تازہ ترین
شوپیاں جھڑپ: دو عسکریت پسند جاں بحق ،انٹرنیٹ سروسز منقطع

خبراردو: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے ستی پورہ میں اتوار کی علی الصبح ہونے والے ایک تصادم میں 2 عسکریت پسند مارے گئے۔
شوپیاں کے ستی پورہ میں اتوار کی علی الصبح ہونے والے ایک تصادم میں 2 عسکریت پسندمارے گئے ۔ کشمیر زون پولیس کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا گیا ‘شوپیاں میں ہونے والے ایک مختصر تصادم میں دوعسکریت پسند مارے گئے۔ اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ شناخت اور تنظیمی وابستگی معلوم کی جارہی ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق مہلوک عسکریت پسند لشکر طیبہ سے ساتھ وابستہ تھے۔ رپورٹ میں ان کی شناخت بشارت احمد ساکنہ نکلورہ اور طارق احمد ساکنہ خاشی پورہ کے بطور ظاہر کی گئی ہے۔ مذکورہ رپورٹ کے مطابق طارق احمد ایک سابق ایس پی او تھا اور وہ 26 اپریل 2018 ء کو پولیس پوسٹ پکھرپور سے اپنی سروس رائفل کے ساتھ فرار ہوکر جنگجوصفوں میں شامل ہوگیا تھا۔
انتظامیہ نے مقامی جنگجوئوں کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے خدشے کے پیش نظر ضلع شوپیاں میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات منقطع کرادی ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شوپیاں کے ستی پورہ میں جنگجوئوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر فورسز اور ریاستی پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ نے مذکورہ علاقہ میں گزشتہ رات دیر گئے کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔انہوں نے بتایا ‘تلاشی آپریشن کے دوران طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا جو کچھ دیر تک جاری رہنے کے بعد دو جنگجوئوں کی ہلاکت پر ختم ہوگیا.
دنیا
ایرانی فوج کی آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کو وارننگ
تہران، ایرانی فوج نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام بحری جہازوں کے لیے سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس اہم بحری گزرگاہ کی سیکیورٹی اب مکمل طور پر مسلح افواج کے کنٹرول میں ہے۔
ایرانی فوج کے ترجمان نے ہدایت جاری کی ہے کہ تمام بحری جہاز گزرنے سے قبل ایرانی افواج کے ساتھ رابطہ کرنے کے پابند ہوں گے۔ ترجمان نے خبردار کیا کہ جو جہاز بغیر ہم آہنگی اور اجازت کے گزرنے کی کوشش کریں گے، ان کی سلامتی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
الجزیرہ ٹی وی کے مطابق ایرانی فوج کا یہ بیان ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بحری مشن کے اعلان کے ردعمل میں سامنے آیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ نے گزشتہ دنوں آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے بحری جہازوں کو نکالنے کے لیے ایک خصوصی مشن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، جسے ایران نے اپنی سمندری حدود کی سیکیورٹی میں مداخلت قرار دیا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
دشمن کی دھمکی یا خطرے پر ایران سخت جواب دیگا، کمانڈر خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹر
تہران، کمانڈر خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹر جنرل علی عبدالٰہی نے کہا ہے کہ دشمن کی دھمکی یا خطرے پر ایران سخت جواب دے گا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کمانڈر خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹر جنرل علی عبدالٰہی کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز مکمل کنٹرول میں رکھیں گے، آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایرانی افواج سے کوآرڈی نیشن لازم ہوگی۔
جنرل علی عبدالٰہی کا کہنا تھا کہ امریکی حکمران اور فوج نے عالمی آبی گزرگاہوں پر ڈکیتی شروع کی ہے، امریکہ نے دنیا کی معیشت اور تجارتی امن کو خطرے میں ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کی دھمکی یا خطرے پر ایران ہر جگہ سخت جواب دیگا، امریکی یا کسی بھی اجنبی فوج کا آبنائے ہرمز میں داخلہ حملوں کی زد میں ہوگا۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ امریکہ کے حامی ایسے اقدامات سے گریزکریں ورنہ ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
دہلی میں بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں جشن کا ماحول، لذیذ پکوانوں کا انتظام
نئی دہلی ملک کی چار ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ہوئے اسمبلی انتخابات کی ووٹوں کی گنتی کے رجحانات کے تعلق سے یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) دفتر میں جشن کا ماحول ہے اور یہاں تقریباً پانچ سو لوگوں کے کھانے کے لیے لذیذ پکوان تیار کیے جا رہے ہیں ووٹوں کی گنتی کے رجحانات کے مطابق بی جے پی جہاں آسام میں لگاتار تیسری بار حکومت بناتی دکھائی دے رہی ہے، وہیں مغربی بنگال میں تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے پہلی بار حکومت بنانے کی سمت میں گامزن ہے۔ پارٹی کو ملنے والی عوامی حمایت سے بی جے پی کارکنان پرجوش ہیں اور جشن منانے کی تیاریوں میں مصروف ہو گئے ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق یہاں دین دیال مارگ پر واقع بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں تقریباً 400 سے 500 لوگوں کے لیے کھانا تیار کیا جا رہا ہے۔ ناشتے میں سینڈوچ، آلو پوری، پوہا، جلیبی کے ساتھ تازہ پھل، لسی، ربڑی اور روایتی ‘مشٹی دوئی’ پیش کی جائے گی۔
موصولہ اطلاع کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی شام تقریباً ساڑھے چھ بجے بی جے پی ہیڈ کوارٹر پہنچیں گے اور پارٹی کو ملی جیت کے جشن میں شامل ہوں گے۔ مسٹر مودی یہاں پارٹی کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے۔ وہیں، بی جے پی کارکنان آسام اور بنگال میں جگہ جگہ مٹھائیاں تقسیم کر کے اپنی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ آسام اور مغربی بنگال میں بی جے پی کی بھاری جیت یقینی نظر آ رہی ہے۔ بی جے پی کارکنان رنگ و گلال اڑا رہے ہیں اور ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے ہیں۔
یواین آئی۔ایف اے
جموں و کشمیر6 days agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
ہندوستان1 week agoکیجریوال تاریخ کے سب سے شوقین شخص، نئی رہائش گاہ بھی شیش محل جیسی بنائی: پرویش سنگھ
دنیا1 week agoآپ حملہ آور کا پیغام پڑھ رہی ہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے: ٹرمپ
دنیا1 week agoامریکہ-اسرائیل جنگ کو ختم کرنے کے لیے پاکستان میں مذاکرات بلواسطہ ہوں گے:ایران
جموں و کشمیر6 days agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ
دنیا4 days agoپوتن نے صدر ٹرمپ کو ایرانی جوہری پروگرام پر تجاویز دے دیں
دنیا7 days agoامریکہ سے مذاکرات میں پاکستان اہم ثالث ہے: ایرانی وزیرخارجہ
دنیا7 days agoآبنائے ہرمز کی دوبارہ بحالی کیلئے ایران کی نئی شرط
جموں و کشمیر1 week agoکپواڑہ عدالت نے ڈی ایس پی کو بری کیا، سات پولیس اہلکاروں کے خلاف ٹرائل کا حکم
دنیا1 week agoعباس عراقچی کے دورۂ پاکستان کے دوران جوہری معاملے پر کوئی بات چیت نہیں ہوگی: ابراہیم عزیزی
دنیا2 days agoایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا یوم مزدور پر پیغام
دنیا1 week agoجنگیں چھیڑنے والے انسانیت کے پُرامن مستقبل کو چھین رہے ہیں: پوپ لیو











































































































