دنیا
آبنائے ہرمز تنازع: امریکہ و ایران ایک بار پھر آمنے سامنے
واشنگٹن، امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کی بنیادی وجہ آبنائے ہرمز پر کنٹرول اور اس سے گزرنے والے بین الاقوامی بحری جہازوں کے حوالے سے اختلافات ہیں۔
اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ جنگ کے دوران ایران نے صرف میزائل اور ڈرون حملوں پر اکتفا نہیں کیا بلکہ عالمی توانائی کی ترسیل کی اہم گزرگاہ آبنائے ہرمز کو بھی بند کر دیا، جس سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔ جنگ بندی کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز پر اپنے اثر و رسوخ کو ایک اہم تزویراتی کامیابی قرار دیا، جبکہ امریکہ کا مؤقف تھا کہ یہ آبی گزرگاہ پہلے کی طرح بین الاقوامی جہاز رانی کے لیے آزاد ہونی چاہیے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، اسی بنیادی اختلاف نے دونوں ممالک کے درمیان ایک بار پھر عسکری کشیدگی کو جنم دیا۔
رپورٹ کے مطابق پیر کے روز ایران پر الزام عائد کیا گیا کہ اس نے اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی) کی جانب سے مقررہ راستے سے ہٹ کر سفر کرنے والے کم از کم 3 تجارتی جہازوں کو نشانہ بنایا۔ اس کے جواب میں امریکہ نے ایران کے جنوبی ساحلی علاقوں میں متعدد اہداف پر فضائی حملے کیے، جبکہ ایران نے خطے میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل اور ڈرون حملوں سے جوابی کارروائی کی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی اور مذاکرات کے لیے طے پانے والی مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) اب مؤثر نہیں رہی، جس کے بعد جمعرات کو بھی دونوں جانب سے حملوں کا سلسلہ جاری رہا۔ ماہرین کے مطابق مفاہمتی یادداشت میں آبنائے ہرمز کے انتظام سے متعلق واضح طریقہ کار موجود نہیں۔
ایران کے ساتھ تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری ہیں، امریکی حکام معاہدے کے تحت ایران کو بارودی سرنگیں صاف کرنے اور محفوظ بحری آمد و رفت یقینی بنانے کی ذمے داری دی گئی، جبکہ ابتدائی 60 دن تک تجارتی جہازوں سے کوئی فیس وصول نہ کرنے کا بھی ذکر کیا گیا۔
دوسری جانب معاہدے میں کہا گیا ہے کہ ایران، عمان اور خلیجی ممالک مستقبل میں آبنائے ہرمز کے انتظام اور بحری خدمات کے طریقہ کار پر مشاورت کریں گے، جس کی دونوں فریق مختلف تشریح کر رہے ہیں۔ ایران کا مؤقف ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کو اس کے ساتھ رابطہ اور ہم آہنگی کرنا ہو گی، جبکہ امریکہ اس مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی آبی گزرگاہ قرار دیتا ہے۔ امریکہ اور ایران کے مؤقف امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے کہا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کو کنٹرول نہیں کرتا اور امریکی افواج نے مئی سے اب تک سیکڑوں تجارتی جہازوں اور لاکھوں بیرل خام تیل کی محفوظ نقل و حرکت میں مدد فراہم کی ہے۔
دوسری جانب ایرانی ماہرین کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز پر نگرانی ناصرف ممکنہ محصولات کی وجہ سے اہم ہے بلکہ مستقبل میں امریکہ یا اسرائیل کی کسی بھی کارروائی کے خلاف ایک مؤثر دفاعی دباؤ بھی فراہم کرتی ہے۔ معاشی اور سیاسی اثرات آبنائے ہرمز بند ہونے کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا، جبکہ امریکہ میں پیٹرول کی قیمتیں بھی نمایاں طور پر بڑھ گئیں، جس سے مہنگائی اور عوامی بے چینی میں اضافہ ہوا ہے۔
جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز دوبارہ کھلنے پر عالمی منڈیوں میں استحکام آیا، تیل کی قیمتیں کم ہوئیں اور اسٹاک مارکیٹوں میں بہتری دیکھی گئی، تاہم چند ہی روز بعد کشیدگی دوبارہ بڑھنا شروع ہو گئی۔ ماہرین کے مطابق موجودہ مفاہمتی یادداشت صرف جنگ روکنے کا ایک فریم ورک تھی، مستقل امن کا معاہدہ نہیں، امریکہ اور ایران اس معاہدے کی اپنی اپنی تشریح نافذ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ آبنائے ہرمز اس اختلاف کا پہلا بڑا امتحان بن چکی ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگرچہ دونوں ممالک کے درمیان جھڑپیں شدت اختیار کر چکی ہیں، تاہم ایران کی معاشی مشکلات، امریکا میں بڑھتی توانائی کی قیمتیں اور آئندہ امریکی وسط مدتی انتخابات جیسے عوامل دونوں فریقوں کو مکمل جنگ سے گریز پر مجبور کر سکتے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ہماری فوج لڑائی دوبارہ شروع کرنے کیلئے پوری طرح الرٹ : اسرائیل
تل ابیب، اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اسرائیل ضرورت پڑنے پر زیادہ طاقت کے ساتھ ایران پر حملے کے لیے تیار ہے۔
اپنے ایک بیان میں اسرائیلی وزیر دفاع نے بتایا کہ ہماری فوج لڑائی دوبارہ شروع کرنے کے لیے پوری طرح الرٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ثابت کر چکے ہیں کہ اسرائیل یمن سے ایران تک کہیں بھی پہنچ سکتا ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ ہماری مہم ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ٹرمپ، نیتن یاہو رابطہ، مختلف محاذوں پر ہم آہنگی جاری رکھنے پر اتفاق
تل ابیب، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مختلف محاذوں پر رابطہ اور ہم آہنگی جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو کو خلیج میں امریکی اقدامات سے آگاہ کیا۔
اسرائیلی وزیراعظم نے ترک صدر اردوان اور ان کے رفقاء کی جانب سے اسرائیل کے خلاف دیے گئے بیانات کی سنگینی کا معاملہ بھی اٹھایا اور اسرائیل کی سرحدوں کے ساتھ حفاظتی زونز برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایرانی فوج کے سربراہ عبدالرحیم موسوی کا شہید رہبرِ اعلیٰ علی خامنہ ای کے راستے پر چلنے کا عزم
تہران، ایرانی فوج کے سربراہ عبدالرحیم موسوی نے شہید رہبرِ اعلیٰ علی خامنہ ای کے راستے پر چلنے کا عزم کر لیا۔
ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایرانی کمانڈر انچیفِ آرمی عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ ایران کی فوج شہید سپریم لیڈر کے راستے پر گامزن رہے گی۔ عبدالرحیم موسوی نے شہید رہبرِ اعلیٰ کے جنازے میں شرکت پر ایرانی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انقلاب کے شہید رہنما کا راستہ پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گا۔ انہوں نے عوام کی شرکت کو رہنما کے جنازے میں تاریخی آمد قرار دیا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی فوج کے سربراہ نے کہا کہ عوام کی شرکت نے قوم اور اسلامی انقلاب کے نظریات کے درمیان اٹوٹ رشتے کا مظاہرہ کیا اور دشمنوں کو ایک واضح پیغام دیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا1 week agoایران کی اقوام متحدہ کو اسرائیل کی جانب سے سپریم لیڈر کو قتل کی کھلی دھمکی پر وارننگ
ہندوستان1 week agoموہن یادو پر لگے گھوٹالوں کے الزامات پر بی جے پی کی خاموشی تشویشناک: کانگریس
دنیا4 days agoسپریم لیڈر کے قاتل کو سزائے موت کی طرف لے جائیں گے: سربراہ ایرانی عدلیہ
دنیا1 week agoامریکہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں مستقل سفارتخانہ تعمیر کرنے کیلئے معاہدے پر دستخط کردیے
ہندوستان1 week agoکھرگے نے شمال مشرق میں تباہ کن سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ کی صورتحال پر دکھ کا اظہار کیا
ہندوستان7 days agoسندھ طاس معاہدہ: پاکستان کو ہندوستان کا کرارا جواب، دہشت گردی کی حمایت بند کرنی ہوگی
دنیا1 week agoوینیزویلا زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1943 ہوئی، 10500 سے زیادہ زخمی
دنیا1 week agoآیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ سے قبل ایران کا امریکا اور اسرائیل کو انتباہ
جموں و کشمیر1 week agoریاست کا درجہ بحال ہونے تک عمر کابینہ میں شامل نہیں ہوگی کانگریس: طارق کرّا
ہندوستان4 days agoحکومت کی ایم ایس ایم ای مخالف پالیسیوں سے راجستھان کے بس ٹرک باڈی بلڈرز پر بحران۔ راہل
دنیا7 days agoفیلڈ مارشل عاصم منیر شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں شرکت کے لئے تہران پہنچ گئے
دنیا6 days agoفرانس نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کی صفائی کیلئے مائن ہنٹرز تعینات کر دیے








































































































