دنیا
آبنائے ہرمز بین الاقوامی آبی گزرگاہ ہے، کوئی ملک ٹول یا فیس عائد نہیں کر سکتا: امریکہ
واشنگٹن، امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر کوئی ملک ٹول یا فیس عائد نہیں کرسکتا۔
ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ معاہدے پر خلیجی اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کے لیے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی پہنچ گئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق اس دورے کے دوران امریکہ کی جانب سے خلیجی ممالک کو نئی سکیورٹی یقین دہانیاں کرائے جانے کا قوی امکان ہے۔
ابوظہبی پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے امریکی مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز ایک بین الاقوامی آبی گزرگاہ ہے اور عالمی قوانین کے مطابق کسی بھی ملک کو اس اہم تجارتی راستے پر کوئی ٹول یا فیس عائد کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
انہوں نے واضح کیا کہ عالمی آبی راستے پر کسی قسم کا ٹیکس یا فیس لگانا بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے اور خطے کے تمام ممالک اس معاملے پر امریکہ کے مؤقف سے مکمل اتفاق کرتے ہیں۔
ایرانی سیاست پر بات کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ ایران کو اب ایک انقلابی تحریک کے بجائے ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر کام کرنا ہو گا۔ اگر ایران ایک عام ریاست کے طور پر طرزِ عمل اختیار کرے تو اس کے لیے بڑی ترقی کے مواقع موجود ہیں، تاہم جب تک خطے میں ایرانی پراکسیز حملے کرتے رہیں گے، تب تک کشیدگی کا خاتمہ ممکن نہیں ہو سکتا۔
امریکی وزیرِ خارجہ نے مزید کہا کہ عراق کی سرزمین سے ہونے والے میزائل اور ڈرون حملے علاقائی امن و سلامتی کے لیے ایک بڑا خطرہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عراق میں بھی حماس اور حزب اللہ جیسے گروہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں اور امریکہ-ایران مذاکرات میں یہ موضوع بھی بہت جلد زیرِ بحث لایا جائے گا۔
واضح رہے کہ امریکی وزیرِ خارجہ کا یہ بیان عمان اور ایران کے اس مشترکہ اعلامیے کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں دونوں ممالک نے کہا تھا کہ وہ آبنائے ہرمز کے مستقبل کے انتظام اور وہاں فراہم کی جانے والی خدمات کے عوض بحری جہازوں سے وصول کی جانے والی فیس کا جائزہ لیں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید 2 فیصد کمی

لندن،عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید 2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ برینٹ کروڈ حالیہ مہینوں کی کم ترین سطح پر آ گیا۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے اور تازہ ترین تجارتی سیشن کے دوران تیل کی قیمتوں میں مزید 2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کمی کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت کم ہو کر 77 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بھی کم ہو کر 73 ڈالر فی بیرل جبکہ متحدہ عرب امارات کا مربن خام تیل 69 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی یہ سب سے کم ترین سطح ہے۔ قیمتوں میں اس نمایاں کمی کی وجہ عالمی سطح پر تیل کی طلب میں کمی اور سپلائی کی صورتحال میں بہتری کو قرار دیا جا رہا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
تہران کی سڑکوں پر رہبر شہید کے جنازے کی تیاری ، بینرز آویزاں
تہران ، ایران میں رہبر شہید کے جنازے کی تیاریاں عروج پر ہے ،شہیدِ ایران آغا” کے بینرز آویزاں کردیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران کی سڑکوں پر رہبر شہید کے نمازِ جنازہ کے عالمی اجتماع کے لیے بڑے پیمانے پر تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اور پورے شہر میں تعزیتی و انقلابی بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں۔ تہران کی اہم شاہراہوں اور چوکوں پر لگائے گئے ان بینرز پر رہبر شہید کو ’’شہیدِ ایران آغا‘‘ کے معزز عنوان سے خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
اس تاریخی اور عالمی اجتماع کے لیے انتظامیہ اور عوامی حلقوں کی جانب سے ایک خصوصی اور باقاعدہ مرکزی نعرہ بھی جاری کیا گیا ہے۔ جنازے کے اس بڑے اجتماع کے لیے مخصوص کیا گیا نعرہ ’’باید برخاست‘‘ (ہمیں اٹھنا ہوگا) مقرر کیا گیا ہے۔ تہران کی سڑکوں پر آویزاں بینرز پر اس نعرے کی تشریح کرتے ہوئے واضح پیغام درج کیا گیا ہے کہ “ہر صورت ہمیں کھڑے ہونا ہوگا اور ڈٹ جانا ہوگا”۔
تہران میں اس وقت فضا انتہائی سوگوار ہے اور دنیا بھر سے لاکھوں عقیدت مندوں کی آمد کا سلسلہ متوقع ہے جو اس تاریخی جنازے میں شرکت کریں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
شدید گرمی سے بچنے کے لیے سمندر میں نہانے والے 40 افراد ڈوب کر ہلاک
پیرس، یورپی ممالک شدید گرمی کی زد میں ہیں، فرانس میں پارہ 43 ڈگری سیلسیس کو چھو گیا، شدید گرمی کے دوران غیر محفوظ مقامات پر نہاتے ہوئے کم از کم 40 افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔
فرانس میں پیر اور منگل کی درمیانی شب ملکی تاریخ کی سب سے گرم رات ریکارڈ کی گئی، اسی دوران فرانسیسی وزیرِ اعظم سباسٹین لیکرنو نے بتایا کہ 18 جون کے بعد سے ملک بھر میں شدید گرمی سے بچنے کی کوشش کرتے ہوئے 40 افراد ڈوب کر ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت نوجوانوں کی ہے۔
وزیر اعظم نے اموات کو ایک افسوسناک آفت قرار دیا اور کہا یہ اس بحران کے پہلے متاثرین ہیں جس کا ہم سامنا کر رہے ہیں۔ فرانسیسی محکمۂ موسمیات کے مطابق، ملک کے جنوب مغربی علاقے میں منگل کو درجۂ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ (109 فارن ہائیٹ) تک پہنچ گیا تھا۔ فرانس میں ایئر کنڈیشننگ کا استعمال وسیع پیمانے پر رائج نہیں ہے، جس کی وجہ سے ریکارڈ توڑ گرمی نے معمولاتِ زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔
شدید درجۂ حرارت کے باعث متعدد اسکول بند کر دیے گئے، مختلف تقریبات منسوخ کرنی پڑیں اور ریل سروس بھی متاثر ہوئی۔ حکام کے مطابق 800 سے زائد اسکول بند کر دیے گئے ہیں، شدید گرمی کے سبب پیرس کا ایفل ٹاور بھی بند کر دیا گیا ہے۔ مقامی حکام کے مطابق جنوب مشرقی فرانس کے شہر کارپنٹراس میں 2 اور 4 سال عمر کے 2 بچے اپنے گھر کے باہر ایک گاڑی میں بے ہوش پائے گئے اور بعد ازاں ان کی موت واقع ہو گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس کی سب سے ممکنہ وجہ شدید گرمی تھی۔ اسی طرح بورڈوکس کے علاقے میں 80 اور 95 سال عمر کے 3 افراد گرمی سے متعلق طبی پیچیدگیوں کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔ خیال رہے کہ برطانیہ میں ریڈ وارننگ جاری کر دی گئی ہے، انگلینڈ اور ویلز میں 300 سے زائد اسکول بند کیے گئے ہیں، پنکھوں کی فروخت بڑھ گئی ہے، اسپین، اٹلی اور بلیجیئم میں بھی شدید گرمی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان6 days ago‘اسلام آباد ایم او یو’ پر جے رام رمیش کا مرکز پر حملہ، کہا- مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو بڑا جھٹکا
جموں و کشمیر1 week agoگاندربل ‘انکاؤنٹر’ کے مقتول کی لاش قبر سے نکال کر اہلِ خانہ کے حوالے
دنیا1 week agoایرانی آرمی چیف کا دفاعی طاقت مزید بڑھانے کا اعلان
دنیا1 week agoجی سیون ممالک کا امریکہ اور ایران امن معاہدے کی حمایت کا اعلان
ہندوستان1 week ago’جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے لیے شاہ چلا رہے ہیں دھوکہ دہی پرمبنی مہم ‘: رمیش
دنیا6 days agoایران کے ساتھ معاہدہ حتمی نہیں، اگر رویہ درست نہ رہا تو حملے دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: ٹرمپ
تازہ ترین2 days agoٹرمپ کے بیان کے بعد ایران نے مذاکرات معطل کردیے، وفد واپس روانہ
دنیا5 days agoامریکہ اور ایران کے درمیان آج ہونے والے مذاکرات منسوخ: سوئس وزارت خارجہ
دنیا6 days agoاعلیٰ ترین قیادت کے دستخط سے معاہدے کی خلاف ورزی کی سیاسی قیمت زیادہ ہو گئی: اسماعیل بقائی
دنیا7 days agoمجھے حتمی معاہدہ پسند نہ آیا تو دوبارہ بمباری کی طرف واپس جا سکتے ہیں: ٹرمپ
دنیا1 week agoامریکہ ایران معاہدے پر الیکٹرانک دستخط ٹرمپ وینس نے کئے
ہندوستان1 week ago‘ٹیلی گرام بین’ پر راہل کا مرکزی حکومت پر الزام، ”پیپر لیک مافیا پر نہیں، طالب علموں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے حکومت“





































































































