تازہ ترین
عوام خود کو محفوظ رکھنے کے لئے سرکاری ہداہت پر عمل کریں:ایڈوکیٹ ریاض احمد خان

نیشنل کانفر نس لیڈر ایڈوکیٹ ریاض احمد خان اننت ناگ نے عوام سے اپیل کی ہے،کہ وہ سرکار کی جانب سے جار کردہ ہدایات پر من و عن عمل کریں،تاکہ لوگ اس مہلک بیماری سے محفوظ رہیں گے۔اس دورانہوں نے سرکار اور انتظامیہ سے اپیل کی ہے،کہ شہروں کی صفائی کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں کا خاص خیال رکھ کر یہاں بھی چھرکاو مہم شروع کی جائے۔انہوں شانگس سے تعلق رکھنے والے بیرون ریاستوں میں درماندہ ہوئے مزدورں کو واپس لانے کا مطالبہ کیا۔کشمیر نیوز سروس(کے این ایس) کے مطابق نیشنل کانفرنس لیڈرایڈوکیٹ ریاض احمد خان نے سوموار کے روز اپنے ایک بیان میں لوگوں سے اپیل کی ہے کہ لوگ سرکار کی جانب سے جاری تمام ہدایت پر عمل کر کے اپنی زندگیوں کو اس مہلک وائرس سے محفوظ رکھیں۔انہوں نے سرکار اور انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ جنوبی کشمیر کے تمام دیہی علاقوں میں خصوصی صفائی مہم شروع کرنے کے علاوہ یہاں چھرکاو کیا جہائے تاکہ دیہی علاقے بھی اس بیماری سے بچ سکیں گے۔نیشنل کانفرنس لیڈر نے بتایا سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ جنوبی کشمیرجو طبی سہولیات ہیں وہ نا معقول ہے۔
انہوں نے بتایا جنوبی کشمیر کے تمام سب ضلع ہسپتالوں کو قرنطینہ مرکز میں تبدیل کیا جائے۔ریاض احمد نے بتایا ہم ممبر پارلیمنٹ جسٹس(ر) حسنین مسعودی کے مشکور ہیں جنہوں نے پہلے ہی ایک کروڑ رقم واگزار کی ہے تاہم جنوبی کشمیر ایک وسیع علاقہ ہے جس میں اس وقت مدد کی بہت ضرورت ہے اس لئے مزیر مدد کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ شانگس حلقہ انتخاب سے تعلق رکھنے والے بیرون ریاستوں میں درماندہ مزدورں اور طلباء کو واپس لایا جائے،تاکہ ان کے افراد خانہ کو پریشانیوں سے نجات مل جائے۔این سی لیڈر نے حلقہ انتخاب شانکس میں طبی ادروں میں بنیادوں سہولیات کی کمی ہے جس کے باعث آبادی کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ علاقے کی ہسپتال میں ضروری ساز سامان کی طرف توجہ دی جائے۔
دنیا
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 108 ڈالر سے تجاوز کرگئی
نیویارک، بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 108.01 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئیں ، یہ گزشتہ تین ہفتوں کی بلند ترین سطح ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان مسلسل جاری ہے، جس کے باعث عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 108 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گئی ہیں۔ عالمی بینچ مارک برینٹ کی قیمت میں 2.55 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 108.01 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی۔ یہ گزشتہ تین ہفتوں کی بلند ترین سطح ہے۔
امریکی ویسٹ ٹیکساس کی قیمتیں 2.50 فیصد اضافے کے ساتھ 96.74 ڈالر فی بیرل پر ریکارڈ کی گئیں۔ تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث امریکی اسٹاک مارکیٹ کے مستقبل کے سودوں میں مندی دیکھی گئی اور S&P 500 کے سودے 0.3 فیصد گر گئے۔
مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس وقت تمام تر توجہ آبنائے ہرمز پر مرکوز ہے، جو مشرقِ وسطیٰ سے تیل کی ترسیل کا اہم ترین راستہ ہے، ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی کی وجہ سے اس راستے سے سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جو عالمی سطح پر رسد اور طلب میں عدم توازن پیدا کر رہا ہے۔ ماہرینِ معاشیات نے خبردار کیا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں اس تیزی کے براہِ راست اثرات پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک پر پڑیں گے، جہاں ایندھن مہنگا ہونے سے مہنگائی کی لہر میں مزید شدت آنے کا امکان ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
باقر قالیباف کی ’جان فدا‘ مہم میں 3 کروڑ ایرانیوں کے اندراج کی تصدیق
تہران، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور امریکہ سے مذاکرات کرنے والی ٹیم کے سربراہ باقر قالیباف نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ اور اسرائیلی حملوں کے بعد ’جان فدا‘ مہم میں 3 کروڑ ایرانیواں نے اندراج کرالیا۔
باقر قالیباف نے 3 کروڑ رضاکاروں کے اندراج کو سراہا اور کہا کہ ایرانی قوم کے قربانی کےعزم نے دشمنوں کو مایوس اور حیران کردیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ رضاکار تاریخ کے فاتح ہیں، اُنہیں فخر ہے کہ وہ 3 کروڑ رضاکاروں میں سے ایک ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ٹرمپ ایران سے متعلق حکمت عملی طے کرنے کے لیے اعلیٰ سکیورٹی حکام سے ملاقات کریں گے
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کو اپنے اعلیٰ قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے مشیروں کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کریں گے جس میں ایران جنگ اور اس سے پیدا ہونے والے سفارتی تعطل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے ہیں۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسٹر ٹرمپ اپنی قومی سلامتی ٹیم کے ساتھ اگلے اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ حکام کے مطابق ایران کی جانب سے حال ہی میں پیش کی گئی نئی تجویز اہم امریکی شرائط پر پورا نہیں اتری۔ ایکسیوس کی رپورٹ کے مطابق ایران کی تجویز کا بنیادی محور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا اور اس اہم سمندری راستے پر امریکی بحری ناکہ بندی کو ختم کرنا تھا جبکہ جوہری مذاکرات کو بعد کے مرحلے تک ملتوی کرنا تھا۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے دورہ اسلام آباد سے ہفتے کے آخر میں نئے مذاکرات کے امکانات پیدا ہو گئے تھے۔ اسلام آباد اس سے قبل امریکہ اور ایران کے درمیان واحد براہ راست مذاکرات کی میزبانی کر چکا ہے، حالانکہ ان دوروں کے کوئی ٹھوس نتائج برآمد نہیں ہوئے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر3 days agoپہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی
دنیا1 week agoمیناب اسکول کے شہید بچوں کے والدین کا پوپ لیو کو خط
دنیا6 days agoایرانی یورینیم کی بازیابی طویل اور مشکل ہوگی: ٹرمپ
جموں و کشمیر6 days agoایک سال بعد بھی بائیسرن چراگاہ بدستور بند
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر: ادھم پور میں سڑک حادثے میں 16 افراد ہلاک، متعدد زخمی
دنیا1 week agoایرانی پولیس کی بڑی کارروائی: 100 سے زائد دہشت گرد گرفتار، ہزاروں ہتھیار برآمد
دنیا6 days agoنائب امریکی صدر یران کے ساتھ اعلی سطحی مذاکرات کے لیے پاکستان روانہ — رپورٹ
دنیا1 week agoشہید بیٹیوں کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا: ایرانی صدر
دنیا1 week agoامریکہ نیٹو سے دستبردار نہیں ہو گا، نیٹو سیکرٹری جنرل کا دعویٰ
دنیا1 week agoامریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ زیادہ دور نہیں
دنیا6 days agoٹرمپ امریکہ کو ایک اور تباہ کن ڈیل میں نہیں جھونکیں گے: وائٹ ہاؤس
دنیا6 days agoایرانی عوام کے حکومت کے حق میں مظاہرے، اسلحہ بردار خواتین بھی سامنے آگئیں








































































































