دنیا
امریکی صدر ٹرمپ سینیٹ پر برہم، بل پر دستخط سے انکار کر دیا
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سینیٹ پر برہم ہونے کی وجہ سے ہاؤسنگ بل پر دستخط سے انکار کر دیا۔
روئٹرز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو کہا کہ وہ دو جماعتی حمایت سے منظور ہونے والے رہائشی اخراجات میں کمی سے متعلق بل پر دستخط نہیں کریں گے، اور اسے انھوں نے ’’بہت بورنگ‘‘ قرار دیا۔تاہم، صدر کے دستخط کے بغیر بھی ریپبلکنز اور ڈیموکریٹس کا مشترکہ بل قانون بن سکتا ہے، اس ہاؤسنگ بل کا مقصد گھروں کی بڑھتی قیمتوں پر کنٹرول کرنا ہے۔
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ وہ ’’سیو امریکہ ایکٹ‘‘ منظور نہ کیے جانے پر امریکی سینیٹ کے خلاف احتجاجاً اس بل پر دستخط نہیں کر رہے۔
اگرچہ امریکی کانگریس اس وقت شدید سیاسی تقسیم کا شکار ہے تاہم رہائشی اخراجات سے متعلق اس بل پر ریپبلکن اور ڈیموکریٹ اراکین کے درمیان ہونے والا اتفاق ایک نادر موقع ہے۔
ہاؤسنگ بل کی اہم شقوں میں گھروں کی تعمیر کے منصوبوں کے لیے ماحولیاتی جائزوں کے عمل کو تیز کرنا یا بعض صورتوں میں اس سے استثنا دینا، اور وال اسٹریٹ کے بڑے سرمایہ کاروں کی جانب سے پہلے سے تعمیر شدہ سنگل فیملی گھروں کی ملکیت پر حد مقرر کرنا شامل ہے۔
29 جون کو ٹرمپ نے ووٹنگ سے متعلق قانون سازی کے مقابلے میں اس ہاؤسنگ بل کو بہت بورنگ قرار دیا تھا۔ اس بات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ٹرمپ اس بل کو بغیر دستخط کے ہی قانون بننے دیں گے، ایسی صورت میں یہ ہفتہ کو خودبخود نافذ العمل ہو جائے گا۔
ٹرمپ نے 24 جون کو اس بل پر دستخط کی تقریب اچانک منسوخ کر دی تھی تاکہ ریپبلکن ارکان پر دباؤ ڈالا جا سکے کہ وہ سیو امریکا ایکٹ منظور کریں۔ اس مجوزہ قانون کے تحت ووٹر رجسٹریشن کے لیے شہریت کا ثبوت لازمی قرار دیا جائے گا اور ریاستی ریکارڈ کی بنیاد پر ووٹرز کا قومی ڈیٹا بیس قائم کیا جائے گا۔ ٹرمپ طویل عرصے سے، بغیر ثبوت، یہ دعویٰ کرتے رہے ہیں کہ امریکی انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوتی رہی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران پر امریکی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 17 ہو گئی
تہران، ایران پر حالیہ امریکی حملوں میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 17 ہو گئی ہے اور 100 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ یہ اطلاع ایرانی وزارت صحت کی پریس سروس کے سربراہ حسین کرمان پور نے دی ہے۔ مسٹر کرمان پور نے پہلے کہا تھا کہ ان حملوں میں 14 افراد ہلاک اور 78 دیگر زخمی ہوئے۔ جمعہ کو دیر گئے ایکس پر پوسٹ کی گئی ایک تازہ کاری میں، انہوں نے کہا کہ 8-9 جولائی کو ایران کے چھ شہروں پر فضائی حملوں میں دو خواتین سمیت 115 افراد زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہا، “14 آپریشن کیے گئے، 102 لوگوں کو طبی امداد دی گئی اور انہیں چھٹی دے دی گئی۔
بدقسمتی سے، ایک خاتون سمیت 17 ہم وطنوں کی موت ہو گئی۔” امریکی فوج نے بدھ سے شروع ہونے والے دو دنوں میں کم از کم 170 حملے کیے ہیں۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ یہ کارروائیاں آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی بحری جہازوں پر مبینہ ایرانی حملوں کے جواب میں کی گئیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کبھی خودسپردگی نہیں کرے گا : ایرانی اسپیکر باقر قالیباف
تہران، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے واضح کیا ایران کبھی سرینڈر نہیں کرے گا ، اگر امریکہ اسلام آباد ایم اویو سے پیچھے ہٹا تو ہم اپنا دفاع کرنے کیلئے تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکہ اور اسرائیل کو سخت ترین پیغام دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایران کسی بھی دباؤ کے سامنے کبھی سرینڈر نہیں کرے گا اور امریکاکےساتھ تنازعہ کبھی بھی تہران کےہتھیار ڈالنے پر ختم نہیں ہوگا۔
ایرانی اسپیکر نے علاقائی صورتحال اور بین الاقوامی وعدوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا اگر امریکہ ‘اسلام آباد ایم او یو’ سے پیچھے ہٹا تو ایران اپنا دفاع کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے اور اس کے لیے تمام راستے کھلے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یرانی قیادت اور عوام ڈٹ کر کھڑے ہوں گے اور اپنے قومی و عوامی حقوق کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔ یہ بات سب کو معلوم ہونی چاہیے کہ دباؤ کی پالیسی کام نہیں آئے گی۔
باقر قالیباف نے خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں زور دیا کہ تمام مسلم اقوام کو متحد ہو کر امریکہ اور اسرائیل کے جارحانہ اقدامات کے خلاف ایک مضبوط اور مشترکہ مؤقف اپنانا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس وقت جنگ کا خاتمہ دنیا کے تمام ممالک کے لیے اولین ترجیح ہونی چاہیے، لیکن امن کا مطلب کمزوری یا سرینڈر کرنا ہرگز نہیں ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا اپنے والد کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان
تہران، 1 ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا اپنے والد شہید سید آیت اللّٰہ خامنہ ای کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کردیا۔
تحریری بیان میں مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ سپریم لیڈر کے قتل کا بدلہ قوم کا مطالبہ ہے اور یہ ضرور لیا جائے گا، ان مجرموں سے شہید رہنما سمیت تمام شہداء کا بدلہ لینے کا عہد کرتے ہیں اور ذمہ داروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔
اپنے والد کی تدفین اور آخری رسومات کے اختتام پر جاری کیے گئے پیغام میں مجتبیٰ خامنہ ای نے ایران اور عراق میں کروڑوں افراد کی جانب سے شہید آیت اللّٰہ خامنہ ای کے جنازے میں شرکت پر اظہار تشکر کیا۔
انہوں نے کہا کہ تہران، قم، نجف، کربلا، مشہد سمیت دونوں ممالک کے شہروں اور دیہات میں عوام کی بھرپور شرکت قومی اتحاد، استقامت اور انقلابِ اسلامی سے وابستگی کا واضح اظہار ہے۔ مجتبیٰ خامنہ ای نے عہد کیا کہ وہ ان کے مشن اور راستے کو پوری ثابت قدمی سے جاری رکھیں گے اور ایران مشکلات کے باوجود اپنے اہداف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ قاتلوں کی شناخت ہو چکی ہے اور انہیں یہ امید نہیں رکھنی چاہیے کہ وہ انصاف سے بچ سکیں گے۔ ان کے بقول، انتقام کا عمل کسی ایک فرد یا عہدے سے وابستہ نہیں بلکہ ہر حال میں جاری رہے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا5 days agoسپریم لیڈر کے قاتل کو سزائے موت کی طرف لے جائیں گے: سربراہ ایرانی عدلیہ
ہندوستان1 week agoسندھ طاس معاہدہ: پاکستان کو ہندوستان کا کرارا جواب، دہشت گردی کی حمایت بند کرنی ہوگی
دنیا5 days agoامریکہ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کا نفاذ مشکل لیکن ممکن: قالیباف
ہندوستان5 days agoحکومت کی ایم ایس ایم ای مخالف پالیسیوں سے راجستھان کے بس ٹرک باڈی بلڈرز پر بحران۔ راہل
دنیا1 week agoفیلڈ مارشل عاصم منیر شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں شرکت کے لئے تہران پہنچ گئے
دنیا1 week agoفرانس نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کی صفائی کیلئے مائن ہنٹرز تعینات کر دیے
تازہ ترین1 week ago’سیو امریکہ ایکٹ‘ پاس ہو گیا تو 100 سال تک ریپبلکنز ہار نہیں سکیں گے: ٹرمپ
دنیا4 days agoایران کا انتقاماً یروشلم کو آزادی دلانے کا اعلان
دنیا1 week agoایران مذاکرات کا خواہاں ہے، علی خامنہ ای کے جنازے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دی ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
دنیا3 days agoٹرمپ نے بندر عباس پر حملوں کی ویڈیو جاری کر دی
دنیا5 days agoنیٹو سربراہی اجلاس سے قبل یوکرین پر روس کا بدترین فضائی حملہ، 11 افراد ہلاک
ہندوستان3 days agoرام مندر چڑھاوا تنازع گرما گیا، تیواری بولے– ’قصورواروإ کو بچانے میں مصروف بی جے پی حکومت‘





































































































