تازہ ترین
یاتری اور سیاح ہمارے مہمان ، مہمان نوازی شاندار روایات کے مطابق کی جائیگی : مزاحمتی قیادت

خبراردو: مشترکہ مزاحمتی قیادت نے کشمیری عوام کی مذہبی رواداری ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور مہمان نوازی کی عظیم روایات کو پوری دنیا کیلئے ایک مثال قرار دیتے ہوئے انہوں نے واضح کیا ہے کہ امرناتھ کیلئے آنے والے یاتری ہمارے مہمان ہیں اور ان کی مہما ن نوازی ان ہی شاندار روایات کے مطابق کی جائیگی۔
مشترکہ مزاحمتی قیادت نے اپنے ایک بیاں میںوادی آنے والے لوگ چاہے وہ سیاح ہوں یا یاتری کشمیری عوام نے ہمیشہ مشکل اور بدترین حالات میں بھی اپنی اسلامی اور مہمان نوازی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ان لوگوںکا نہ صرف خیر مقدم کیا ہے بلکہ ان کو تحفظ بھی فراہم کیا ہے۔ بھارت کے سرکاری میڈیا کی جانب سے اس ضمن میں کئے جارہے پروپیگنڈے کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے قائدین نے کہا کہ یاتریوں کے تحفظ کے حوالے سے جو غلط تاثر دیا جارہا ہے وہ حقیقت سے کوسوں دور اور محض پروپیگنڈا ہے جو میڈیا کے اس حصے کا ہمیشہ وطیرہ رہا ہے اور جس کے تحت وہ کشمیر کے حالات کی صحیح عکاسی کرنے کے بجائے یہاں کے حالات کو توڑ مروڑ کر دنیا کے سامنے پیش کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔
قائدین نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ بھارت کے لوگ یہاں آئیں اورکشمیری عوام پر سرکاری سطح پر جو مظالم ڈھائے جارہے ہیں ان کے جملہ حقوق طاقت کے بل پر سلب کئے جارہے ہیں اور بے پناہ فوجی جماﺅ اور طاقت کے بل پر یہاں کے عوام کو پشت بہ دیوار کرنے کیلئے جو مذموم حربے استعمال کئے جارہے ہیں وہ ان حالات کو سمجھیں اور مسئلہ کشمیر کی اصل اور تاریخی حقیقت سے واقف ہو جائیں تاکہ ان کو حکومتی سطح پر اور بھارتی میڈیا کے بعض حصے کی جانب سے کشمیر اور کشمیری عوام سے متعلق جو غلط تاثر دیا جارہا ہے اور مسئلہ کشمیر کی اصل حقیقت سے بے خبر رکھا جارہا ہے وہ اُس سے باخبر ہوکر دوسروں کو بھی یہاں کے اصل زمینی حقائق سے آگاہ کریں۔
مشترکہ قیادت نے کہا کہ یہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ ہندوستان کے عوا م کو ہمیشہ کشمیر کے صحیح حالات اور حقائق سے اور اس مسئلہ کے سیاسی اور تاریخی پس منظر سے بے خبر رکھنے کی کوشش کی جاتی رہی ہے اور حکومتی سطح پر اور بھارتی میڈیا کے ایک حصے نے ہمیشہ یہاں کے حالات کو دنیا کے سامنے غلط رنگ میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے.
ایسے حالات میں بھی یہاں کے عوام نے چاہے یاتری ہوں یا سیاح ان کو سر آنکھوں پر بٹھایا اور ان کی خاطر مدارات بھی روایتی مہمان نوازی اور رواداری کی شاندار روایات کو مد نظر رکھ کر کی۔ قائدین نے کہا کہ ہم ان یاتریوں اور سیاحوں کو اپنی اور کشمیری عوام کی جانب سے یقین دلانا چاہتے ہیں کہ کشمیری عوام کی جانب سے ان کو کسی بھی قسم کا کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے اور وہ کشمیری عوام اور یہاں کے حالات کے حوالے سے کئے جارہے منفی پروپیگنڈے سے متاثر ہونے کے بجائے بے خوف ہوکر اپنی مذہبی فریضہ کو انجام دیں۔
دنیا
’نہ پیچھے ہٹیں گے، نہ جھکیں گے‘، حزب اللہ کا اسرائیل سے براہ راست مذاکرات سے انکار
بیروت، لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کےسربراہ نعیم قاسم نے اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کویکسر مسترد کر دیا۔
لبنانی تنظیم حزب اللہ کےسربراہ نعیم قاسم نے اسرائیل کے ساتھ بات چیت کو گناہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ لبنان کوغیرمستحکم کردےگی لہٰذا اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کو قطعی طور پر مسترد کرتے ہیں۔
سربراہ حزب اللہ کے مطابق مزاحمت مضبوطی سے جاری ہے، اسے شکست نہیں دی جا سکتی، حکام کوبراہ راست مذاکرات روک کر بالواسطہ مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اپنے ہتھیارنہیں ڈالیں گے، لبنان اور اس کے عوام کے دفاع کیلئے مزاحمت جاری رکھیں گے، چاہےدشمن کتنی ہی دھمکیاں دے، نہ پیچھے ہٹیں گے، نہ جھکیں گے اور نہ ہی شکست کھائیں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 108 ڈالر سے تجاوز کرگئی
نیویارک، بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 108.01 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئیں ، یہ گزشتہ تین ہفتوں کی بلند ترین سطح ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان مسلسل جاری ہے، جس کے باعث عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 108 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گئی ہیں۔ عالمی بینچ مارک برینٹ کی قیمت میں 2.55 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 108.01 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی۔ یہ گزشتہ تین ہفتوں کی بلند ترین سطح ہے۔
امریکی ویسٹ ٹیکساس کی قیمتیں 2.50 فیصد اضافے کے ساتھ 96.74 ڈالر فی بیرل پر ریکارڈ کی گئیں۔ تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث امریکی اسٹاک مارکیٹ کے مستقبل کے سودوں میں مندی دیکھی گئی اور S&P 500 کے سودے 0.3 فیصد گر گئے۔
مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس وقت تمام تر توجہ آبنائے ہرمز پر مرکوز ہے، جو مشرقِ وسطیٰ سے تیل کی ترسیل کا اہم ترین راستہ ہے، ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی کی وجہ سے اس راستے سے سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جو عالمی سطح پر رسد اور طلب میں عدم توازن پیدا کر رہا ہے۔ ماہرینِ معاشیات نے خبردار کیا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں اس تیزی کے براہِ راست اثرات پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک پر پڑیں گے، جہاں ایندھن مہنگا ہونے سے مہنگائی کی لہر میں مزید شدت آنے کا امکان ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
باقر قالیباف کی ’جان فدا‘ مہم میں 3 کروڑ ایرانیوں کے اندراج کی تصدیق
تہران، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور امریکہ سے مذاکرات کرنے والی ٹیم کے سربراہ باقر قالیباف نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ اور اسرائیلی حملوں کے بعد ’جان فدا‘ مہم میں 3 کروڑ ایرانیواں نے اندراج کرالیا۔
باقر قالیباف نے 3 کروڑ رضاکاروں کے اندراج کو سراہا اور کہا کہ ایرانی قوم کے قربانی کےعزم نے دشمنوں کو مایوس اور حیران کردیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ رضاکار تاریخ کے فاتح ہیں، اُنہیں فخر ہے کہ وہ 3 کروڑ رضاکاروں میں سے ایک ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر4 days agoپہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی
دنیا1 week agoمیناب اسکول کے شہید بچوں کے والدین کا پوپ لیو کو خط
دنیا7 days agoایرانی یورینیم کی بازیابی طویل اور مشکل ہوگی: ٹرمپ
جموں و کشمیر7 days agoایک سال بعد بھی بائیسرن چراگاہ بدستور بند
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر: ادھم پور میں سڑک حادثے میں 16 افراد ہلاک، متعدد زخمی
دنیا1 week agoایرانی پولیس کی بڑی کارروائی: 100 سے زائد دہشت گرد گرفتار، ہزاروں ہتھیار برآمد
دنیا7 days agoنائب امریکی صدر یران کے ساتھ اعلی سطحی مذاکرات کے لیے پاکستان روانہ — رپورٹ
دنیا1 week agoشہید بیٹیوں کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا: ایرانی صدر
دنیا1 week agoامریکہ نیٹو سے دستبردار نہیں ہو گا، نیٹو سیکرٹری جنرل کا دعویٰ
دنیا1 week agoامریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ زیادہ دور نہیں
دنیا7 days agoٹرمپ امریکہ کو ایک اور تباہ کن ڈیل میں نہیں جھونکیں گے: وائٹ ہاؤس
دنیا7 days agoایرانی عوام کے حکومت کے حق میں مظاہرے، اسلحہ بردار خواتین بھی سامنے آگئیں







































































































