دنیا
ایران نے اسرائیلی فوجی طیاروں کیلئے سخت انتباہ جاری کردیا
تہران، ایرانی خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر نے جمعے کے روز خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیلی فوجی طیارے پڑوسی ممالک کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے ایران کی جانب پرواز کرتے ہیں تو انہیں ایران کے لیے خطرہ تصور کیا جائے گا۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق جاری کردہ بیان میں ان اسرائیلی سرگرمیوں کو خطرناک اقدام قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ ایران کی قومی سلامتی کے لیے براہِ راست خطرہ ہیں اور ایران ان کے جواب میں مناسب ردِعمل دینے کا حق رکھتا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر امریکہ اسرائیلی کارروائیوں کو روکنے یا کنٹرول کرنے میں ناکام رہتا ہے تو ایران اپنی سلامتی کے خلاف کسی بھی قسم کے خطرے کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔
خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران اپنے خلاف کسی بھی خطرے کو برداشت نہیں کرے گا اور ان خطرناک اقدامات کا جواب دینا اپنا جائز حق سمجھتا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کا خلیجی ممالک سے مشرق وسطیٰ کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک زون بنانے کی حمایت کا مطالبہ
تہران، ایران نے خلیجی ممالک سے مشرق وسطیٰ کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک زون بنانے کی حمایت کا مطالبہ کیا ہے۔
ایران نے امریکہ اور خلیجی ممالک کے مشترکہ اعلامیے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس کو مداخلت اور اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے امریکہ اور جی سی سی کا مشترکہ بیان غیر ذمہ دارانہ ہے۔
مشترکہ اعلامیہ علاقائی سلامتی کو نقصان پہنچانے اور تنازعات کو ہوا دینے کی کوشش ہے۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکہ کا علاقائی ممالک کی سلامتی کا عزم محض بیان بازی اور کھوکھلا دعویٰ ہے۔ خطے میں امریکی فوج کی موجودگی سیکیورٹی نہیں بلکہ خلیجی ممالک کی معیشت پر بوجھ ہے جب کہ علاقائی ممالک میں امریکی فوجی اڈوں کا ایران کے خلاف استعمال واشنگٹن کی بدنیتی کا ثبوت ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ نے خلیجی ممالک کی امریکہ اور اسرائیلی موقف کیساتھ ہم آہنگی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی اور لبنانی عوام کی جدوجہد کو بین الاقوامی قانون کے مطابق جائز سمجھتے ہیں، لیکن وہاں مزاحمتی تحریکوں کو ایرانی پراکسی قرار دینا سراسر غلط اور حقیقت کے منافی ہے۔
ایران نے کہا ہے کہ خلیج تعاون کونسل امریکہ اور اسرائیل کے بیانیے کا حصہ بننے سے انکار کر دیں اور ایران مخالف پالیسیوں کا حصہ نہ بنیں۔ ایرانی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ ایران کو خطرہ بنا کر پیش کرنے کی پالیسی کے بجائے ایٹمی ہتھیاروں سے پاک خطے کی حمایت کریں، کیونکہ مشرق وسطیٰ میں مستقل امن اور سیکیورٹی بیرونی مداخلت کے بغیرعلاقائی تعاون سے ممکن ہے۔
ترجمان نے کہا کہ دفاعی، میزائل اور ڈرون پروگرام کو خطرہ قرار دینے کی مذمت کرتے ہیں۔ ایران کی دفاعی صلاحیتیں خطےمیں جارحیت کو روکنے اور امن برقرار رکھنے کے لیے ہیں۔ اپنے پر امن جوہری پروگرام پر امریکہ اور اسرائیل کے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
آبنائے ہرمز میں عدم استحکام کے ذمے دار امریکہ، اسرائیل اور ایران پر حملوں میں شریک ممالک ہیں: ایران
تہران، ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں عدم استحکام کے ذمے دار امریکہ، اسرائیل اور ایران پر حملوں میں شریک ممالک ہیں۔
ایران کا کہنا ہے کہ خطے میں پائیدار سلامتی غیر ملکی مداخلت کے بغیر علاقائی ممالک کے باہمی تعاون سے ہی ممکن ہے، آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت کا انتظام اسلام آباد میمورنڈم کے آرٹیکل 5 کے مطابق کیا جائے گا۔
وزارت خارجہ کے مطابق خلیجی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین مستقبل میں ایران کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔
ایرانی وزارت خارجہ نے 25 جون کو امریکی وزیر خارجہ اور جی سی سی کے وزرائے خارجہ کے مشترکہ بیان کو مداخلت پسند، غیر ذمے دارانہ اور اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ ایسی پالیسیاں خطے میں کشیدگی کو مزید ہوا دیتی ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکہ ایران معاہدے کے تحت آئی اے ای اے کو ایرانی جوہری تنصیبات تک رسائی حاصل ہوگی: رافیل گروسی
ویانا، اقوامِ متحدہ کے جوہری نگران ادارے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والے عبوری امن معاہدے کے تحت آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کو ایران کی جوہری تنصیبات تک رسائی حاصل ہوگی۔
رافیل گروسی نے جمعے کو جاپان میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک معاہدہ موجود ہے اور اس پر عمل درآمد کے لیے ضروری ہے کہ آئی اے ای اے کو رسائی دی جائے تاکہ وہ معائنہ کر سکے۔ آئی اے ای اے کے سربراہ نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ہم بہت جلد وہاں موجود ہوں گے اور اپنی ذمہ داریاں انجام دے سکیں گے۔
انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ تنازع کے بعد ایران میں ایک انتہائی مضبوط تصدیقی نظام قائم کیا جانا ضروری ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ملک جوہری ہتھیار تیار نہ کرے۔ میرا خیال ہے کہ اس (حالیہ امریکہ-ایران) معاہدے کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ایران میں جوہری ہتھیاروں کی تیاری نہ ہو۔
ایران کی حکومت نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ یہ ان کا ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ لیکن یقیناً صرف ارادے کافی نہیں ہوتے۔ ہمیں ایک انتہائی مضبوط تصدیقی نظام قائم کرنا ہوگا، جتنا جلد ممکن ہو سکے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل تہران نے عندیہ دیا تھا کہ واشنگٹن کے ساتھ حتمی معاہدہ طے پانے اور پابندیوں کے خاتمے تک بعض اہم جوہری تنصیبات غیر ملکی معائنہ کاروں کے لیے بند رہیں گی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان1 week ago‘اسلام آباد ایم او یو’ پر جے رام رمیش کا مرکز پر حملہ، کہا- مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو بڑا جھٹکا
تازہ ترین4 days agoٹرمپ کے بیان کے بعد ایران نے مذاکرات معطل کردیے، وفد واپس روانہ
ہندوستان2 days agoغلطی سے پاکستان کی فضائی حدود میں گھسا ایئر انڈیا کا طیارہ
کھیل1 week agoڈیوڈ کی ہیٹ ٹرک، کینیڈا نے قطر کو شکست دے کر ورلڈ کپ میں پہلی بار جیت درج کی
دنیا1 week agoامریکہ اور ایران کے درمیان آج ہونے والے مذاکرات منسوخ: سوئس وزارت خارجہ
دنیا4 days agoامریکی نائب صدر نے ایران کیساتھ نئے تعلقات قائم کرنے کیلئے شرائط بتادیں
دنیا4 days agoامریکہ-ایران مذاکرات تعطل کا شکار، لیکن ختم نہیں ہوئے؛ پس پردہ رابطے جاری
دنیا1 week agoایران کے ساتھ معاہدہ حتمی نہیں، اگر رویہ درست نہ رہا تو حملے دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: ٹرمپ
جموں و کشمیر1 week agoکشتواڑ میں دہشت گردوں کے معاون نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی
دنیا1 week agoاعلیٰ ترین قیادت کے دستخط سے معاہدے کی خلاف ورزی کی سیاسی قیمت زیادہ ہو گئی: اسماعیل بقائی
دنیا1 week agoتل ابیب کی قیادت پوری انسانیت کے لیے خطرہ بن چکی: ایران
تازہ ترین4 days agoقطر کی فکٹری میں ہولناک دھماکہ، 54 افراد زخمی، متعدد لاپتہ








































































































