دنیا
دھمکیاں جاری رہیں تو حتمی معاہدے پر مذاکرات شروع نہیں ہوں گے: ایرانی وزیر خارجہ
تہران، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ دھمکیاں جاری رہیں تو حتمی معاہدے پر مذاکرات شروع نہیں ہوں گے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ لاکھوں ایرانیوں نے آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جنازے میں اتحادکامظاہرہ کیا، نہ ہی ایرانی عوام اور نہ ہی ہماری بہادر مسلح افواج کسی دھمکی سے متاثر ہوتی ہیں۔
عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ مفاہمتی یادداشت کی شق نمبر 13 واضح ہے، دھمکیوں کے تسلسل میں حتمی معاہدے پربات چیت شروع نہیں ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنےدستخط کا احترام کریں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
شہباز شریف اور فیلڈ مارشل اسی طرح کام کرتے رہے تو انہیں نوبیل انعام مل سکتا ہے: وکٹر گاؤ
بیجنگ، چین کے سینٹر فار گلوبلائزیشن کے نائب صدر ڈاکٹر وکٹر گاؤ نے پاکستان کے وزیر اعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کام کو سراہا ہے۔
ڈاکٹر وکٹر گاؤ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر صحیح سمت میں کام کرتے رہے تو امید ہے کہ وہ امن کا نوبل انعام حاصل کریں گے۔
ڈاکٹر وکٹر کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اپنی مثبت حکمتِ عملی برقرار رکھیں، تاکہ وہ نوبیل امن انعام حاصل کریں یا مشترکہ طور پر اس اعزاز کے حقدار قرار پائیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کا انتقاماً یروشلم کو آزادی دلانے کا اعلان
تہران، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ انتقام کا آخری مرحلہ یروشلم کی آزادی کے ذریعے پورا کیا جائے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ محمد باقر قالیباب نے کہا کہ سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے قاتلوں کو نہیں چھوڑا جائے گا اور انتقام کا آخری مرحلہ یروشلم کی آزادی کے ذریعے پورا کیا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ گزشتہ 4 ماہ سے ایرانی عوام امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں اور اپنے شہید امام کے قاتلوں سے انتقام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
باقر قالیباف نے کہا اسلامی ایران پر حملہ کرنے والوں اور اس سرزمین کے شہدا، خصوصاً امت کے رہبر کے قاتلوں کو اپنے اعمال کی قیمت چکانی ہوگی۔ انھوں نے مذاکرات کو ایران کی اس وسیع تر تہذیبی جدوجہد کا حصہ قرار دیا جس کا مقصد استکباری طاقتوں کا مقابلہ کرنا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران نے قطر کے آئل ٹینکر سمیت 2 بحری جہازوں پر میزائل داغ دیے
تہران، ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے 2 تجارتی جہازوں پر میزائل داغ دیے۔
روئٹرز کے مطابق امریکی خبر رساں ویب سائٹ ایکسیوس نے دو امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے پیر کی شب آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں پر کم از کم دو میزائل داغے۔ رپورٹ کے مطابق دو تجارتی جہازوں کو شدید نقصان پہنچا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
دوسری جانب برطانیہ کی بحری سلامتی کی ایجنسی نے بتایا کہ منگل کی صبح عمان کے شہر لیماہ کے مشرق میں ایک آئل ٹینکر کسی نامعلوم میزائل یا گولے کی زد میں آ کر آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔
یو کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز ایجنسی نے منگل کی صبح جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ یہ آئل ٹینکر لیماہ سے تقریباً 8 بحری میل (15 کلومیٹر) مشرق میں جنوب کی سمت سفر کر رہا تھا کہ اس کے بائیں جانب حملہ ہوا، جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔ بیان کے مطابق کسی جانی نقصان یا ماحولیاتی آلودگی کی اطلاع نہیں ملی۔ ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی نے تصدیق کی ہے کہ قطر کے آئل ٹینکر نے امریکی بحریہ کی مدد سے آبنائے ہرمز میں عمانی راستے سے گزرنے کی کوشش کی، لیکن بار بار کی تنبیہ کو نظر انداز کرنے کے بعد اسے نشانہ بنایا گیا۔
روئٹرز فوری طور پر ایکسیوس کی اس رپورٹ کی تصدیق نہیں کر سکا اور نہ ہی یہ معلوم ہو سکا کہ آیا ایکسیوس کی رپورٹ میں جن جہازوں کا ذکر کیا گیا ہے، ان میں وہ آئل ٹینکر بھی شامل ہے جس کا حوالہ برطانوی بحری ایجنسی نے دیا ہے یا نہیں۔
ان رپورٹس نے آبنائے ہرمز کے اطراف بحری جہاز رانی کو لاحق خطرات کو ایک بار پھر نمایاں کر دیا ہے۔
ایران اور عمان کے درمیان واقع اس تنگ آبی راستے سے دنیا میں استعمال ہونے والے تقریباً پانچواں حصہ تیل گزرتا ہے۔
امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں سے شروع ہونے والی جنگ کے دوران، محفوظ گزرگاہ کی شقوں پر مشتمل عبوری معاہدے کے باوجود تجارتی جہاز بھی حملوں کی زد میں آتے رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان1 week agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
دنیا1 week agoمجتبیٰ خامنہ ای کا امریکہ اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی قانونی کارروائی کا حکم
دنیا5 days agoایران کی اقوام متحدہ کو اسرائیل کی جانب سے سپریم لیڈر کو قتل کی کھلی دھمکی پر وارننگ
دنیا1 week agoٹرمپ کے دباؤ سے لبنان میں اسرائیلی فوجی حکمت عملی تبدیل ہوئی: یسرائیل کاٹز
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں صرف ایران ہٹائے گا، فرانس کا مؤقف مسترد
جموں و کشمیر6 days agoسری نگر میں کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر کی غیر منقولہ جائیداد ضبط
ہندوستان6 days agoبی جے پی نے بھگوان رام کے نام کا صرف سیاسی استعمال کیا: کیجریوال
دنیا6 days agoامریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے پیدائشی شہریت برقرار رکھنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کو “بڑی غلطی” قرار دیا
ہندوستان7 days agoکھرگے کا الزام: مرکز منریگا کو کمزور کر رہا ہے، زیر التوا بقایا جات اور نئی دیہی روزگار اسکیم پر وزیر اعظم سے جواب طلب کیا
ہندوستان1 week agoزمین گھپلے کے مبینہ معاملے پر کانگریس کا مدھیہ پردیش کے وزیرِ اعلیٰ سے استعفیٰ کا مطالبہ
دنیا5 days agoامریکہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں مستقل سفارتخانہ تعمیر کرنے کیلئے معاہدے پر دستخط کردیے
دنیا1 week agoایران کے خلاف جنگ ایک بڑی غلطی تھی: صدر سلووینیا




































































































