تازہ ترین
فیس کی ادائیگی:تضاد وتزبزب برقرار،مشترکہ پلیٹ فارم منقسم

متاثر طبقہ کو 100فیصد ملے گی فیس میں چھوٹ،متاثر کون؟اسکول انتظامیہ طے کرے گی
5اگست2019سے نافذ ہوگی اسکیم:پی اے پی اے ایس،صرف کورونا لاک ڈاؤن مدت کیلئے اسکیم:پی ایس اے
سرینگر:نجی اسکولوں کو فیس کی ادائیگی پر تضاد اور تزبزب برقرار رہنے کے بیچ والدین کی ایسوسی ایشن (پی اے پی اے ایس) اور پرائیو یٹ اسکول ایسو سی ایشن (پی ایس اے) کا مشترکہ پلیٹ فارم اُس وقت منقسم ہوا ہے جب والدین کی ایسوسی ایشن کی جانب سے یہ اعلان کیا گیاکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے متاثرہ طبقہ کو 5اگست2019سے فیس میں 100فیصد چھوٹ ملے گی جبکہ پرائیو یٹ اسکول ایسوسی ایشن نے والدین کی موجودگی میں ہی اس اعلان سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ طبقہ صرف کورونا لاک ڈاؤن کی مدت کے دائرے میں آئے گا۔
تاہم دونوں انجمنیں اس بات پر متفق تھی کہ اسکول انتظامیہ ہی فیصلہ کرے گی کہ متاثر طبقہ کون ہے؟۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق نجی اسکول میں زیر تعلیم بچوں کے والدین کی انجمن ’پیرنٹ ایسوسی ایشن آف پرائیویٹلی ایڈ منسٹر یڈاسکول (پی اے پی اے ایس) اور نجی اسکولوں کی انجمن (پی ایس اے) نے مشترکہ طور پر سنیچر کو ایوان صحافت کشمیر(کشمیر پریس کلب) میں ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا۔
پی اے پی اے ایس کے نمائندہ محسن گونی نے اعلان کیا کہ5اگست2019سے متاثرہ طبقے کو نجی اسکولوں میں فیس کی ادائیگی میں 100فیصد چھوٹ ملے گی۔انہوں نے کہا کہ وہ یہ اعلان نجی اسکولوں کی انجمن (پی ایس اے) کے ساتھ ہوئے معاہدہ کی بنیاد پر کررہے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ متاثرہ طبقہ کون ہے،اس کا فیصلہ اسکول انتظامیہ کرے گی اور سرکاری ملازمین کو اسکول فیس میں کسی طرح کی چھوٹ نہیں ملے گی۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہناتھا کہ متاثر طبقے کے والدین کو اسکول انتظامیہ کو فیس میں چھوٹ کیلئے عرضی دینے ہوگی اور حتمی فیصلہ اسکول انتظامیہ ہی کرے گی اور مذکورہ شخص متاثر ہے یا نہیں؟۔مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ہی پرائیو یٹ اسکول ایسو سی ایشن (پی ایس اے) کے صدر جی این وار نے پی اے پی اے ایس کے اعلان کی مخالفت کرتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ فیس میں چھوٹ کی اسکیم صرف لاک ڈاؤن مدت کیلئے ہے۔
انہوں نے کہا ’نجی اسکول اُن والدین کو ضرور فیس میں چھوٹ دیں گے،جو صورتحال کی وجہ سے کافی متاثر ہوئے‘۔انہوں نے کہا ’اس حوالے سے اسکیم کے مستحقین کو ایک عرضی دینے ہوگی اور اسکول انتظامیہُ اس عرضی کا جائزہ لیکر یہ فیصلہ لے گی کہ مذکورہ در خواست گزار اسکیم کیلئے مستحکم ہے کہ نہیں‘۔تضاد اور تزبزب سے بھر پور پریس کانفرنس کے دوران انکار اور اقرار کے بیچ یہ مطالبہ بھی سامنے آیا کہ پورے معاملے میں سرکار مداخلت کرے۔
پرائیو یٹ اسکول ایسو سی ایشن نے کہا ’سرکاری کے پاس ڈیزاسٹر کے حوالے سے کافی فنڈس ہے،اگر سرکار چاہئے تو وہ والدین کو راحت دے سکتی ہے‘۔انہوں نے کہا واضح کہ سرکاری ملازمین اور تنخواہ دار طبقے کو اسکول فیس میں قطعی طور پر چھوٹ نہیں ملے گی؟۔پریس کانفرنس میں جی این وار اور محسن گونی کے علاوہ کشمیر چیمبر کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر شیخ عاشق،پی اے پی اے ایس کی کنوینر اسما گونی،ٹریڈرس اینڈ مینو فیکچرس ایسو سی ایشن،کشمیر ہاؤس بوٹ او نرس ایسوسی ایشن،کشمیر ٹرانسپورٹ ویلفیئر ایسو سی ایشن،آل کشمیر آتو رکھشا ایسو سی ایشن اور دیگر انجمنوں کے نما ئندے موجود تھے۔
جی این وار نے مزید کہا کہ پرائیو یٹ اسکول سماج کا ایک حصہ ہے اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ بھی متاثر ہوئے،ہم سب متاثر ہوئے ہیں،ہمیں ایکدوسرے کی مدد کرکے موجودہ حالات سے باہر آنا ہے۔ان کا کہناتھا کہ کورونا لاک ڈاؤن کے دوران جنکی افراد کی آمدنی صفر رہی،اُنہیں 100فیصد فیس میں چھوٹ ملے گی۔ان کا کہناتھا کہ جن اسکولوں میں ایک بچے کی ماہانہ فیس800روپے یا اس سے کم ہے،وہ50فیصد فیس کی ادائیگی میں مستحقین کو چھوٹ دیں گے اورجو اسکول ماہانہ فیس 800سے زیادہ لیتے ہیں،وہ100فیصد فیس میں چھوٹ دیں گے۔
دنیا
ٹرمپ کو اپنا نام کینیڈی سینٹر کے نام میں شامل کروانے کے فیصلے پر سبکی، عدالت کا نام ہٹانے کا حکم
واشنگٹن، امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنا نام کینیڈی سینٹر کے نام میں شامل کروانے کے فیصلے پر سبکی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی عدالت نے کینیڈی سینٹر سے صدر ٹرمپ کا نام ہٹانے کا حکم دے دیا۔ امریکی صدر نے گزشتہ برس جان ایف کینیڈی سینٹر کے نام میں اپنا نام شامل کردیا تھا، جج نے کہا کانگریس کی منظوری کے بغیر واشنگٹن ڈی سی میں کسی مقام کا نام تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔
عدالت نے صدر ٹرمپ کا تزئین و آرائش کے دوران مرکز دو سال کے لیے بند کرنے کا حکم بھی معطل کردیا۔ کینیڈی سینٹر برائے پرفارمنگ آرٹس کے ترجمان نے عدالتی حکم کے خلاف اپیل کا اعلان کیا ہے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ناکام کینیڈی سینٹر کی ان کے پاس واپسی کے لیے کانگریس کے ساتھ مل کر کام کریں گے، صدر ٹرمپ نے فروری 2025 میں کینیڈی سینٹر بورڈ میں کئی ٹرسٹیز تبدیل کرکے چیئرمین کے انتخاب سے قبل خود کو بطور ٹرسٹی مقرر کیا تھا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکہ امیر ممالک کے دفاعی اخراجات نہیں اٹھائے گا: پیٹ ہیگستھ
واشنگٹن، امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ امریکہ اب امیر ممالک کے دفاعی اخراجات کا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔
سنگاپور میں تقریب سے خطاب میں پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ چین سمیت کوئی ملک خطے پر بالادستی قائم نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ چین کو خطے میں امریکا کی پوزیشن کا احترام کرنا ہوگا۔
امریکی وزیر جنگ کا کہنا تھا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا، ایران کے ساتھ کوئی بھی معاہدہ ایک اچھا معاہدہ ہوگا۔ پیٹ ہیگستھ نے مزید کہا کہ بحرالکاہل میں کسی بھی بالادستی سے طاقت کا توازن بگڑ جائے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر حج کمیٹی کے سامان سے متعلق فیصلے سے واپس آرہے حاجیوں میں نظر آئی ناراضگی
سری نگر جموں و کشمیر حج کمیٹی کے ذریعے حاجیوں کے سامان کے ایک بڑے حصے کو احمد آباد سے سری نگر تک سڑک کے راستے سے لے جانے کے فیصلے پر حاجیوں، ان کے خاندانوں اور سیاسی لیڈروں نے بڑے پیمانے پر تنقید کی ہے۔
نوٹیم سے متعلق پابندیوں اور طیارے میں سامان لے جانے کی حد طے ہونے کی وجہ سے کیے گئے اس فیصلے سے حج سے واپس آرہے بزرگ حاجیوں میں پریشانی کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
کئی لوگوں کو سعودی عرب میں قیام کے دوران خریدی گئی مذہبی اشیاء، تحائف اور جلد خراب ہونے والی چیزوں سمیت ذاتی سامان میں تاخیر، نقصان یا خرابی کا ڈر ہے، جس کی وجہ سے انہوں نے فوری طور پر سرکاری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔
سری نگر کے لیے حج پروازوں کی آمد دو جون سے شروع ہونے والی ہے، پہلی پرواز کے دوپہر 12:45 بجے سری نگر انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر اترنے کی امید ہے۔ اس کے علاوہ پروازوں کے اوقات تین اور چار جون کو مقرر ہیں۔ اس سال جموں و کشمیر سے 7,000 سے زیادہ زائرین نے سفر حج کیا۔
جموں و کشمیر حج کمیٹی نے ایک نوٹیفکیشن میں کہا کہ حاجیوں کی امیگریشن اور کسٹم کلیئرنس سری نگر کے آگے کے سفر سے پہلے احمد آباد میں ہی مکمل کر لی جائے گی۔
سامان کے ترمیم شدہ انتظام کے تحت، حاجیوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ صرف سات کلو گرام تک کا ایک ہینڈ بیگیج لے جائیں، جبکہ سری نگر جانے والی پروازوں میں صرف پانچ کلو گرام کا چیک ان بیگیج ہی لے جانے کی اجازت ہوگی۔ نوٹیم سے متعلق پابندیوں اور طیارے کے وزن کی حدود کی وجہ سے باقی سامان، فی زائر 30 کلو گرام تک، سڑک کے راستے سے الگ سے لے جایا جائے گا۔
کمیٹی نے واضح کیا کہ کسی بھی چیک ان بیگیج کا وزن 22 کلو گرام سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔ حاجی سڑک کے راستے سے لائے گئے اپنے سامان کو حج ہاؤس سری نگر پہنچنے پر وہاں سے حاصل کر سکیں گے۔
اس فیصلے سے حاجیوں اور ان کے خاندانوں میں غم و غصہ نظر آ رہا ہے۔ کئی زائرین کو اندیشہ ہے کہ سعودی عرب میں قیام کے دوران خریدی گئی مذہبی اشیاء، تحائف اور دیگر اشیاء سمیت ان کے سامان میں تاخیرسے خرابی یا نقصان کا خطرہ ہو سکتا ہے۔
سیاسی جماعتوں نے بھی اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری نے کہا کہ یہ تشویشناک ہے کہ ایک مقدس سفر سے لوٹ رہے زائرین کو غیر ضروری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ایک بیان میں مسٹر بخاری نے کہا کہ “یہ انتہائی تشویشناک ہے کہ جموں و کشمیر کے حاجی، جو اپنی مقدس زیارت مکمل کرنے کے بعد گھر آنے کی تیاری کر رہے ہیں، متعلقہ حج حکام اور ایئر لائن حکام کے غیر حساس اور غیر تعاون پر مبنی رویے کی وجہ سے غیر ضروری پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔”
یو این آئی۔ این یو۔
جموں و کشمیر1 week agoعید سے قبل بروقت تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے؛ اس مقدس موقع پر ملازمین کو مشکلات سے دوچار نہ کیا جائے: رفیق راتھر
جموں و کشمیر5 days agoجنوبی کشمیر میں سراج العلوم مدرسے پر این آئی اے کے چھاپے
دنیا1 week agoکیوبا نے مارکو روبیو پر خطے میں کشیدگی بڑھانے کا الزام لگا دیا
دنیا1 week agoٹرمپ کا ایران پر دباؤ برقرار رکھنے کا اعلان، ہرمز سے متعلق بھی سخت مؤقف
دنیا1 week agoٹرمپ کی ایرانی تہذیب مٹنے کی دھمکی سے یورپ اور ایشیا کو نیوکلیئر حملے کے خطرات پیدا ہوگئے تھے: رپورٹ
دنیا1 week agoامریکہ سے مذاکرات: ایران کا تمام محاذوں پرجنگ کا خاتمہ ، منجمد اثاثوں کی واپسی اور بحری تحفظ کا مطالبہ
دنیا1 week agoحزب اللّٰہ کو غیر مسلح کرنے میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف امریکی کارروائی
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز پر ایران کا نیا ٹول ٹیکس: جہازوں کے گزرنے کیلئے فیس
دنیا1 week agoپاکستان کی ثالثی میں جاری مذاکراتی عمل میں ایٹمی پروگرام پر بات نہیں ہوگی: ایران
دنیا1 week agoٹرمپ نے ایران کے ساتھ چل رہی امن بات چیت کو اور وقت دینے کا فیصلہ کیا
ہندوستان1 week agoپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ
ہندوستان5 days agoسپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کی سرگرمیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا






























































































