تازہ ترین
میرواعظ کی مسلسل خانہ نظر بندی برقرار

جموں کشمیر کے عوام کی مذہبی اور بنیادی حقوق سلب کئے گئے:مولانا احمد سعید نقشبدی
سرینگر :انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگرکے نائب صدر مولانا احمد سعید نقشبندی امام حی نے نماز جمعہ کے موقعہ پر مرکزی جامع مسجد کے اجتماع میں تقریر کرتے ہوئے جموں وکشمیر کی صورتحال خاص طور پر انجمن اوقاف کے سربراہ اور میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کی سرکاری سطح پر گزشتہ سال5 اگست2019 سے لگاتار خانہ نظر بندی اور موصوف کی دینی،دعوتی اور منصبی سرگرمیوں بالخصوص کشمیر کی عظیم عبادتگاہ اور روحانیت اور رشدو ہدایت کے مرکزجامع مسجد میں جمعتہ المبارک کے مقدس ایام میں وعظ و تبلیغ اور پند و نصیحت کی مجالس پر قدغن بٹھانے کی کارروائی کیخلاف سخت فکر و تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صورتحال خاص طور پر انجمن اوقاف کے سربراہ اور میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کی سرکاری سطح پر گزشتہ سال 5 اگست2019 سے لگاتار خانہ نظر بندی اور موصوف کی دینی،دعوتی اور منصبی سرگرمیوں بالخصوص کشمیر کی عظیم عبادتگاہ اور روحانیت اور رشدو ہدایت کے مرکزجامع مسجد میں جمعتہ المبارک کے مقدس ایام میں وعظ و تبلیغ اور پند و نصیحت کی مجالس پر قدغن بٹھانے کی کارروائی پر کہا کہ طاقت کے بل پر میرواعظ کشمیر کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر کے عوام کے جملہ بنیادی انسانی اور مذہبی حقوق سلب کر لئے گئے ہیں جو حد درجہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔
کشمیر نیوز سروس(کے این ایس) کو موصولہ ایک بیان کے مطابق اس موقعہ پر عوام نے اپنے دکھی جذبات اور احساسات کا اظہار کرتے ہوئے جناب میرواعظ کی مسلسل خانہ نظر بندی اور محروسیت کیخلاف شدیدغم و غصے کا اظہار کیا اور اسکے خلاف صدائے احتجاج بلند کیا۔ امام حی نے حکمرانوں پر زور دیا کہ جناب میرواعظ کشمیر جو جموں وکشمیر کے سب سے بڑے مذہبی پیشوا اور عوام کے دینی و روحانی رہنما بھی ہیں کی فوری طور پر خانہ نظر بندی ختم کی جائے تاکہ موصوف اپنے خاندان کے صدیوں کی عظیم روایات کے مطابق حسب سابق اپنی منصبی ذمہ داریاں انجام دے سکیں امام موصوف نے اسی کے ساتھ ساتھ تمام سیاسی قیدیوں،گرفتار کئے گئے کمسن بچوں،نوجوانوں، وکلاء، سول سوسائٹی کے ارکان اور تاجروں کی بلا مشروط رہائی کا بھی پْر زور مطالبہ کیا۔ اس مرحلے پر میرواعظ فاؤنڈیشن اور انجمن اوقاف کے اشتراک سے امسال بھی مرتب کیا گیا۔(کے این ایس)
دنیا
’نہ پیچھے ہٹیں گے، نہ جھکیں گے‘، حزب اللہ کا اسرائیل سے براہ راست مذاکرات سے انکار
بیروت، لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کےسربراہ نعیم قاسم نے اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کویکسر مسترد کر دیا۔
لبنانی تنظیم حزب اللہ کےسربراہ نعیم قاسم نے اسرائیل کے ساتھ بات چیت کو گناہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ لبنان کوغیرمستحکم کردےگی لہٰذا اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کو قطعی طور پر مسترد کرتے ہیں۔
سربراہ حزب اللہ کے مطابق مزاحمت مضبوطی سے جاری ہے، اسے شکست نہیں دی جا سکتی، حکام کوبراہ راست مذاکرات روک کر بالواسطہ مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اپنے ہتھیارنہیں ڈالیں گے، لبنان اور اس کے عوام کے دفاع کیلئے مزاحمت جاری رکھیں گے، چاہےدشمن کتنی ہی دھمکیاں دے، نہ پیچھے ہٹیں گے، نہ جھکیں گے اور نہ ہی شکست کھائیں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 108 ڈالر سے تجاوز کرگئی
نیویارک، بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 108.01 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئیں ، یہ گزشتہ تین ہفتوں کی بلند ترین سطح ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان مسلسل جاری ہے، جس کے باعث عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 108 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گئی ہیں۔ عالمی بینچ مارک برینٹ کی قیمت میں 2.55 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 108.01 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی۔ یہ گزشتہ تین ہفتوں کی بلند ترین سطح ہے۔
امریکی ویسٹ ٹیکساس کی قیمتیں 2.50 فیصد اضافے کے ساتھ 96.74 ڈالر فی بیرل پر ریکارڈ کی گئیں۔ تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث امریکی اسٹاک مارکیٹ کے مستقبل کے سودوں میں مندی دیکھی گئی اور S&P 500 کے سودے 0.3 فیصد گر گئے۔
مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس وقت تمام تر توجہ آبنائے ہرمز پر مرکوز ہے، جو مشرقِ وسطیٰ سے تیل کی ترسیل کا اہم ترین راستہ ہے، ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی کی وجہ سے اس راستے سے سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جو عالمی سطح پر رسد اور طلب میں عدم توازن پیدا کر رہا ہے۔ ماہرینِ معاشیات نے خبردار کیا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں اس تیزی کے براہِ راست اثرات پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک پر پڑیں گے، جہاں ایندھن مہنگا ہونے سے مہنگائی کی لہر میں مزید شدت آنے کا امکان ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
باقر قالیباف کی ’جان فدا‘ مہم میں 3 کروڑ ایرانیوں کے اندراج کی تصدیق
تہران، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور امریکہ سے مذاکرات کرنے والی ٹیم کے سربراہ باقر قالیباف نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ اور اسرائیلی حملوں کے بعد ’جان فدا‘ مہم میں 3 کروڑ ایرانیواں نے اندراج کرالیا۔
باقر قالیباف نے 3 کروڑ رضاکاروں کے اندراج کو سراہا اور کہا کہ ایرانی قوم کے قربانی کےعزم نے دشمنوں کو مایوس اور حیران کردیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ رضاکار تاریخ کے فاتح ہیں، اُنہیں فخر ہے کہ وہ 3 کروڑ رضاکاروں میں سے ایک ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر4 days agoپہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی
دنیا1 week agoمیناب اسکول کے شہید بچوں کے والدین کا پوپ لیو کو خط
دنیا6 days agoایرانی یورینیم کی بازیابی طویل اور مشکل ہوگی: ٹرمپ
جموں و کشمیر6 days agoایک سال بعد بھی بائیسرن چراگاہ بدستور بند
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر: ادھم پور میں سڑک حادثے میں 16 افراد ہلاک، متعدد زخمی
دنیا1 week agoایرانی پولیس کی بڑی کارروائی: 100 سے زائد دہشت گرد گرفتار، ہزاروں ہتھیار برآمد
دنیا6 days agoنائب امریکی صدر یران کے ساتھ اعلی سطحی مذاکرات کے لیے پاکستان روانہ — رپورٹ
دنیا1 week agoشہید بیٹیوں کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا: ایرانی صدر
دنیا1 week agoامریکہ نیٹو سے دستبردار نہیں ہو گا، نیٹو سیکرٹری جنرل کا دعویٰ
دنیا1 week agoامریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ زیادہ دور نہیں
دنیا7 days agoٹرمپ امریکہ کو ایک اور تباہ کن ڈیل میں نہیں جھونکیں گے: وائٹ ہاؤس
ہندوستان3 days agoمئو سڑک حادثہ: میاں بیوی اور بیٹے سمیت پانچ افراد جاں بحق






































































































