دنیا
ایران نے آبنائے ہرمز میں فیس نہ لینے کی یقین دہانی کرائی، مذاکرات میں بڑی رعایتیں: ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران امریکہ کے ساتھ جاری مذاکرات میں بڑی رعایتیں دے رہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے افہام و تفہیم پر عمل درآمد کے سلسلے میں نمایاں پیش رفت ہو رہی ہے۔
خبر:
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ مذاکرات میں واضح برتری حاصل کیے ہوئے ہے اور ایران ان تمام امور پر آمادگی ظاہر کر رہا ہے جن پر واشنگٹن زور دے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران ہر اس بات پر اتفاق کر رہا ہے جو امریکہ چاہتا ہے اور انہیں ایسا ہی کرنا چاہیے۔ ان کے مطابق گزشتہ ہفتے طے پانے والی مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد کے حوالے سے جاری مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
امریکی صدر نے ایک بار پھر واضح کیا کہ ایران کے منجمد اثاثوں میں سے جاری کی جانے والی رقم کسی نئی مالی امداد کے مترادف نہیں ہوگی بلکہ واشنگٹن کی نگرانی میں موجود ایرانی فنڈز کا ایک حصہ صرف امریکی زرعی اجناس، ادویات اور دیگر امریکی مصنوعات کی خریداری کے لیے جاری کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے امریکہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر کوئی فیس یا اضافی اخراجات عائد نہیں کیے جائیں گے، تاہم اگر ایسا کوئی اقدام کیا گیا تو مذاکرات فوری طور پر روک دیے جائیں گے۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے منجمد اثاثوں کی بحالی کو امریکی مصنوعات کی خریداری سے مشروط نہیں کیا گیا۔
اسی طرح ایرانی مرکزی بینک کے گورنر عبدالناصر ہمتی نے بھی صدر ٹرمپ کے اس دعوے کی تردید کی کہ جاری کیے جانے والے فنڈز صرف امریکی اشیا کی خریداری پر خرچ ہوں گے۔
دونوں ممالک کے درمیان جوہری معائنوں، بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے کردار اور 60 روزہ مدت مکمل ہونے کے بعد آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے مستقبل سمیت متعدد معاملات پر اختلافات برقرار ہیں۔
یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 18 جون کو مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تھے، جس میں جوہری پروگرام، بعض امریکی پابندیوں میں نرمی اور ایران کے منجمد اثاثوں کے ایک حصے کی بحالی سمیت متعدد امور شامل ہیں، جبکہ دونوں ممالک کی تکنیکی ٹیمیں رواں ماہ کے آخر میں سوئٹزرلینڈ میں مذاکرات کے اگلے دور کی تیاری کر رہی ہیں۔
یواین آئی۔ م س
دنیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر حملے جاری
بیروت، اسرائیل جنوبی لبنان پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج مقبوضہ علاقوں سے واپس نہیں جائے گی۔
الجزیرہ کے مطابق لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ نے اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی تازہ حملوں میں اپنے گھروں کو واپس جانے والے شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد شہید اور 1 زخمی ہوا ہے۔
دوسری جانب بحرین میں ہونے والے اجلاس کے بعد امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ امریکہ اور خلیجی اتحادیوں نے آبنائے ہرمز سے آمدورفت پر ایران کی کسی بھی قسم کی فیس یا پابندی کو مسترد کر دیا ہے۔
ادھر ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ اجازت کے بغیر آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جس سے خطے میں کشیدگی برقرار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
خلیجی ملک چاہتے ہیں ایران سے مذاکرات پر اعتماد میں لیا جائے: امریکہ
واشنگٹن، امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے ایران کو آبنائے ہرمز سے فیس وصولی پر وارننگ دے دی۔
خلیج تعاون کونسل وزرائےخارجہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے پر ٹول یا فیس قبول نہیں، ایران کو رقم منتقل کی ہے اور نہ تعمیرنو کا منصوبہ ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ خلیجی ممالک کے ساتھ اچھی ملاقاتیں ہوئیں جن میں خدشات پربات ہوئی، خلیجی ملک چاہتے ہیں ایران سے مذاکرات میں انہیں اعتماد میں لیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ سفارتی عمل میں انہیں شامل کریں گے عمان سے تعلقات ٹھیک ہیں، عمان بھی ٹول کے حق میں نہیں۔ اجلاس میں مارکوروبیو نے کہا کہ امریکہ خلیجی اتحادیوں کی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کرے گا، بین الاقوامی آبی گزرگاہیں کسی ایک ریاست کی ملکیت نہیں ہوتیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکہ پاسداران انقلاب کے ساتھ براہ راست چینل قائم کرنے پر متفق
واشنگٹن، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ امریکہ اور ایران تنازعات کو کم کرنے کے لیے دوحہ میں براہ راست آئی آر جی سی چینل استعمال کریں گے۔
نائب صدر نے بتایا کہ واشنگٹن اور تہران نے مزید تنازع کے خطرے کو کم کرنے کے لیے ایران کی پاسداران انقلاب کے ساتھ براہ راست چینل قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ برطانوی دائیں بازو کی نیوز سائٹ UnHerd کے ساتھ ایک انٹرویو میں، جے دی وینس نے کہا کہ اس انتظام میں دوحہ میں ایرانی اور امریکی فوجی حکام کی ملاقاتیں شامل ہوں گی تاکہ تنازعات کو حل کیا جا سکے۔ انہوں نے ایرانی حکام سے بات چیت کو ٹھیک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم آئی آر جی سی سے کسی کو دوحہ میں امریکی سینٹرل کمانڈ] کے کسی کے ملنے کے لیے بھیجیں گے’ اور اس طرح ہم ان تنازعات کو حل کرنے جا رہے ہیں۔
وینس نے یہ بھی کہا کہ متحدہ عرب امارات نے ایران کے ساتھ ایسے چینل کھولے ہیں جو پہلے موجود نہیں تھے، بشمول آئی آر جی سی کے ساتھ۔۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان1 week ago‘اسلام آباد ایم او یو’ پر جے رام رمیش کا مرکز پر حملہ، کہا- مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو بڑا جھٹکا
تازہ ترین4 days agoٹرمپ کے بیان کے بعد ایران نے مذاکرات معطل کردیے، وفد واپس روانہ
ہندوستان2 days agoغلطی سے پاکستان کی فضائی حدود میں گھسا ایئر انڈیا کا طیارہ
ہندوستان1 week ago’جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے لیے شاہ چلا رہے ہیں دھوکہ دہی پرمبنی مہم ‘: رمیش
کھیل1 week agoڈیوڈ کی ہیٹ ٹرک، کینیڈا نے قطر کو شکست دے کر ورلڈ کپ میں پہلی بار جیت درج کی
دنیا1 week agoامریکہ اور ایران کے درمیان آج ہونے والے مذاکرات منسوخ: سوئس وزارت خارجہ
دنیا4 days agoامریکی نائب صدر نے ایران کیساتھ نئے تعلقات قائم کرنے کیلئے شرائط بتادیں
دنیا1 week agoایران کے ساتھ معاہدہ حتمی نہیں، اگر رویہ درست نہ رہا تو حملے دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: ٹرمپ
دنیا1 week agoمجھے حتمی معاہدہ پسند نہ آیا تو دوبارہ بمباری کی طرف واپس جا سکتے ہیں: ٹرمپ
جموں و کشمیر1 week agoکشتواڑ میں دہشت گردوں کے معاون نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی
ہندوستان1 week ago‘ٹیلی گرام بین’ پر راہل کا مرکزی حکومت پر الزام، ”پیپر لیک مافیا پر نہیں، طالب علموں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے حکومت“
دنیا1 week agoاعلیٰ ترین قیادت کے دستخط سے معاہدے کی خلاف ورزی کی سیاسی قیمت زیادہ ہو گئی: اسماعیل بقائی







































































































