دنیا
امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے ساتھ ساتھ تہران ‘ضروری اقدامات’ کے لیے تیار:ایرانی اسپیکر
تہران، ایرانی اسپیکرِ اسمبلی محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ تہران امریکہ کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہے مگر ممکنہ نئی کشیدگی کے پیشِ نظر “ضروری اقدامات” کرنے کے لیے تیار بھی ہے۔
ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ادارے مہر نیوز ایجنسی کے مطابق ،قالیباف نے ٹیلی ویژن پر ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ “ہم دشمن پر بھروسہ نہیں کرتے۔ کسی بھی لمحے وہ جنگ بندی کو بگاڑ سکتا ہے۔” انہوں نے کہا کہ “ہم مذاکرات کر رہے ہیں، مگر ہم ضروری اقدامات کے لیےبھی تیار ہیں۔” انہوں نے کہا کہ ایران نے گزشتہ برس جون میں ہونے والی 12 روزہ جنگ سے سبق سیکھا ہے اور مستقبل میں کسی بھی مقابلے کے لیے تیار ہے۔
قالیباف نے یہ بھی کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ جاری تصادم مذاکراتی عمل کے دوران “امریکی دھوکہ بازی ” کے ساتھ شروع ہوا۔ یہ بیان اس کے بعد آیا جب امریکی فوج کے سینٹرل کمانڈ نے ایک پوسٹ میں تصدیق کی کہ امریکی بحری افواج نے خلیج عمان میں ایرانی پرچم بردار ایک کارگو جہاز کو “روکتے ہوئے غیر فعال کر دیا”۔
سینٹ کوم کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں آپریشن کرنے والی امریکی افواج نے ایک ایرانی پرچم بردار کارگو جہاز جو کہ ایرانی بندر گاہ کی جانب جانے کی کوشش میں تھا کے خلاف بحری محاصرے کے تحت کارروائی کی۔
ایران کے خاتم الانبیا فوجی ہیڈکوارٹرز نے بھی نیم سرکاری تسنیم نیوز ایجنسی کے ذریعے شائع کیے گئے ایک بیان میں امریکی فوج کی جانب سے ایک جہاز پر کیے گئے حملے کی تصدیق کی ہے۔ تہران نے ایرانی پرچم بردار بحری جہاز کی جبری ضبطی کے بعد جسے وہ “بحری قزاقی” قرار دے رہا ہے، جلد ہی جوابی کارروائی کا عزم ظاہر کیا ہے۔
فوجی ہیڈکوارٹر کا کہنا ہے کہ”جارح امریکہ نے جنگ بندی کی خلاف ورزی اور بحری قزاقی کا ارتکاب کرتے ہوئے بحر عمان کے پانیوں میں ایران کے ایک تجارتی جہاز پر فائر کر کے اسے نشانہ بنایا اور اس کے نیویگیشن سسٹم کو غیر فعال کر دیا۔
ایرانی صدر کے نائبِ اول محمدرضا عارف نے بھی خبردار کیا کہ اگر ایران کی تیل کی برآمدات محدود رہیں تو ہرمز کی سکیورٹی کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔
عارف نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ”کوئی بھی ایران کی تیل برآمدات کو محدود نہیں کر سکتا اور ایسا ہونے کی صورت میں ہرمز میں سیکیورٹی کی توقع نہ کی جائے۔” عارف نے کہا کہ دنیا کے سامنے انتخاب موجود ہے :”سب کے لیے آزاد پیٹرول کی منڈی ’’ یا ‘‘ہر کسی کے لیے بلند لاگت۔’’ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عالمی ایندھن کی قیمتوں میں استحکام ‘‘ایران اور اس کے حلیفوں کے خلاف معاشی اور عسکری دباؤ کے ایک یقینی اور دیرپا خاتمے’’ پر منحصر ہے۔ 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر مشترکہ حملہ کیا، جس کے جواب میں ایران نے اسرائیل اور دیگر علاقائی ممالک میں امریکی اثاثوں کی موجودگی والے مقامات پر جوابی حملے کیے۔
جنگ 8 اپریل سے تعطل کا شکار ہے، جب پاکستان نے دو ہفتوں کے لیے جنگ بندی کے لیے ثالثی کی۔ امریکہ اور ایران نے اس ماہ کے اوائل میں پاکستان میں ایک پائیدار امن کے لیے بات چیت کی اور اسلام آباد میں مزید ایک دورکے انتظامات جاری ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران امریکہ جنگ بندی کا کل آخری دن! توسیع کے لیے سفارتی رابطوں میں تیزی
دوحہ، ایران امریکہ جنگ بندی کا کل آخری دن ہے، جس کے پیش ثالث ممالک متحرک ہوگئے ہیں اور جنگ بندی میں توسیع کے لیے سفارتی رابطوں میں تیزی آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان طے پانے والی 15 روزہ عارضی جنگ بندی کل ختم ہو رہی ہے، جس کے باعث خطے میں تناؤ ایک بار پھر بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ تاہم، پاکستان اور سعودی عرب سمیت اہم علاقائی ممالک نے جنگ بندی میں توسیع اور مذاکرات کا دوسرا دور شروع کروانے کے لیے بھرپور سفارتی کوششیں شروع کر دی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان، مصر، ترکیہ اور سعودی عرب کے اعلیٰ حکام اس وقت امریکہ اور ایران کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔ سب سے پہلے موجودہ جنگ بندی کی مدت میں اضافہ کیا جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ فوجی تصادم کو روکا جا سکے جبکہ ایران کو مذاکرات کے دوسرے مرحلے میں باضابطہ طور پر شامل کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام ثالث ممالک پسِ پردہ دونوں فریقین کو میز پر لانے کے لیے سرگرم ہیں، کوشش کی جا رہی ہے کہ مذاکرات کے پہلے دور میں ہونے والی پیش رفت کو برقرار رکھتے ہوئے دوسرے دور میں مزید ٹھوس نتائج حاصل کیے جائیں۔
ماہرینِ خارجہ امور کا کہنا ہے کہ اگر آئندہ 24 گھنٹوں میں جنگ بندی میں توسیع نہ ہوئی تو خطے میں بحری اور فضائی سرگرمیوں میں دوبارہ تیزی آسکتی ہے۔ تاہم، سعودی عرب اور ترکیہ جیسے ممالک کا اثر و رسوخ ایران کو، جبکہ پاکستان اور مصر کا کردار امریکہ کو دوبارہ مذاکرات کی طرف مائل کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ فی الوقت عالمی برادری کی نظریں کل ختم ہونے والی ڈیڈ لائن پر لگی ہوئی ہیں، جہاں ایک طرف جنگ بندی کی بحالی کی امید ہے اور دوسری طرف دوبارہ کشیدگی بڑھنے کا خطرہ موجود ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
شہید بیٹیوں کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا: ایرانی صدر
تہران، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ قومی یومِ دختران پر اپنی سرزمین کی بیٹیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، شہید بیٹیوں کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ہم اپنے عزیزوں، خصوصاً میناب اسکول کی معصوم بیٹیوں کی شہادت پر غمزدہ ہیں۔
مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ہماری بیٹیاں رمضان میں مسلط کردہ جنگ کے پہلے دن امریکی، صہیونی دشمن کے ہاتھوں شہید ہوئیں۔ باوقار ایرانی قوم جان لے ہماری شہید بیٹیوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
قبل ازیں ایرانی صدر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ٹرمپ کو حق نہیں کہ وہ کہے، ایران اپنے جوہری حقوق سے فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران پہلے کے مقابلے میں زیادہ متحد ہے: ایرانی سفیر
ماسکو، روس میں ایرانی سفیر کاظم جلالی کا کہنا ہے کہ ایران پہلے کے مقابلے میں زیادہ متحد ہے، اس کے پاس آہنی عزم موجود ہے۔
روسی اخبار کے مطابق ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملے ناکام ہو گئے۔ کاظم جلالی کا کہنا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کی محفوظ آمد و رفت کو یقینی بناتا ہے۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ روس کی جانب سے ایران کو انٹیلی جنس فراہمی کی رپورٹس درست نہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoسوپور اسکول میں بدعنوانی کے الزامات، لیکچرر معطل
دنیا1 week agoجنگ بندی برقرار ہے، ایرن میز پر واپس آئے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
دنیا1 week agoلبنان میں اسرائیلی حملوں سے شہید افراد کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی
دنیا3 days agoدشمن ایرانی قوم کو جھکانے کی حسرت اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے: ایرانی آرمی چیف
دنیا1 week agoٹرمپ ایسا کیا کرے جس سے معاہدے کی راہیں کھل جائیں گی ایرانی صدر نے دل چسپ نکتہ بتا دیا
دنیا7 days agoایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا سعودی و قطری وزرائے خارجہ سے رابطہ
ہندوستان1 week agoخواتین کو بااختیاربنانے کے لیے زندگی کے ہر مرحلے کے لیے منصوبہ بندی کر رہی ہے حکومت: مودی
دنیا1 week agoہم اسلام آباد معاہدے سے چند انچ کے فاصلے پر تھے: ایرانی وزیر خارجہ
جموں و کشمیر3 days agoبارہمولہ میں منشیات سے متعلق بیداری پروگرام: ماہرین نے بڑھتی ہوئی منشیات کی لت کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا
دنیا3 days agoٹرمپ کا دماغی توازن ٹھیک نہیں، عہدے کے قابل نہیں رہے:س یاسمین انصاری
دنیا7 days agoٹرمپ دوبارہ جنگ کی طرف نہیں جائیں گے ، وہ سمجھ چکے ہیں انہیں یہ جنگ شروع ہی نہیں کرنی چاہیے تھی: دی اکنامسٹ
جموں و کشمیر4 days agoجموں کشمیر: کالج پکنک پر جا رہی 20 سالہ لڑکی بس سے گر کر ہلاک





































































































