دیا

دنیا16 hours ago

امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ زیادہ دور نہیں

ہندوستان16 hours ago

کانگریس نے حکومت کی خارجہ پالیسی پر تنقید کی ، پاکستان کے ‘بڑھتے ہوئے سفارتی کردار’ پر متنبہ کیا

ہندوستان16 hours ago

کھڑگے مغربی بنگال اور راہل تمل ناڈو میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے

ہندوستان16 hours ago

سپریم کورٹ کی ریزولوشن پلان کی منظوری میں تاخیر پر این سی ایل ٹی کی سرزنش، ملک گیر رپورٹ طلب

ہندوستان16 hours ago

وزیر اعظم مودی منگل کو راجستھان میں 79,450 کروڑ روپے کے ریفائنری-پیٹرو کیمیکل میگا پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے

دنیا16 hours ago

امریکی فورسز نے آبنائے ہرمز میں ایرانی بحری جہاز پر قبضہ کر لیا، ایرانی فوج کا جواب دینے کا اعلان

دنیا16 hours ago

میناب اسکول کے شہید بچوں کے والدین کا پوپ لیو کو خط

دنیا16 hours ago

یا سب کے لیے آزاد آئل مارکیٹ یا سب کے لیے بھاری قیمت: ایرانی نائب صدر

دنیا17 hours ago

جے ڈی وینس کے ممکنہ دورۂ پاکستان سے متعلق امریکی میڈیا میں متضاد خبریں

دنیا18 hours ago

ایرانی پولیس کی بڑی کارروائی: 100 سے زائد دہشت گرد گرفتار، ہزاروں ہتھیار برآمد

دنیا18 hours ago

امریکہ نیٹو سے دستبردار نہیں ہو گا، نیٹو سیکرٹری جنرل کا دعویٰ

جموں و کشمیر18 hours ago

جموں و کشمیر: ادھم پور میں سڑک حادثے میں 16 افراد ہلاک، متعدد زخمی

دنیا18 hours ago

ایرانی جہاز ہمارے پاس ہے، دیکھ رہے ہیں اس میں کیا ہے، ٹرمپ کا ٹویٹ

دنیا19 hours ago

ایران-امریکہ مذاکرات میں ممکنہ خرابی کے درمیان عالمی توانائی کی قیمتوں میں اضافہ

دنیا19 hours ago

خلیجِ عمان میں امریکی کارروائی کے بعد کشیدگی میں اضافہ، ایران کی جوابی کارروائی کی دھمکی

تجزیہ2 days ago

اگر حکومت کو پہلے ہی معلوم تھا تو بل کیوں پیش کیا گیا؟

دنیا2 days ago

آبنائے ہرمز بندش پر ٹرمپ کا ردعمل، ایران ہمیں دباؤ میں نہیں لا سکتا

ہندوستان2 days ago

خواتین کے ریزرویشن میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو ملک کی خواتین معاف نہیں کریں گی: مودی

دنیا2 days ago

امریکہ ایران جنگ بندی میں توسیع نہیں کی جا سکتی – ٹرمپ

دنیا2 days ago

کوئی بھی ملک ایران پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا: ایران کا دو ٹوک اعلان

ہندوستان2 days ago

خواتین کے ریزرویشن اور حلقہ بندی پر حکومت کو گھیرتے ہوئے پرینکا نے اپوزیشن کے اتحاد کو مضبوط قرار دیا

دنیا2 days ago

ایران کی بحریہ دشمنوں کو نئی اور تلخ شکست دینے کیلئے مکمل تیار: مجتبیٰ خامنہ ای

دنیا2 days ago

امریکہ نے جنگ بندی کی شرائط کی خلاف ورزی کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا: اسماعیل بقائی

دنیا3 days ago

وقت آگیا ہے آبنائے ہرمز کیلئے نئے بحری نظام کی پابندی کی جائے: ابراہیم عزیزی

دنیا3 days ago

ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ بند کردیا

دنیا3 days ago

امریکی صدر نے ایک گھنٹے میں 7 دعوے کیے، ساتوں جھوٹے ہیں:اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ

دنیا3 days ago

لبنان سیز فائر کی خلاف ورزی، اسرائیلی کی متعدد قصبوں پر شدید بمباری: لبنانی میڈیا

دنیا3 days ago

جب تک لبنان میں فائر بندی جاری ہے ہُرمز کھُلا رہے گا:ایران

جموں و کشمیر3 days ago

جموں کشمیر میں کالعدم جماعتِ اسلامی اور ایف اے ٹی سے وابستہ 58 پرائیویٹ اسکول حکومت کی تحویل میں

جموں و کشمیر3 days ago

کشمیر میں دوسرے دن بھی بارش جاری، اگلے دو دنوں میں مزید بارش کا امکان

دنیا3 days ago

ایران پر غیر قانونی حملوں سے علاقائی سیکیورٹی خطرات میں اضافہ ہوا:ایردوان

جموں و کشمیر3 days ago

سنہا نے راجوری میں راج کمار تھاپا یادگار کا افتتاح کیا

دنیا3 days ago

ایران سے ڈیل درست انداز میں جاری ہے، مذاکرات ویک اینڈ کے دوران بھی جاری رہیں گے: ٹرمپ

پاکستان3 days ago

’معاہدے پر دستخط کی تقریب ہوئی تو ہو سکتا ہے ایرانی و امریکی صدور پاکستان آئیں‘

دنیا3 days ago

امریکہ کے ساتھ آئندہ دنوں میں جنگ بندی میں توسیع سمیت ایک ابتدائی ڈیل ہو سکتی ہے: سینئر ایرانی عہدیدار

دنیا3 days ago

آبنائے ہرمز کا دوبارہ کھلنا خوش آئند ہے: آسٹریلوی وزیراعظم

دنیا3 days ago

مثبت چیزیں ہونے والی ہیں، کوئی ذہین شخص وائٹ ہاؤس آ رہا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

دنیا3 days ago

کویت ایئرویز کا ڈھاکہ کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

دنیا3 days ago

امریکہ اور اسرائیل کا خیال تھا دو تین روز میں ہمارا کام تمام کر دیں گے:ایران

جموں و کشمیر2 months ago

ورلڈ کپ کی گونج، کشمیری ولو کے بیٹس کی مانگ میں زبردست اضافہ

اداریہ4 years ago

یوکرین کے خلاف روس کا رویہ تشویشناک : برطانیہ

جموں و کشمیر2 months ago

“وادی کشمیر میں اسرائیل اور امریکہ مخالف احتجاجی مظاہروں کی لہر”

جموں و کشمیر2 months ago

ڈیلی ویجروں کا بحران

تازہ ترین2 months ago

پاکستان نے سخت مقابلے میں نیدرلینڈز کو تین وکٹوں سے شکست دی

تازہ ترین2 months ago

لمبرداروں اور چوکیداروں کا مسائل کے حل کے لیے حکومت کو میمورنڈم

اہم خبریں4 years ago

عید کی آمد کے ساتھ ہی لوگوں کی کثیر تعداد بازاروں میں دھیکنے کو مل رہی ے۔ کھچ مناظر ان تصاویر میں

تازہ ترین3 months ago

وضاحت | وحید الرحمن پرّا کے ’’جموں و کشمیر کا مفاہمت، صدمے سے شفا اور وقار بل، 2026‘‘ کی تشریح

تازہ ترین2 months ago

خامنہ ای کی مبینہ شہادت: کشمیر میں ریلیاں، ایم ایم یو کی مکمل ہڑتال کی کال

دنیا2 months ago

پاکستانی فوج کا افغانستان کے خلاف فضائی آپریشن شروع

اہم خبریں2 months ago

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بجٹ 2026-27 پیش کرنے کے بعد میڈیا سے خطاب کیا

تجزیہ4 months ago

دہشت گردی کے بھولے ہوئے متاثرین

تازہ ترین4 years ago

عید کی آمد پر سرینگر کے مختلف بازاروں میں خرید و فروخت کے کھچ مناظر

تازہ ترین2 months ago

لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی

تازہ ترین4 years ago

کشمیری کسان شہتوت کی کاشتکاروں کرتے ہوئے۔

کھیل2 months ago

تاریخ رقم: جموں و کشمیر نے پہلی بار رانجی ٹرافی کا خطاب اپنے سر سجایا

جموں و کشمیر2 months ago

کشمیر میں نئی ریلوے لائنوں کا سروے مکمل، حکومت کا زمین مالکان کو مکمل معاوضہ دینے کا یقین

تازہ ترین2 months ago

کشمیری کسانوں کے لیے بڑی پیش رفت، جدید ٹیکنالوجی کا آغاز

دنیا2 months ago

ایرانی میزائل کی 10 انٹرسیپٹرز کو چکمہ دیکر ہدف کو نشانہ بنانے کی ویڈیو وائرل

کھیل3 months ago

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کے موقف کی بی سی سی آئی نے بھی تائید کر دی

دنیا3 months ago

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ نے کھلبلی مچا دی، خلیجی اتحادیوں کا ٹرمپ کو ممکنہ تباہی سے خبردار

دنیا2 months ago

خامنہ ای کی شہادت کے بعد امام خمینی کے پوتے حسن خمینی توجہ کا مرکز

تازہ ترین3 months ago

مرکزی بجٹ خود کفیل، مضبوط اور عالمی سطح پر مسابقتی ہندوستان کے وزیراعظم مودی کے عزم کے مطابق ہے: کھنڈیلوال

اہم خبریں2 months ago

جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں سجاد غنی لون کی دھواں دار تقریر

تازہ ترین3 months ago

ڈنمارک میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب گرینڈ دھماکہ کے ملزم دو سویڈش شہریوں کو جیل

تجزیہ5 months ago

کشمیر میں بجلی نرخوں میں اضافہ عوام پر سیدھا وار

دنیا1 month ago

ٹرمپ کے مشیر کی امریکہ کو ایران جنگ سے نکلنے کی تجویز پیش

تازہ ترین4 months ago

امکان کی سیاست اور مفتی محمد سعید کا نظریہ

اداریہ4 years ago

بی جے پی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے،کمیشن میں شکایت درج کرائیں گے:اکھلیش

ہندوستان3 months ago

صدر کے خطاب میں ترقی یافتہ ہندوستان کے اہداف نمایاں: سونووال

جموں و کشمیر2 months ago

زعفران پیداوار میں کمی کا دعویٰ غلط؛ 3715 ہیکٹیر رقبہ برقرار: حکومت

جموں و کشمیر2 years ago

چین، امریکہ پاکستان کو بھارت کے خلاف مدد کررہا ے/ انٹرویو

تازہ ترین2 months ago

شوپیاں کے زینہ پور علاقے میں رہائشی مکان سے ہیروئن بر آمد، ملزم گرفتار: پولیس

ہندوستان1 month ago

گھریلو ایل پی جی سلنڈر 60 روپے اور کمرشیل سلنڈر 114.50 روپے مہنگا

دنیا1 month ago

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر جنگ کے آغاز کے بعد سب سے بڑا حملہ

دنیا2 months ago

ٹرمپ کی گردن پر سرخ نشان، صحت سے متعلق نئی بحث چھڑگئی

جموں و کشمیر3 months ago

کشمیر میں اگلے 36 گھنٹوں کے دوران ہلکے برف و باراں کا امکان

دنیا1 month ago

کیا نیتن یاہو مر چکے ہیں سرکاری اکاؤنٹ سے نیتن یاہو کی ’’چھ انگلیوں‘‘ والی ویڈیو وائرل

اہم خبریں6 years ago

اس صدی کے آخر تک برفانی ریچھ دنیا سے مٹ جائیں گے

دنیا1 month ago

امریکی شہریوں کو فوری طور پر افغانستان چھوڑنے کی ہدایت

اداریہ4 years ago

ممبئی سیریل بلاسٹ کا ملزم یو اے ای میں گرفتار

دنیا4 weeks ago

امریکہ کے ایران کو بھیجے گئے 15 نکاتی امن منصوبے کی ‘شرائط’

تازہ ترین5 months ago

ستائیسویں ترمیم: پاکستان کی فوج کس طرح قانون کے ذریعے آئین پر اثرانداز ہو رہی ہے

کھیل3 months ago

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: میچ کے بائیکاٹ پر آئی سی سی کا قانون کیا کہتا ہے

جموں و کشمیر2 months ago

جموں و کشمیر میں رونما ہونے والی تبدیلیوں نے مجھے بے حد متاثر کیا: سی پی رادھا کرشنن

تازہ ترین3 months ago

امت شاہ کا تین روزہ دورہ جموں و کشمیر:سیاسی ملاقاتیں اور اعلیٰ سطحی سکیورٹی میٹنگیں ایجنڈے میں شامل

جموں و کشمیر2 weeks ago

جموں جناح، علامہ اقبال اور سر سید احمد خان سے نفرت کیوں کرتا ہے؟

جموں و کشمیر2 weeks ago

گاندربل تصادم میں مارے گئے شخص کی شناخت اے ٹی ایم کارڈ سے ہوئی

دنیا2 months ago

بنگلہ دیش انتخابات: بی این پی کی ہندوستان، چین اور پاکستان کے ساتھ تعلقات پر واضح پالیسی :طارق رحمان

جموں و کشمیر1 month ago

محبوبہ مفتی نے ایرانی سفیر کے ساتھ کشمیری طلباء کا معاملہ اٹھایا

جموں و کشمیر4 weeks ago

جموں و کشمیر میں نئی انتظامی ڈویژنز کی تجویز: چناب اور پیر پنجال کی وضاحت

جموں و کشمیر2 months ago

“وادی کشمیر میں اسرائیل اور امریکہ مخالف احتجاجی مظاہروں کی لہر”

جموں و کشمیر2 months ago

ڈیلی ویجروں کا بحران

تازہ ترین2 months ago

ایس ایم ایچ ایس اسپتال کے باہر غیر قانونی پارکنگ

تازہ ترین2 months ago

کشمیری کسانوں کے لیے بڑی پیش رفت، جدید ٹیکنالوجی کا آغاز

جموں و کشمیر2 months ago

ورلڈ کپ کی گونج، کشمیری ولو کے بیٹس کی مانگ میں زبردست اضافہ

اہم خبریں2 months ago

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بجٹ 2026-27 پیش کرنے کے بعد میڈیا سے خطاب کیا

اہم خبریں2 months ago

جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں سجاد غنی لون کی دھواں دار تقریر

تازہ ترین3 months ago

وضاحت | وحید الرحمن پرّا کے ’’جموں و کشمیر کا مفاہمت، صدمے سے شفا اور وقار بل، 2026‘‘ کی تشریح

جموں و کشمیر6 months ago

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گورنمنٹ کوٹھی باغ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول سری نگر میںDREAMا سکول پروجیکٹ کا افتتاح

جموں و کشمیر2 years ago

جموں وکشمیر کے صحت شعبے میں اہم اصلاحات لاے جارہے ے

تجزیہ2 years ago

پاکستان میں سیاسی بحران اور بینلاقوامی میڈیا کی کوریج

تازہ ترین2 years ago

8 فروری 2024 کے الیکشنز اور 1971 کے الیکشنز میں یکسانیت اور ملک کا تقسیم

تازہ ترین2 years ago

کشمیر میں عیسایت اور مسیحاؤں کے سماجی کام

تازہ ترین2 years ago

متحدہ عرب امارات کا ہندو مندر اور نریندر مودی کی لوک سبھا الیکشن مہم

تازہ ترین2 years ago

جموں وکشمیر میں الیکشنز کو کیوں التواء میں ڈالا گیا ؟

جموں و کشمیر2 years ago

بیگ کی واپسی اور پی ڈی پی کا مستقبل

تازہ ترین2 years ago

شیلاء رشید کا سفر موقعہ پرستی یا دوگلا پن

جموں و کشمیر3 years ago

جی ٹونٹی اجلاس: کشمیر میں ہڑتال قصہ پارینہ، یہاں کے لوگوں نے ہڑتالی کلچر کو مسترد کیا:مرکزی وزیر مملکت

تازہ ترین3 years ago

سری نگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت بحال

تازہ ترین3 years ago

جموں وکشمیر میں کووڈ کی نئی لہر سے بچے متاثر، یومیہ ایک سے دو کیس رپورٹ

تازہ ترین3 years ago

کپواڑہ میں کمسن بچی کے قتل کے الزام میں باپ گرفتار: ایس ایس پی کپواڑہ

تازہ ترین3 years ago

کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری، باغ مالکان سے باغوں کی دو پاشی نہ کرنے کی تاکید

تازہ ترین3 years ago

جائیداد ٹیکس کا فیصلہ سرکار کا ہے ہمیں اس پر عملدرآمد کرانا ہے: جی ایم سی میئر

جموں و کشمیر3 years ago

راہل گاندھی کی نا اہلی کے خلاف جموں وکشمیر میں کانگریس کا احتجاج

تازہ ترین3 years ago

کپوارہ میں ایل او سی کے نزدیک ماتا شاردا مندر کا کھل جانا ایک خوش آئند بات ہے: محبوبہ مفتی

تازہ ترین3 years ago

کشمیر: شدید زلزلے کے دوران اپنے جانوں کی پرواہ کئے بغیر ڈاکٹروں اور دیگر عملے نے خاتون کا کامیاب آپریشن کیا

تازہ ترین3 years ago

منصوبہ بند سازش کے تحت بٹہ مالو بس اسٹینڈ کو دوسری جگہ منتقل کیا گیا، رونقیں دوبارہ واپس لوٹ آئیں گی: رویندر رینا

تازہ ترین3 years ago

فرضی پی ایم او عہدیدار معاملہ: یہ انٹلی جنس کی ناکامی نہیں بلکہ فیلڈ افسر کی لاپرواہی ہے: اے ڈی جی پی کشمیر

تازہ ترین3 years ago

کشمیر اس قدر خوبصورت کہ جہاں کیمرہ رکھا جائے گا وہ فلم شوٹنگ کے لئے بہتر جگہ: بالی ووڈ ادا کار عمران خان

جموں و کشمیر3 years ago

Video ایڈیشنل ڈائریکٹر پی ایم او معاملہ:تحقیقات کے لئے سہہ رکنی ٹیم تشکیل: پولیس

جموں و کشمیر3 years ago

|Video رام بن میں ٹرک دریائے چناب میں جا گرا، بچاؤ آپریشن جاری

تازہ ترین3 years ago

تازہ ترین3 years ago

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے لئے قومی سیاسی جماعتوں اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ساتھ ملاقی ہونگے: فاروق عبداللہ

تازہ ترین3 years ago

ویڈیو| ٹیولپ گریڈن کے بلوم کے پیچھے موجود ہیروز کو جانیں۔

جموں و کشمیر3 years ago

کشمیر سے ایم بی اے پاس آؤٹ نے غیر ملکی نسلوں کے ساتھ منفرد پولٹری فارم قائم کیا

تازہ ترین3 years ago

سری نگر کے مائسمہ میں آتشزدگی، تین دکان خاکستر

تازہ ترین3 years ago

پراپرٹی ٹیکس کے خلاف چیمبر آف کامرس نے 11مارچ کو جموں بندھ کی کال دی

تازہ ترین3 years ago

حبیبی کچن سڑک کے کنارے ایک شاہانہ ریستوراں

جموں و کشمیر3 years ago

مختلف اسامیوں کے امیدواروں کا سری نگر میں ایپ ٹک کمپنی کے خلاف احتجاج

تازہ ترین3 years ago

ڈل جھیل پر پرندوں کا جنگل سیاحوں کی توجہ کا نیا مرکز

تازہ ترین3 years ago

راہل مشتاق: غیر ملکی نسل کے مرغوں کا پالٹری فارم قائم کرنے والا نوجوان

تازہ ترین3 years ago

چھیڑ چھاڑ کا سامنا کرنے والی خواتین ہم سے رابطہ کریں۔

تازہ ترین3 years ago

شالیمار زرعی یونیورسٹی میں میلہ, ایک لاکھ لوگوں نے شمولیت اختیار کی

تازہ ترین3 years ago

ہندوستان-اٹلی نے اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا اعلان کیا۔

تازہ ترین3 years ago

جائیداد ٹیکس کے خلاف جموں میں تاجروں کا احتجاج

تازہ ترین3 years ago

این آئی اے نے سری نگر میں العمر کے چیف مشتاق زرگر کے مکان کو قرق کر دیا

تازہ ترین3 years ago

سری نگر کے بٹہ مالو علاقے میں گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار کی رائفل سے اچانک گولی نکلی

تازہ ترین3 years ago

کشمیر میں طویل سرمائی تعطیلات کے بعد اسکول دوبارہ کھل گئے

تجزیہ3 years ago

از خود نوٹس کا فیصلہ: صدر پنجاب، گورنر خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں

Advertisement

Trending