دنیا
امریکہ کی کسی ڈیڈ لائن پر کوئی توجہ نہیں دیتے: ایران
تہران، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا اپنے اہم بیان میں کہنا ہے کہ ایران امریکی تجاویز پرغور کر رہا ہے جب کسی حتمی نتیجے پر پہنچیں گے تو اس کا اعلان کیا جائے گا ۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسماعیل بقائی کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ دشمن کی جمعرات کی رات کی کارروائی بین الاقوامی قوانین اور جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی تھی، ایرانی افواج اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ مکمل طور پرتیار ہیں اور صورتحال پر قریبی نظررکھے ہوئے ہیں۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق ایران امریکی تجاویزپرغور کر رہا ہے جب کسی حتمی نتیجے پر پہنچیں گے تو اس کا اعلان کریں گے، ہم اپنا کام کر رہے ہیں اور کسی ڈیڈ لائن پر کوئی توجہ نہیں دیتے۔
دوسری جانب روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف کی اماراتی ہم منصب سے ٹیلی فون پر تفصیلی گفتگو ہوئی، جس میں روس کی جانب سے امریکہ ایران مذاکرات کی حمایت پر زور دیا گیا۔ روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا تھا کہ خطے میں کشیدگی دوبارہ بڑھنے سے روکنے کے لیے مذاکرات کی حمایت کی ضرورت ہے۔ رپورٹس کے مطابق روسی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ نہیں چاہتے کہ کشیدگی کے دوبارہ آغاز سے خطے کا استحکام خطرے میں ڈالا جائے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
آبنائے ہرمز کیلئے قانونی بل تیار، اوپن سیشن میں منظوری لی جائے گی
تہران، ایرانی رہنما ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے لیے ایک قانونی بل تیار کر لیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی مجلس کے قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ ایرانی مجلس کی سرگرمیاں بحال ہوتے ہی یہ بل اوپن سیشن میں فوری منظور کرلیا جائے گا۔
ابراہیم عزیزی نے مزید کہا کہ ایرانی شورائے نگہبان کی منظوری کے بعد یہ بل قانون بن جائے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
اسرائیلی فوج کے لبنان پر حملے، 31 افراد شہید
بیروت، اسرائیلی فوج کے لبنان پر جاری حملوں کے نتیجے میں ایک ریسکیو اہلکار سمیت 31 افراد شہید ہوگئے ۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی حملوں میں جنوبی لبنان میں کم از کم 31 افراد شہید ہو گئے جن میں ایک ریسکیو اہلکار بھی شامل ہے۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیلی افواج اور حزب اللہ کے درمیان 2 مارچ کو دوبارہ جھڑپیں شروع ہو نے کے بعد یہ سب سے خونریز دنوں میں سے ایک دن قرار دیا جا رہا ہے ۔
ضلع صور کے علاقے طورا میں ہو نے والے دو فضائی حملوں میں 5 افراد شہید ہوئے جبکہ ملبے تلے دبی ایک بچی کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے ۔
اس کے علاوہ اسرائیلی ڈرون حملے میں سڑک پر ایک گاڑی کو نشا نہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں سول ڈیفنس کا ایک اہلکار شہید ہوگیا ۔ مختلف دیہات پر اسرائیلی فضائی حملوں میں مزید 5 افراد جام شہادت نوش کرگئے، جبکہ ایک اورحملے میں 4 افراد شہید ہوئے ۔ لبنان اور اسرائیل کے درمیان 17 اپریل کو جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا، جس میں بعد ازاں 17 مئی تک توسیع کی گئی، تاہم اس کے باوجود اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں روزا نہ کی بنیاد پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے ۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کے خلاف پراجیکٹ فریڈم پاکستان کے کہنے پر روکا: ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو متنبہ کیا ہے کہ اگر وہ معاہدہ نہیں کرتا تو آبنائے ہرمز میں پراجیکٹ فریڈم کے نام سے دوبارہ کارروائی کا آغاز کر دیا جائے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی دوستوں کے کہنے پر پراجیکٹ فریڈم کو روکنا پڑا، انھوں نے کہا وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کہنے پر اسے روکا۔ انھوں نے کہا اگر ایران ڈیلیور نہیں کرتا تو پراجیکٹ دوبارہ شروع کریں گے لیکن یہ پراجیکٹ فریڈم پلس ہوگا، اور اس کےعلاوہ دیگر چیزوں پر بھی غور کر سکتے ہیں، جس میں مزید سخت اقدامات کیےجائیں گے۔
انھوں نے کہا آگے دیکھتے ہیں کہ ایران سے متعلق کیا ہوتا ہے، اس کی فوج تو ختم ہو چکی ہے، دیکھتے ہیں وہ کیا کرتا ہے، تاہم اس کے ساتھ معاملات بہت اچھی طرح سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ اس دوران انھوں نے کہا ایران کے اندر میناب اسکول حملے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، جب یہ تحقیقات مکمل ہوں گی تو رپورٹ جاری کر دی جائے گی۔
دریں اثنا، امریکی صدرٹرمپ کی سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہمیں آج رات ایران سے جواب موصول ہو سکتا ہے، امریکی پیشکش پر آج ایران سے جواب مل سکتا ہے۔‘‘
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا24 hours agoامریکی کانگریس میں پاکستان کے حق میں بڑی قرارداد منظور
جموں و کشمیر5 days agoجموں میں ہوٹل کے بیسمنٹ سے مشتبہ حالات میں نوجوان لڑکی کی لاش برآمد
دنیا1 week agoہم کسی پاگل کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیں گے: ٹرمپ
دنیا1 week agoایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا یوم مزدور پر پیغام
ہندوستان1 week agoشاہ کے دورہ لداخ پر کانگریس کا نشانہ، تاریخی بدھ باقیات کا کیا ذکر
دنیا1 week agoایران میں آپریشن ختم ہونے کے بعد تیل کی قیمتیں گِر جائیں گی، ٹرمپ
دنیا5 days agoصدر ٹرمپ کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
دنیا1 week agoامریکی وزیر دفاع کی کانگریس میں سخت تقریر، ایران سے جنگ میں اسلحہ کی قلت کا اعتراف
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز کو آبنائے ٹرمپ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا امریکی صدر کو جواب
دنیا22 hours agoامریکہ ایران جنگ ختم ہوگئی تب بھی تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا امکان جاری رہے گا
دنیا7 days agoایران کے ساتھ جنگ ختم ہو گئی: وائٹ ہاؤس
دنیا5 days agoایرانی فوج کی آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کو وارننگ










































































































