دنیا
ایران کے تنازع کے پیچھے لندن کی پالیسیاں بھی ذمہ دار: آندرے کیلن
ماسکو، برطانیہ میں روس کے سفیر آندرے کیلن نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جارحانہ کارروائی کے پیچھے جزوی طور پر لندن کی پالیسیاں بھی ذمہ دار ہیں۔
کیلن نے روسی خبر رساں ایجنسی ریا نووستی سے گفتگو میں کہاکہ “درحقیقت، ایران اور پورے خطے میں پیش آنے والے المناک واقعات کئی لحاظ سے لندن کی پالیسیوں کا نتیجہ ہیں، جس نے واشنگٹن میں ایران مخالف ’ہاکس‘ کا ساتھ دیا اور مشترکہ جامع ایکشن پلان (جے سی پی او اے) کے زوال میں کردار ادا کیا۔”
روسی سفیر نے یہ بھی الزام لگایا کہ برطانیہ ایران کی جوابی کارروائی پر تنقید کرتا ہے، لیکن ایرانی شہریوں کے خلاف مبینہ جنگی جرائم کی مذمت نہیں کرتا۔
انہوں نے کہاکہ”مغربی ایشیا میں جاری تنازع نے ایک بار پھر لندن کے اس رویے کو بے نقاب کیا ہے۔ برطانوی حکومت یہ ظاہر کرتی ہے کہ اسے نظر نہیں آتا کہ تنازع کی ابتدا کس نے کی اور جارحانہ قدم کس نے اٹھایا۔ وہ ایران کی جوابی کارروائی پر تنقید کرتے ہیں، جیسے کہ ایران نے ہی پہلے حملہ کیا ہو۔ جبکہ ایرانی شہریوں کے خلاف جنگی جرائم—جن میں بچوں کا قتل بھی شامل ہے—انہیں نظر نہیں آتے۔”
قابلِ ذکر ہے کہ 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل نے تہران سمیت ایران کے کئی ٹھکانوں پر حملے کیے تھے، جس سے شدید نقصان ہوا اور شہری ہلاک ہوئے۔ اس کے جواب میں ایران نے اسرائیلی علاقے اور مغربی ایشیا میں امریکی فوجی ٹھکانوں پر حملے کیے۔
یواین آئی۔ ظ ا
دنیا
ایران کا آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان
تہران، ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا، جس کے بعد تجارتی جہازوں کی آمد و رفت بحال کردی گئی۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے تمام تجارتی جہازوں کی آمد و رفت کو جنگ بندی کی باقی مدت کے لیے مکمل طور پر کھلا قرار دیا گیا ہے۔
عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ لبنان میں جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز سیزفائر کی مدت کے دوران تجارتی بحری جہازوں کے لیے کھلی رہے گی۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کمرشل شپنگ کے لیے مکمل طور پر کھول دی گئی، جنگ بندی کے دوران جہازوں کی آمد و رفت جاری رہے گی۔ ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کو ایرانی پورٹ اور میر ی ٹائم آرگنائزیشن کے طے کردہ راستوں سے گزرنا ہوگا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
عارضی جنگ بندی قبول نہیں، تنازع ہمیشہ کیلئے ختم ہونا چاہیے: ایران
انقرہ، ایران کے نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ ایران کسی بھی عارضی جنگ بندی کو قبول نہیں کرے گا۔
ترکیہ کے شہر انطالیہ میں 17 سے 19 اپریل تک جاری رہنے والے انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر جمعہ کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نائب ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران پورے خطے میں جنگ کے مکمل خاتمے کا خواہاں ہے، کسی بھی جنگ بندی میں تمام محاذ شامل ہونے چاہئیں۔
سعید خطیب زادہ نے کہا کہ ہم کسی عارضی جنگ بندی کو قبول نہیں کریں گے، یہ تنازع اب ہمیشہ کے لیے ختم ہونا چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز تاریخی طور پر کھلی رہی ہے، آبنائے ہرمز ایران کے علاقائی سمندری حدود میں واقع ہے، مگر طویل عرصے سے قابلِ رسائی رہی ہے۔ سعید خطیب زادہ نے کہا کہ امریکی، اسرائیلی اقدامات نے عالمی تجارت اور معیشت پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
جنگ بندی کے دوران بھی انگلیاں ٹریگر پر ہیں: پاسدارانِ انقلاب
تہران، ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے دوران بھی ملک کی مسلح افواج ہر وقت تیار اور چوکس ہیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نے جنگ بندی کو میدانِ جنگ کی خاموشی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کی خاموشی کے دوران بھی ہماری انگلیاں ٹریگر پر رکھی ہوئی ہیں اور موجود صورتحال میں مکمل طور پر چوکس ہیں۔
رپورٹس کے مطابق یومِ فوج کے موقع پر جاری بیان میں پاسداران کا کہنا تھا کہ ایرانی فوج اور پاسداران کسی بھی ممکنہ جارحیت کا طاقت ور اور فیصلہ کن جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کسی بھی کشیدگی کی صورت میں مخالفین کو بھاری ضربوں اور ذلت آمیز شکست سے دوچار کیا جائے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر6 days agoلداخ کو آخرکار آدھار میں علیحدہ شناخت مل گئی، ‘ریاست’ کے خانے میں جموں و کشمیر کی جگہ لے لی
ہندوستان1 week agoمغربی ایشیا کے بحران کے باعث عالمی بینک نے مالی سال 27 کے لیے ہندوستان کی شرح نمو کم کر کے 6.6 فیصد کر دی
دنیا1 week agoدنیا ایران کو آبنائے ہرمز عبور کرنے کے لیے ادائیگی قبول نہیں کرے گی: متسوتاکس
جموں و کشمیر1 week agoمنشیات کے کیس میں ملوث ہونے پر جموں و کشمیر میں خاتون پولیس اہلکار ملازمت سے برطرف
جموں و کشمیر4 days agoسوپور اسکول میں بدعنوانی کے الزامات، لیکچرر معطل
دنیا1 week agoایران کی پہلی 10 نکاتی تجویز مسترد، نئی تجاویز پر ایران اور پاکستان سے بات چیت ہورہی ہے: جے ڈی وینس
جموں و کشمیر1 week agoایل جی نے 11 اپریل سے شروع ہونے والی 100 روزہ ‘نشہ مکت جموں و کشمیر ‘ مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا
دنیا4 days agoجنگ بندی برقرار ہے، ایرن میز پر واپس آئے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
دنیا4 days agoلبنان میں اسرائیلی حملوں سے شہید افراد کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی
دنیا1 week agoایران سے دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہیں: نیتن یاہو
دنیا4 days agoایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا سعودی و قطری وزرائے خارجہ سے رابطہ
جموں و کشمیر6 days agoبخاری نے 100 روزہ ’نشہ مکت‘ مہم کی حمایت کی، جموں و کشمیر میں عوامی تعاون کی اپیل











































































































