جموں و کشمیر
بخاری نے 100 روزہ ’نشہ مکت‘ مہم کی حمایت کی، جموں و کشمیر میں عوامی تعاون کی اپیل
سری نگر، اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری نے ہفتہ کے روز لوگوں سے اپیل کی کہ وہ جموں و کشمیر میں 100 روزہ ’نشہ مکت‘ (منشیات سے پاک) مہم کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے اجتماعی طور پر اپنی ذمہ داری ادا کریں۔
انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے اس اعلان کی بھی حمایت کی جس میں کہا گیا تھا کہ منشیات کے اسمگلروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے جموں میں ’نشہ مکت جموں و کشمیر ابھیان‘ کے تحت 100 روزہ مہم کے آغاز کے موقع پر پدیاترا (پیدل مارچ) کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا اور عوامی نمائندوں، سینئر افسران اور ہزاروں شہریوں کے ساتھ واکاتھون میں شرکت کی۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی پارٹی کے صدر نے لکھاکہ”یہ ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ آج شروع کی گئی 100 روزہ ’نشہ مکت‘ مہم کی کامیابی میں فعال کردار ادا کرے۔ ایسے وقت میں جب ہمارے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد پہلے ہی منشیات کی لعنت کا شکار ہو چکی ہے اور مزید کئی اس کے خطرے سے دوچار ہیں، یہ اقدام نہایت بروقت اور ضروری ہے۔”
انہوں نے مزید کہاکہ”میں معزز لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی جانب سے سخت سزاؤں کے اعلان، جن میں پاسپورٹ اور آدھار
کارڈ کی منسوخی اور منشیات فروشوں کی جائیدادوں کی ضبطی شامل ہے، کی تعریف اور حمایت کرتا ہوں۔ ایسے سخت اقدامات منشیات کے نیٹ ورک کی کمر توڑنے اور ہمارے نوجوانوں کو محفوظ بنانے کے لیے ضروری ہیں۔”
بخاری نے زور دیتے ہوئے کہاکہ “آئیے ہم سب مل کر اس مہم کو کامیاب بنائیں۔”
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
محبوبہ مفتی نے جنتر منتر پر دیے گئے بیان پر معافی مانگ لی
سری نگر، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے منگل کے روز جنتر منتر پر دیے گئے اپنے متنازع بیان پر معافی مانگ لی۔
واضح رہے کہ محبوبہ مفتی نے حال ہی میں قومی دارالحکومت کے جنتر منتر پر منعقدہ احتجاج میں شرکت کرتے ہوئے کشمیر میں جاری عسکریت پسندی کا حوالہ دیتے ہوئے وہاں طاقت کے استعمال کو درست قرار دیا تھا۔ ان کے اس بیان کے بعد جموں و کشمیر کی سیاست میں ہلچل مچ گئی تھی۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سمیت کئی سیاسی جماعتوں نے ان پر سیکورٹی فورسز کی زیادتیوں کو جائز قرار دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے غیر مشروط معافی کا مطالبہ کیا تھا۔
محبوبہ مفتی نے پارٹی کے یومِ تاسیس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ جنتر منتر اپنی مرضی سے نہیں گئیں بلکہ مرکز کے زیر انتظام علاقے سے باہر تعلیم حاصل کرنے والے کشمیری طلبہ کی درخواست پر وہاں پہنچیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان طلبہ کو کالجوں، یونیورسٹیوں اور ہاسٹلوں میں ہراساں کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا، “میں خود وہاں نہیں گئی تھی، کشمیر کے بچوں نے مجھے بلایا تھا۔ انہوں نے مجھے اس لیے بلایا کیونکہ جب بھی کوئی واقعہ پیش آتا ہے اور یہ بچے ملک کے مختلف حصوں میں ہوتے ہیں تو انہیں کالجوں، یونیورسٹیوں اور ہاسٹلوں میں پریشان کیا جاتا ہے۔ انہیں امید تھی کہ شاید محبوبہ مفتی آئیں گی تو ہماری کچھ مدد ہو سکے گی۔”
جنتر منتر پر دیے گئے اپنے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا، “میں نے کہا تھا کہ آج پورا ہندستان جموں و کشمیر بن گیا ہے۔”
انہوں نے تسلیم کیا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان کے متنازع بیان کی ویڈیو اصلی ہے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ جس لفظ کا انہوں نے استعمال کیا تھا، اسے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ انہوں نے کہا، “میں یہ نہیں کہوں گی کہ یہ فرضی ویڈیو ہے، نہیں، ویڈیو اصلی ہے، لیکن ‘بہانہ’ کا لفظ مجھ سے غیر ارادی طور پر نکل گیا تھا کیوں کہ میں ایک ساتھ بہت سے لوگوں سے بات کر رہی تھی، جس کا غلط مطلب نکالا گیا۔”
یو این آئی۔ اے ایم
جموں و کشمیر
گاندربل میں امرناتھ یاتریوں سے بھری بس حادثے کا شکار، 39 زائرین زخمی
سری نگر، جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں منگل کی صبح امرناتھ یاترا سے واپس آنے والے زائرین کی ایک بس سڑک سے پھسل کر حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 39 یاتری زخمی ہو گئے۔
سرکاری حکام کے مطابق یہ حادثہ سری نگر-لیہہ قومی شاہراہ پر ہری گنیوان، کنگن کے قریب خطرناک ایس موڑ پر پیش آیا۔
بس بالتل سے جموں جا رہی تھی اور اس میں سوار یاتری بابا برفانی کے مقدس گپھا مندر کے درشن کے بعد واپس لوٹ رہے تھے۔
حکام نے بتایا کہ پولیس، اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف)، مقامی رضاکاروں اور طبی عملے نے فوری طور پر ریسکیو کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا۔
انتظامیہ کی جانب سے تیار کی گئی ابتدائی فہرست کے مطابق بیشتر زخمیوں کے سر، سینے اور کمر پر چوٹیں آئی ہیں، جبکہ کئی افراد کے بازو، کلائی اور ٹانگوں میں فریکچر بھی ہوا ہے۔ زخمی یاتری راجستھان، مدھیہ پردیش، دہلی اور دیگر ریاستوں سے تعلق رکھتے ہیں۔
ادھر جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ بابا برفانی کے درشن کے بعد واپس آنے والے 39 یاتری اس حادثے میں زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ انہوں نے ڈپٹی کمشنر گاندربل اور محکمہ صحت کے حکام سے بات کر کے زخمی یاتریوں کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تمام زخمیوں کا شیرِ کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایس کے آئی ایم ایس) میں علاج جاری ہے اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ متاثرین کو ہر ممکن امداد اور بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔ انہوں نے زخمی یاتریوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔
دریں اثنا، پیر کی دوپہر تک 4.22 لاکھ سے زائد عقیدت مند مقدس گپھا مندر میں درشن کر چکے ہیں۔ اس وقت امرناتھ یاترا بالتل راستے سے معمول کے مطابق جاری ہے، جبکہ پہلگام راستہ بحالی کا کام مکمل ہونے، مکمل معائنے اور محفوظ قرار دیے جانے تک بند رہے گا۔
یو این آئی۔ م س
جموں و کشمیر
تین ہزار سے زائد امرناتھ یاتری جموں کے بیس کیمپ سے روانہ
جموں، شری امرناتھ یاترا کے لیے 3,051 یاتریوں کا ایک نیا قافلہ منگل کے روز جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے جنوبی کشمیر ہمالیہ میں واقع مقدس گپھا مندر کے لیے روانہ ہوا۔
سرکاری حکام کے مطابق یاتری بھگوتی نگر یاتری نواس سے بالتل بیس کیمپ کے لیے روانہ ہوئے۔ یاتریوں کا یہ قافلہ سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان 151 گاڑیوں پر مشتمل تھا۔
حکام نے بتایا کہ اس روز پہلگام راستے کے لیے کوئی قافلہ روانہ نہیں کیا گیا۔
سالانہ امرناتھ یاترا 28 اگست کو رکشا بندھن کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔ اب تک چار لاکھ سے زائد یاتری مقدس گپھا میں درشن کر چکے ہیں۔
جموں و کشمیر میں خراب موسم کے انتباہ کے بعد احتیاطی اقدام کے طور پر 19 جولائی کو یاترا عارضی طور پر روک دی گئی تھی، خاص طور پر مقدس گپھا مندر تک جانے والے پہلگام اور بالتل کے دونوں راستوں پر۔ تاہم ہفتہ کے روز موسم بہتر ہونے کے بعد یاترا دوبارہ شروع کر دی گئی۔
یو این آئی۔ م س
دنیا6 days agoایرانی صدر کا سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے متعلق نیا اور اہم انکشاف
دنیا7 days agoامریکہ-ایران رابطے کے لیے پاکستان اور قطر کی کوششیں جاری
ہندوستان7 days agoپیپر لیک احتجاج کے درمیان یوتھ کانگریس کی امدادی مہم، دہلی میں پھنسے اور زخمی طلبہ کے لیے ہیلپ لائن جاری
دنیا6 days agoایران جنگ پر 37.5 ارب ڈالر خرچ ہو چکے: امریکی وزیر جنگ
دنیا6 days agoامریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی
دنیا1 week agoمشرق وسطیٰ میں کشیدگی، خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی
دنیا1 week agoایران میں زیرِ تعمیر بجلی گھر پر امریکی حملہ، جوہری توانائی ایجنسی کا بیان
دنیا1 week agoایرانی افواج دشمن کی دراندازی کو فوری طور پر ناکام بنانے کیلئے تیار ہیں: آئی آر جی سی
جموں و کشمیر1 week agoریاستی درجہ بحال کرنے کے مطالبے پر نیشنل کانفرنس کا دہلی میں احتجاج
جموں و کشمیر7 days agoجب جموں و کشمیر کے عوام کو عمر عبداللہ کی ضرورت تھی، وہ نئی دہلی میں ’سیاسی ڈرامے‘ میں مصروف تھے: بی جے پی
ہندوستان5 days agoپیپر لیک پر حکومت کا قدم نا کافی اور گمراہ کن، جواب دہی طے کریں مودی: کھرگے-راہل
ہندوستان6 days agoدہلی پولیس کی کارروائی پر بھڑکی کانگریس، جمہوریت پر حملے کا لگایا الزام








































































































