تازہ ترین
جے کے بینک کو آر ٹی آئی کے دائرے میں لایا گیا

خبراردو:
جموں و کشمیر بینک کی انتظامی شفافیت اور اس ادارے کے احتساب میں بہتری لانے کیلئے بینک کے کارپوریٹ آفس واقع مولانا آزاد روڈ پر بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرس کا ایک غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا جس میں دیگر بورڈ ممبران کے علاوہ نو منتخب چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر راجیش کمار چھبر، پرنسپل سیکریٹری فائنانس اے اے ایس ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے بھی شرکت کی اور کئی اہم فیصلوں پر اپنی رضا مندی ظاہر کی۔ اس موقع پر بینک کے مکمل انتظامی ڈھانچے اور سٹاف پر اپنے اعتماد کو جتلاتے ہوئے بورڈ نے تمام تعلق داروں کو یہ بھروسہ دلایا کہ جے اینڈ کے بینک مکمل محفوظ زون میں ہے اور اس کے نظامِ کار میں مزید شفافیت اور جواب دہی کا خاص خیال رکھا جائے گا جسکے لئے چند با اثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔
بینک کی اعلیٰ قیادت میں تبدیلی کے بعد اس پہلی میٹنگ میں چند ٹھوس اقدامات کو عملانے کا فیٖصلہ کیا گیا جیسے کہ 17جون 2019سے یہ بینک رائٹ ٹو انفارمیشن یعنی RTI ایکٹ 2009 کے تحت کام کریگا اور ساتھ ساتھ سینٹرل ویجلنس کمیشن یعنی CVCکی ہدایات بھی بینک پر لاگو ہونگی ۔ایک مضبوط احتسابی ڈھانچے میں یہ بینک سختی کے ساتھ ایک ذمہ دار کارپوریٹ کے بطور اپنا کام کاج چلائے گا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ بورڈ آف ڈائریکٹرس نے سرکاری ہدایات کے بعد 16مارچ 2019 کو منعقد میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا تھا کہ بینک کو RTI اور CVC دائرے میں لایا جائے گا۔
بینک کے ٹیکنالوجی نظریے میں مزید وسعت لائی جائے گی اور کور بینکنگ سلیوشن سے نکل کر بینک فنیکل10- آپریٹنگ سسٹم کو روبہ عمل لائے گا تاکہ سسٹم میں فوری وارننگ اور الرٹ سسٹم مضبوط ہوسکے۔ بورڈ آف ڈائریکٹرس کے اس غیر معمولی اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ غیر منافع بخش قرضوں میں مزید اضافے پر روک تھام لگانے کیلئے جان بوجھ کر بینک کا قرضہ واپس نہ کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت اقدامات کئے جائیں گے ۔
بورڈ ممبران نے اس بات کو دہرایا کہ بینک کے ہر عمل میں جوابدہی، شفافیت اور احتساب ہمارا مقصد ہے لہٰذا بورڈ کے ہر فیصلے کی وقت پر عمل آوری یقینی بنائی جائے گی۔ دریں اثناء بورڈ ممبران اس بات پر مطمئن تھے کہ بینک اپنے تمام کاروباری اہداف کو اپنے مقررہ وقت پر چھوئے گا اور ہر شعبے میں بہتر کار کردگی دکھائے گا۔
دنیا
ترکیہ نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کیلئے مدد کی پیشکش کردی
انقرہ، ترکیے نے امریکہ ایران معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کے لیے مدد کی پیشکش کردی۔
ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا کہ امن معاہدے کے بعد ترکیے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کی کارروائیوں میں حصہ لینے پر غور کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کام مختلف ممالک کی تکنیکی ٹیمیں انجام دیں گی، ایسے میں ترکیے کو بارودی سرنگوں کی صفائی کی کارروائیوں میں حصہ لینے میں مسئلہ نہیں ہوگا۔ ترک وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ترکیے ایسے اقدامات کو انسانی ہمدردی کی ذمہ داری کے طور پر مثبت نظر سے دیکھتا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
فلسطین میں غزہ جنگ کے بعد پہلی بار انتخابات، سیاسی عمل دوبارہ شروع
غزہ، فلسطینیوں کے لیے غزہ جنگ کے بعد پہلی بار انتخابات عمل کا دوبارہ آغاز ہوگیا ہے۔
الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین میں غزہ جنگ کے آغاز کے بعد پہلی بار سیاسی عمل کا دوبارہ آغاز ہو گیا ہے، جہاں مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کے کچھ حصوں میں بلدیاتی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق ان انتخابات کو خطے کی موجودہ سیاسی صورتحال میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔ غزہ کے علاقے دیر البلاح میں 70 ہزار سے زائد فلسطینی اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ غزہ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے ووٹنگ 2006 کے بعد پہلی بار ہو رہی ہے۔ دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے میں تقریباً 15 لاکھ ووٹرز رجسٹرڈ ہیں جو اپنے مقامی نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان انتخابات میں حصہ لینے والے زیادہ تر امیدواروں کا تعلق تحریکِ فتح یا آزاد گروپوں سے ہے، جبکہ غزہ میں حماس کے امیدواروں کے نام باقاعدہ فہرستوں میں شامل نہیں ہیں۔ الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں کی بڑی تعداد جنگی حالات کے باوجود سیاسی عمل میں حصہ لینے کے لیے پرعزم دکھائی دے رہی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ترکی اسرائیلی جنگی کوششوں کے باوجود ‘محتاط اور مثبت’ موقف پر برقرار ہے: ایردوان
انقرہ، ایک طرف اسرائیل جیسے عناصر جنگ کے شعلے دوبارہ بھڑکانے کی کوشش کر رہے ہیں، تو صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ وہ اس عمل کو “احتیاطی انداز میں پُرامید” رہ کر دیکھ رہے ہیں۔
جمعہ کو استنبول کے دولماباہچے صدارتی دفتر میں منعقدہ ‘ ترکیہ صدی سرمایہ کاری کے لیے ایک مضبوط مرکز’ تقریب سے خطاب میں ایردوان نے کہا کہ نہ تو خطہ اور نہ ہی دنیا ماضی کی طرف لوٹ سکتی ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ “بڑے جھٹکے سے پیدا ہونے والی دراڑوں کے اثرات وقت کے ساتھ واضح ہوتے جائیں گے۔
“صدر ایردوان نے کہا: “حال ہی کے برسوں کے ایک بڑے سیکیورٹی بحران کو کامیابی سے نمٹا کر ترکیہ نے ایک بار پھر اپنی خطے میں استحکام کے جزیرے کے طور پر اپنی حیثیت کو قائم اور مضبوط کر دیا ہے۔” ترک صدر کے یہ بیانات ایسے وقت میں آئے ہیں جب اسرائیل نے خطے میں متعدد محاذوں پر اپنی فوجی جارحیت میں توسیع کی ہے، جس میں غزہ جنگ، لبنان اور شام میں جاری حملے اور ایران کے ساتھ براہِ راست تنازع شامل ہیں۔
ترکیہ نے بارہا خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کے بڑھتے ہوئے حملے علاقائی عدم استحکام کو گہرا کرسکتے ہیں اور وسیع تر تنازع کو بھڑکا سکتے ہیں، جبکہ ترکیہ ایک مستحکم کردار کے ساتھ مشرقِ وسطیٰ میں احتیاط اور کشیدگی میں کمی کی اپیل کر رہا ہے۔ صدر ایردوان نے ترکیہ کو عالمی سطح پر ایک اہم سرمایہ کاری مرکز کا درجہ دلانے کے زیر مقصد وسیع اصلاحات کا عندیہ بھی دیا اور بین الاقوامی سرمایہ کو راغب کرنے کے لیے نئی ترغیبات کا اشارہ دیا۔
حکومت کے اقتصادی روڈ میپ کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ایردوان نے کہا کہ انقرہ “جامع ضوابط” متعارف کرائے گا جن کا مقصد ترکیہ کو “دنیا کے سب سے زیادہ پرکشش سرمایہ کاری مراکز میں سے ایک” بنانا ہے، اس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد اور مسابقت میں دوبارہ بہتری لانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ منصوبے کے مرکز میں استنبول فنانس سنٹر ہے، جہاں حکومت کمپنیوں کے لیے اضافی ٹیکس مراعات جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
ترک رہنما نے کہا کہ اس مرکز کے ذریعے ٹرانزٹ تجارت کرنے والی کمپنیوں کو منافع پر 95 فیصد ٹیکس معافی سے استفادہ ملے گا، جو استنبول کو عالمی مالیاتی ترسیل اور تجارت کے لیے ایک کلیدی مرکز بنانے کی سمت ایک اقدام ہے۔ یہ اقدامات ترکیہ کی وسیع تر حکمتِ عملی کی عکاسی کرتے ہیں کہ وہ یورپ، ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ کے درمیان اپنی جغرافیائی پوزیشن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بین الاقوامی کمپنیوں کے لیے متبادل مالی مراکز کا مرکز بننے کی اپنی کشش کو تقویت دے گا۔ صدر ایردوان نے اس اقدام کو اقتصادی لچک مضبوط کرنے اور اعلیٰ قدر والی سرمایہ کاری میں توسیع کی طویل مدتی بصیرت کا حصہ قرار دیا، اور اشارہ دیا کہ جب انقرہ عالمی سرمایہ کاری کے تیزی سے مسابقتی منظرنامے میں اپنی برتری تیز کرنا چاہتا ہے تو مزید ضوابطی اقدامات بھی سامنے آ سکتے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا5 days agoمیناب اسکول کے شہید بچوں کے والدین کا پوپ لیو کو خط
دنیا1 week agoدشمن ایرانی قوم کو جھکانے کی حسرت اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے: ایرانی آرمی چیف
جموں و کشمیر1 day agoپہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی
جموں و کشمیر1 week agoبارہمولہ میں منشیات سے متعلق بیداری پروگرام: ماہرین نے بڑھتی ہوئی منشیات کی لت کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا
دنیا1 week agoٹرمپ کا دماغی توازن ٹھیک نہیں، عہدے کے قابل نہیں رہے:س یاسمین انصاری
دنیا1 week agoضرورت پڑنے پر طاقت کا استعمال کیا جائے گا، پیٹ ہیگسی
دنیا1 week agoاسرائیل پر قدرت کا قہر، شہد کی مکھیوں کے جھنڈ کا حملہ
دنیا4 days agoایرانی یورینیم کی بازیابی طویل اور مشکل ہوگی: ٹرمپ
جموں و کشمیر5 days agoجموں و کشمیر: ادھم پور میں سڑک حادثے میں 16 افراد ہلاک، متعدد زخمی
جموں و کشمیر4 days agoایک سال بعد بھی بائیسرن چراگاہ بدستور بند
دنیا1 week agoکویت ایئرویز کا ڈھاکہ کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
ہندوستان1 week agoاسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کا ہندوستان کی جانب سے خیر مقدم، امن کی سفارتی کوششوں کی حمایت





































































































