دنیا
سپریم لیڈر کے قتل کا بدلہ لیا جائے گا، امریکی و اسرائیلی قیادت کو سزا ملے گی: سربراہ پاسدارانِ انقلاب
تہران، ایران کی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل احمد وحیدی نے رہبرِ انقلاب آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل کو سخت نتائج کی دھمکی دی ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق احمد وحیدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کا قتل تاریخ کی یادداشت سے کبھی مٹایا نہیں جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کی مکمل فراہمی اور ذمے دار عناصر، خصوصاً بچوں کی قاتل امریکی فوج کو مناسب سزا دینا ضروری ہے۔
احمد وحیدی نے کہا کہ امریکہ اور تمام دشمن یہ جان لیں کہ اس بزدلانہ قتل کے ذریعے وہ مزاحمت کا پرچم ہرگز سرنگوں نہیں کر سکتے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہداء کے خون کا بدلہ لینا اور اس کے ذمے داروں کو سزا دینا ایران کا حتمی، جائز اور ناقابلِ فراموش مطالبہ رہے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکی ملازمتیں امریکیوں کیلئے ہیں، غیر ملکی فراڈیوں کیلئے نہیں: جے ڈی وینس
واشنگٹن، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایچ-1 بی ویزا تحقیقات پر مؤقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایچ-1 بی ورک ویزا پروگرام کا مقصد باصلاحیت غیر ملکی ماہرین کو قانونی طور پر امریکہ میں کام کا موقع فراہم کرنا تھا۔
انہوں نے کہا ہے کہ بعض بڑی کمپنیاں اور غیر ملکی عناصر اس نظام کا ناجائز فائدہ اٹھا کر امریکی کارکنوں کے مفادات کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکہ میں غیر ملکی ہنر مند پیشہ ور افراد کی بھرتی کے لیے استعمال ہونے والا ایچ-1 بی ورک ویزا پروگرام ٹرمپ انتظامیہ کی اب تک کی بڑی فراڈ تحقیقات میں شامل ہو چکا ہے۔
اس موقع پر نائب صدر جے ڈی وینس نے ان افراد کو خبردار کیا ہے جن پر امریکی ملازمتوں کی قیمت پر ویزا نظام کے غلط استعمال کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔ ریاست وسکونسن کے شہر ملواکی میں وسکونسن ایئر نیشنل گارڈ کے 128 ویں ایئر ری فیولنگ ونگ بیس کے دورے کے دوران جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکی محکمۂ محنت پہلے ہی متعدد افراد اور اداروں کے خلاف سمن جاری کر چکا ہے اور ان کے بقول غیر ملکی فراڈیوں کی جانب سے ویزا پروگرام کے مبینہ غلط استعمال کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایچ-1 بی ویزا پروگرام موجود ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فراڈ ٹاسک فورس کتنے وسیع پیمانے پر کام کر رہی ہے، ہم ناصرف ٹیکس دہندگان کے پیسے کا تحفظ کر رہے ہیں بلکہ یہ بھی یقینی بنا رہے ہیں کہ فراڈ کرنے والے افراد ویزا پروگراموں کا ناجائز فائدہ نہ اٹھا سکیں۔
جے ڈی وینس نے کہا کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد کسی غیر معمولی ٹیکنالوجی کے ماہر، ممتاز سائنس دان یا بہترین ڈاکٹر کو امریکا میں قانونی طور پر کام کرنے کا موقع فراہم کرنا تھا، لیکن وقت کے ساتھ اس مقصد سے انحراف کیا گیا ہے، آج بیشتر بڑی کمپنیاں اور بیرونِ ملک موجود فراڈ کرنے والے عناصر اس پروگرام کو امریکی کارکنوں کی اجرتیں کم رکھنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسی لیے ٹرمپ انتظامیہ واضح کر رہی ہے کہ اب ایسا مزید نہیں ہو گا، اگر آپ اس ویزا پروگرام کا ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے تو آپ کو امریکا میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ہماری فوج لڑائی دوبارہ شروع کرنے کیلئے پوری طرح الرٹ : اسرائیل
تل ابیب، اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اسرائیل ضرورت پڑنے پر زیادہ طاقت کے ساتھ ایران پر حملے کے لیے تیار ہے۔
اپنے ایک بیان میں اسرائیلی وزیر دفاع نے بتایا کہ ہماری فوج لڑائی دوبارہ شروع کرنے کے لیے پوری طرح الرٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ثابت کر چکے ہیں کہ اسرائیل یمن سے ایران تک کہیں بھی پہنچ سکتا ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ ہماری مہم ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ٹرمپ، نیتن یاہو رابطہ، مختلف محاذوں پر ہم آہنگی جاری رکھنے پر اتفاق
تل ابیب، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مختلف محاذوں پر رابطہ اور ہم آہنگی جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو کو خلیج میں امریکی اقدامات سے آگاہ کیا۔
اسرائیلی وزیراعظم نے ترک صدر اردوان اور ان کے رفقاء کی جانب سے اسرائیل کے خلاف دیے گئے بیانات کی سنگینی کا معاملہ بھی اٹھایا اور اسرائیل کی سرحدوں کے ساتھ حفاظتی زونز برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا1 week agoایران کی اقوام متحدہ کو اسرائیل کی جانب سے سپریم لیڈر کو قتل کی کھلی دھمکی پر وارننگ
دنیا1 week agoوینیزویلا زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1943 ہوئی، 10500 سے زیادہ زخمی
ہندوستان1 week agoموہن یادو پر لگے گھوٹالوں کے الزامات پر بی جے پی کی خاموشی تشویشناک: کانگریس
دنیا4 days agoسپریم لیڈر کے قاتل کو سزائے موت کی طرف لے جائیں گے: سربراہ ایرانی عدلیہ
دنیا1 week agoامریکہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں مستقل سفارتخانہ تعمیر کرنے کیلئے معاہدے پر دستخط کردیے
ہندوستان7 days agoسندھ طاس معاہدہ: پاکستان کو ہندوستان کا کرارا جواب، دہشت گردی کی حمایت بند کرنی ہوگی
ہندوستان1 week agoکھرگے نے شمال مشرق میں تباہ کن سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ کی صورتحال پر دکھ کا اظہار کیا
دنیا1 week agoآیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ سے قبل ایران کا امریکا اور اسرائیل کو انتباہ
جموں و کشمیر1 week agoریاست کا درجہ بحال ہونے تک عمر کابینہ میں شامل نہیں ہوگی کانگریس: طارق کرّا
ہندوستان4 days agoحکومت کی ایم ایس ایم ای مخالف پالیسیوں سے راجستھان کے بس ٹرک باڈی بلڈرز پر بحران۔ راہل
دنیا6 days agoایران مذاکرات کا خواہاں ہے، علی خامنہ ای کے جنازے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دی ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
دنیا1 week agoایران کی ’آئی اے ای اے‘ کو جوہری تنصیبات تک رسائی دینے کی تردید








































































































