دنیا
امن کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششیں تہذیبی و ثقافتی روایات کی عکاس ہیں: ایرانی صدر
تہران، ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے خطے میں امن کے فروغ کے لیے پاکستانی کوششوں کو سراہا ہے۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان اپنے قومی عزائم، امیدوں اور مستقبل کے وژن میں گہری مشترکات رکھتے ہیں۔
ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ خطے میں امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی انتھک کوششیں اس ملک کی بھرپور تہذیبی اور ثقافتی روایات کی عکاس ہیں۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے مصالحتی اور سفارتی کردار کو سراہنے کے لیے اپنے حالیہ دورۂ پاکستان کے دوران میری اپنے برادران صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیرِاعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے تفصیلی ملاقاتیں ہوئیں، جن میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی روابط کو مزید وسعت دینے کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان اپنے ایک روزہ دورے پر وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کے ہمراہ 23 جون کو پاکستان پہنچے تھے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران اور عمان کا آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک پر دوطرفہ تعاون جاری رکھنے کی ضرورت پر زور
تہران، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے عمانی ہم منصب بدر بو سعیدی سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔
تہران سے ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق فریقین نے آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک پر دوطرفہ تعاون کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق دونوں فریقین نے مسقط میں حالیہ بات چیت کا خیرمقدم کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر سفارتی مشاورت اور تکنیکی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اومانی ہم منصب سے حالیہ علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز میں سمندری انتظامات کے حوالے سے 60 دن کی مدت کیلئے طے شدہ عارضی اقدامات پر گفتگو کی گئی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے صرف ایران کی مقرر کردہ بحری گزرگاہیں ہی قابلِ قبول ہیں: آئی آر جی سی
تہران، ایرانی اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی) کی بحریہ نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت کے لیے صرف وہی بحری راستے قابلِ قبول ہیں جو ایران کی جانب سے مقرر کیے گئے ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق آئی آر جی سی نے دیگر حکام کی جانب سے متعارف کرائے گئے متبادل راستوں کے استعمال کے خلاف بھی خبردار کیا ہے۔ آئی آر جی سی نے سرکاری میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ چند گھنٹے قبل بعض حکام نے اسلامی جمہوریہ ایران کو پیشگی اطلاع یا مشاورت کے بغیر آبنائے ہرمز سے جہازوں کی گزرگاہ کے لیے ایک نیا راستہ متعارف کرایا، جو ناقابلِ قبول اور انتہائی خطرناک ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام متعلقہ فریقوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے صرف وہی راستے مجاز ہیں جو اسلامی جمہوریہ ایران نے مقرر کیے ہیں، ان راستوں سے ہٹ کر جہاز رانی ناصرف انتہائی خطرناک ہے بلکہ ممنوع بھی ہے۔ آئی آر جی سی کا کہنا ہے کہ ہم تمام بحری جہازوں کو متنبہ کرتے ہیں کہ مقررہ بحری راہداریوں سے باہر کسی بھی قسم کی نقل و حرکت سے سختی سے گریز کریں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے سینیٹ کے دورے سے قبل صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم واضح برتری کے ساتھ جیت رہے ہیں، مذاکرات میں ایران کے ساتھ معاملات بہت بہتر انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ امریکہ میں اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ وہ بڑی تعداد میں کمیونسٹوں کو لانا چاہتے ہیں، جن کو آگے بڑھایا جا رہا ہے وہ کمیونسٹ ہیں، امریکہ میں کمیونزم کو جگہ نہیں دی جائے گی۔
بعدازاں، ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک اور بیان میں دعویٰ کیا کہ ایران بہت بہترین جا رہا ہے، وہ ہر اس چیز پر راضی ہے جو میں چاہتا ہوں، جو ہمیں چاہیے وہ ایران کو کرنا ہوگا ورنہ ہم واپس جائیں گے اور جو چاہیں گے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں تاریخ کی سب سے زیادہ فیکٹریاں بن رہی ہے، ملک میں جتنی فیکٹریاں ہوں گی اتنی زیادہ نوکریاں پیدا ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ خام تیل کی قیمتیں بھی نیچے جا رہی ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان1 week ago‘اسلام آباد ایم او یو’ پر جے رام رمیش کا مرکز پر حملہ، کہا- مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو بڑا جھٹکا
تازہ ترین3 days agoٹرمپ کے بیان کے بعد ایران نے مذاکرات معطل کردیے، وفد واپس روانہ
ہندوستان1 week ago’جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے لیے شاہ چلا رہے ہیں دھوکہ دہی پرمبنی مہم ‘: رمیش
دنیا1 week agoایرانی آرمی چیف کا دفاعی طاقت مزید بڑھانے کا اعلان
دنیا1 week agoجی سیون ممالک کا امریکہ اور ایران امن معاہدے کی حمایت کا اعلان
دنیا6 days agoامریکہ اور ایران کے درمیان آج ہونے والے مذاکرات منسوخ: سوئس وزارت خارجہ
دنیا1 week agoایران کے ساتھ معاہدہ حتمی نہیں، اگر رویہ درست نہ رہا تو حملے دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: ٹرمپ
دنیا1 week agoمجھے حتمی معاہدہ پسند نہ آیا تو دوبارہ بمباری کی طرف واپس جا سکتے ہیں: ٹرمپ
ہندوستان1 week ago‘ٹیلی گرام بین’ پر راہل کا مرکزی حکومت پر الزام، ”پیپر لیک مافیا پر نہیں، طالب علموں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے حکومت“
کھیل6 days agoڈیوڈ کی ہیٹ ٹرک، کینیڈا نے قطر کو شکست دے کر ورلڈ کپ میں پہلی بار جیت درج کی
دنیا1 week agoاعلیٰ ترین قیادت کے دستخط سے معاہدے کی خلاف ورزی کی سیاسی قیمت زیادہ ہو گئی: اسماعیل بقائی
دنیا3 days agoامریکی نائب صدر نے ایران کیساتھ نئے تعلقات قائم کرنے کیلئے شرائط بتادیں







































































































