تازہ ترین
بھارتی شہریت دو یا وطن واپس بھیج دو،سابق جنگجوؤں کی بیویوں کاسرکار سے مطالبہ

خبراردو: سابق جنگجوؤں کی پاکستانی نژاد بیویوں نے مرکزی و ریاستی سرکار سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بازآبادکاری کیلئے یا تو انہیں بھارتی شہریت فراہم کی جائے یا ممکن نہ ہونے کی صورت میں انہی پاکستان واپس بھیج دیا جائے۔
سابق جنگجوؤں کی پاکستانی نژاد بیویوں نے مرکزی و ریاستی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ اُن کی بازآبادکاری کیلئے یا تو انہیں بھارتی شہریت فراہم کی جائے یا ممکن نہ ہونے کی صورت میں انہیں پاکستان واپس بھیج دیا جائے۔سرینگر میں جمعہ کو ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سابق جنگجوؤں کی پاکستانی نژاد بیویوں نے، جو مرکزی سرکار کی جانب سے بازآبادکاری پروگرام کے تحت نیپال کے راستے کشمیر آئی ہیں، نے مطالبہ کیا کہ انہیں بھارت کی شہریت فراہم کی جائے اور اگر کسی صورت میں یہ ناممکن ہے تو پھر انہیں واپس پاکستان بھیجنے کے انتظامات کئے جائیں۔
مذکورہ خواتین کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان کے شہرایبٹ آباد کی رہنے والی طیبہ نے نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم کل ملاکر 350خواتین ہیں جنہوں نے یہاں کے کشمیر سے تعلق رکھنے والے سابق عسکریت پسندوں کیساتھ نکاح کیا تھا۔ ہم کافی عرصے سے اپنے میکے والوں کو دیکھنے سے قاصر ہے۔ ہمیں اپنے مایکے کی یاد انتہائی ستارہی ہے۔ ہمیں اپنے ماں باپ سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ دوسری طرف یہاں آنے کے بعدبھی ہمارے ساتھ سوتیلا سلوک روا رکھا جارہا ہے۔ ہمیں ہر سہولیات سے محروم رکھا جارہا ہے۔ ہمیں نہ شناختی کارڈ فراہم کئے جاتے ہیں اور نہ ہی ہمیں عام خواتین کو ملنے والی مراعات سے نوازا جاتا ہے جس کے نتیجے میں ہماری روز مرہ زندگی میں سخت مشکلات اُٹھانی پڑرہی ہے۔
طیبہ کا کہنا تھا کہ ہمارا سرکار سے یہی مطالبہ ہے کہ ہمیں بھارت کی شہریت فراہم کی جائے۔ ہم حکومت ہندوستان اور یہاں کی ریاستی سرکار سے اپیل کرتی ہیں کہ ہمیں سفری دستاویزات فراہم کریں تاکہ ہم اپنے ماں باپ اور دیگر رشتہ داروں کیساتھ ملاقات کرسکیں اور اگر ایسا ممکن نہیں تو ہمیں واپس پاکستان ہی بھیج دیا جائے۔اس موقعے پر مذکورہ خواتین نے وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر خارجہ ایس جے شنکر، ریاستی گورنر ایس پی ملک اور پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے مسئلہ کے تئیں فوری مداخلت کی درخواست کی۔ انہوں نے اپنی وطن واپسی کیلئے راہداری فراہم کرنے میں اقوام متحدہ اورحقوق انسانی کی انجمنوں پر زور دیا کہ وہ ان کے جائز مطالبات کو پورا کروانے میں ہندوپاک کی مملکتوں پر اپنا اثر ورسوخ استعمال کریں۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ انہیں پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں موجود اُن کے گھر والوں سے ملنے کی بھی اجازت نہیں دی جارہی ہے کیوں کہ ان کے پاس سفری دستاویزات موجود نہیں ہیں۔یاد رہے سینکڑوں کی تعداد میں سابق جنگجومرکزی سرکار کی طرف سے شروع کی گئی بازآبادکاری اسکیم کے تحت پاکستان سے گزشتہ برسوں کے دوران واپس آگئے اور انہوں نے اُن پاکستانی خواتین کو بھی ساتھ لایا جن کیساتھ انہوں نے وہاں نکاح کیا تھا البتہ کئی برس گزرنے کے باوجود پاکستانی نژاد خواتین اور اُن کے بچے ہنوز شہری حقوق کے ساتھ ساتھ دیگر مراعات سے محروم ہیں۔
دنیا
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 108 ڈالر سے تجاوز کرگئی
نیویارک، بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 108.01 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئیں ، یہ گزشتہ تین ہفتوں کی بلند ترین سطح ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان مسلسل جاری ہے، جس کے باعث عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 108 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گئی ہیں۔ عالمی بینچ مارک برینٹ کی قیمت میں 2.55 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 108.01 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی۔ یہ گزشتہ تین ہفتوں کی بلند ترین سطح ہے۔
امریکی ویسٹ ٹیکساس کی قیمتیں 2.50 فیصد اضافے کے ساتھ 96.74 ڈالر فی بیرل پر ریکارڈ کی گئیں۔ تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث امریکی اسٹاک مارکیٹ کے مستقبل کے سودوں میں مندی دیکھی گئی اور S&P 500 کے سودے 0.3 فیصد گر گئے۔
مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس وقت تمام تر توجہ آبنائے ہرمز پر مرکوز ہے، جو مشرقِ وسطیٰ سے تیل کی ترسیل کا اہم ترین راستہ ہے، ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی کی وجہ سے اس راستے سے سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جو عالمی سطح پر رسد اور طلب میں عدم توازن پیدا کر رہا ہے۔ ماہرینِ معاشیات نے خبردار کیا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں اس تیزی کے براہِ راست اثرات پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک پر پڑیں گے، جہاں ایندھن مہنگا ہونے سے مہنگائی کی لہر میں مزید شدت آنے کا امکان ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
باقر قالیباف کی ’جان فدا‘ مہم میں 3 کروڑ ایرانیوں کے اندراج کی تصدیق
تہران، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور امریکہ سے مذاکرات کرنے والی ٹیم کے سربراہ باقر قالیباف نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ اور اسرائیلی حملوں کے بعد ’جان فدا‘ مہم میں 3 کروڑ ایرانیواں نے اندراج کرالیا۔
باقر قالیباف نے 3 کروڑ رضاکاروں کے اندراج کو سراہا اور کہا کہ ایرانی قوم کے قربانی کےعزم نے دشمنوں کو مایوس اور حیران کردیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ رضاکار تاریخ کے فاتح ہیں، اُنہیں فخر ہے کہ وہ 3 کروڑ رضاکاروں میں سے ایک ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ٹرمپ ایران سے متعلق حکمت عملی طے کرنے کے لیے اعلیٰ سکیورٹی حکام سے ملاقات کریں گے
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کو اپنے اعلیٰ قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے مشیروں کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کریں گے جس میں ایران جنگ اور اس سے پیدا ہونے والے سفارتی تعطل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے ہیں۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسٹر ٹرمپ اپنی قومی سلامتی ٹیم کے ساتھ اگلے اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ حکام کے مطابق ایران کی جانب سے حال ہی میں پیش کی گئی نئی تجویز اہم امریکی شرائط پر پورا نہیں اتری۔ ایکسیوس کی رپورٹ کے مطابق ایران کی تجویز کا بنیادی محور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا اور اس اہم سمندری راستے پر امریکی بحری ناکہ بندی کو ختم کرنا تھا جبکہ جوہری مذاکرات کو بعد کے مرحلے تک ملتوی کرنا تھا۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے دورہ اسلام آباد سے ہفتے کے آخر میں نئے مذاکرات کے امکانات پیدا ہو گئے تھے۔ اسلام آباد اس سے قبل امریکہ اور ایران کے درمیان واحد براہ راست مذاکرات کی میزبانی کر چکا ہے، حالانکہ ان دوروں کے کوئی ٹھوس نتائج برآمد نہیں ہوئے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر3 days agoپہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی
دنیا1 week agoمیناب اسکول کے شہید بچوں کے والدین کا پوپ لیو کو خط
دنیا6 days agoایرانی یورینیم کی بازیابی طویل اور مشکل ہوگی: ٹرمپ
جموں و کشمیر6 days agoایک سال بعد بھی بائیسرن چراگاہ بدستور بند
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر: ادھم پور میں سڑک حادثے میں 16 افراد ہلاک، متعدد زخمی
دنیا1 week agoایرانی پولیس کی بڑی کارروائی: 100 سے زائد دہشت گرد گرفتار، ہزاروں ہتھیار برآمد
دنیا6 days agoنائب امریکی صدر یران کے ساتھ اعلی سطحی مذاکرات کے لیے پاکستان روانہ — رپورٹ
دنیا1 week agoشہید بیٹیوں کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا: ایرانی صدر
دنیا1 week agoامریکہ نیٹو سے دستبردار نہیں ہو گا، نیٹو سیکرٹری جنرل کا دعویٰ
دنیا1 week agoامریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ زیادہ دور نہیں
دنیا6 days agoٹرمپ امریکہ کو ایک اور تباہ کن ڈیل میں نہیں جھونکیں گے: وائٹ ہاؤس
دنیا6 days agoایرانی عوام کے حکومت کے حق میں مظاہرے، اسلحہ بردار خواتین بھی سامنے آگئیں








































































































