تازہ ترین
ایس ڈی ایم دفتر چاڈورہ سے 5 لاکھ روپیہ کی چوری، دو ملازمین معطل

سری نگر، (یو این آئی) : جموں وکشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے چاڈورہ میں قائم ایس ڈی ایم آفس میں پانچ لاکھ روپیہ چرانے کے معاملے کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ نے دو ملازمین کو معطل کرنے کے احکامات صادر کئے۔
محکمہ مال کے انڈر سیکریٹری کے ذریعے پرنسپل سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کو بھیجے گئے ایک مکتوب میں کہا گیا ہے کہ ایس ڈی ایم چاڈورہ کے دفتر سے 5لاکھ 12ہزا ر890روپیہ گمشدہ پائے گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ محکمہ مال نے ڈیوٹی کے دوران غفلت برتنے کی پادائش میں دو ملازمین کو معطل کرنے کے احکامات صاد رکئے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ ایس ڈی ایم چاڈورہ کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لانے کا امکان ہے۔
علاوہ ازیں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل رجسٹریشن کشمیر کو تحقیقاتی آفیسر مقرر کیا گیا ہے اور پندرہ دنوں کے اندرا ندر اس ضمن میں رپورٹ پیش کرنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔بتادیں کہ چوری کا یہ واقع اپریل کے مہینے میں پیش آیا تھا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دوبارہ دینے کا وعدہ پورا کیا جائے گا، وزیرِ اعظم کی یقین دہانی: فاروق عبداللہ
سرینگر، نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیرِ اعلیٰ فاروق عبداللہ نے بدھ کے روز انکشاف کیا ہے کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی نے حال ہی میں وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ مرکز جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے کے اپنے عزم کو پورا کرے گا۔اننت ناگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کو دوبارہ ریاست کا درجہ دینا ہمارا سب سے بڑا اور بنیادی مطالبہ ہے۔
نیشنل کانفرنس کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ یہ کوئی عام یقین دہانی نہیں تھی، بلکہ یہ ایک ایسا وعدہ تھا جو بین الاقوامی سطح پر کیا گیا تھا۔
“ریاست کے درجے کی بحالی کا وعدہ پوری دنیا کے سامنے کیا گیا تھا۔ ہم سب اب اس وعدے کے پورا ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔ حال ہی میں جب وزیرِ اعظم مودی کی عمر عبداللہ سے ملاقات ہوئی، تو انہوں نے واضح طور پر کہا کہ وہ اس عزم کا احترام کریں گے اور اسے پورا کریں گے۔”
جموں و کشمیر کی حکمراں جماعت ‘نیشنل کانفرنس’ نے ریاست کے درجے کی بحالی کے لیے اپنی مہم کو تیز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں درج ذیل اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔پارلیمنٹ کے باہر احتجاج: نیشنل کانفرنس پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس کے پہلے ہی دن نئی دہلی میں ایک بڑے احتجاجی مظاہرے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔اپوزیشن اتحاد کی دعوت: وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے ‘انڈیا’ بلاک کے تمام مرکزی رہنماؤں کو اس احتجاج میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے تاکہ جموں و کشمیر کے عوام کے حق میں آواز کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔یاد رہے کہ اگست 2019 میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر کو دو مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں تقسیم کر دیا گیا تھا، اور تب سے ہی تمام مقامی سیاسی جماعتیں ریاست کا پرانا درجہ بحال کرنے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔
یواین آئی ۔م ا ع
دنیا
اسرائیلی غنڈہ گردی نہ روکی گئی تو نتائج پوری انسانیت کو بھگتنا پڑیں گے، ترک صدر
انقرہ، ترک صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جارحیت پوری دنیا کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔
ترک پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے طیب اردوان نے کہا کہ شام اور لبنان پر اسرائیلی حملے ترکیے کے لیے بھی خطرہ بن رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی غنڈہ گردی نہ روکی گئی تو نتائج پورے خطے اور تمام انسانیت کو بھگتنا پڑیں گے۔
ترک صدر نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت روکنی چاہیے، یہ ذمہ داری انسانیت اور انسانی ہمدردی کے محاذ کی ہے، تاریخ دوبارہ دُہرانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن خودمختاری اور قومی وقار پرکسی قسم کا سمجھوتہ بھی قبول نہیں کرےگا: ایرانی صدر
تہران، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نےکہا ہےکہ جنگ ایران کے مفاد میں نہیں ہے لیکن دھمکیوں سے جھکنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا، دشمن کا یہ خواب ہےکہ ایران بیرونی جارحیت کے سامنے جھک جائےگا۔
تہران میں آیت اللہ خمینی کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایران جنگ نہیں چاہتا، طویل جنگ ایران کے مفاد میں نہیں، لیکن اگر ملک پر حملہ کیا گیا تو ایران کبھی ہتھیار نہیں ڈالےگا، ایران خودمختاری اور قومی وقار پرکسی قسم کا سمجھوتہ بھی قبول نہیں کرےگا، ہمیں اس غیریقینی صورتحال سے نکلنا ہوگا جہاں نہ مکمل جنگ ہے اور نہ ہی پائیدار امن، حکومت قومی خودمختاری کو برقرار رکھتے ہوئے سفارتی تعطل کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ اگر وہ جارحیت کا راستہ اختیار کرتے ہیں تو ہم ہرگز پسپائی اختیار نہیں کریں گے، وہ اس خواہش کو صرف ایک خواب ہی سمجھیں، ہمیں اپنے اندرونی اتحاد اور قومی یکجہتی کو محفوظ رکھنا ہوگا، دشمن اس امید میں ہےکہ وہ ہمارے درمیان تقسیم پیدا کرکے اپنے مقاصد حاصل کرلےگا۔
مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ خطےکے عرب ممالک کو ایران کے خلاف متحد کرنےکا دشمن کا منصوبہ بھی ناکام ثابت ہوا، ایرانی قیادت کی دانشمندانہ سفارت کاری کی وجہ سے یہ حکمت عملی ناکام ہوگئی۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی ملک کو طیاروں، بمباری کے ذریعے سرینڈر کرنے پر مجبور نہیں کیاجاسکتا، وہ غزہ کو تین سال بعد بھی سرینڈرکرنے پر مجبور نہیں کرسکے، وہ ایران کو مجبور کرکے سرینڈر کرنے کی توقع کیسےکرسکتے ہیں، ایران یقینی طور پر ایسا ملک نہیں جو جھک جائے۔
ایرانی صدر کا مزید کہنا تھا کہ شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے حکومت کو مذاکراتی عمل آگے بڑھانے کی واضح اجازت دی تھی اور ہدایت دی تھی کہ جاؤ اور اس مسئلےکو حل کرو۔‘
یو این آئی۔ ع ا۔
کھیل1 week agoعاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر: نیشنل کانفرنس اور حمایتی آزاد ارکانِ اسمبلی کا سرپرازنگ اجلاس، اہم فیصلے متوقع
ہندوستان6 days agoمودی حکومت میں تعلیمی نظام ہوا تباہ، آکانکشا کی موت اسی ناکامی کا نتیجہ: راہل گاندھی
جموں و کشمیر4 days agoجموں و کشمیر میں منشیات کی تجارت کی ہر کڑی توڑ رہے ہیں: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا
دنیا5 days agoایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات باعث اعزاز ہوگی: صدر ٹرمپ
دنیا6 days agoامریکہ اب ایران کے خلاف دوبارہ جنگ نہیں کرےگا: ٹرمپ نے مشیروں کو آگاہ کردیا
دنیا1 week agoامریکی سفارت کاری نہیں، میزائلوں کی زبان سمجھتے ہیں: ایران
جموں و کشمیر5 days agoجموں و کشمیر: شوپیاں کے دبجن علاقے میں کار سڑک سے پھسل گئی، 5 افراد زخمی
دنیا4 days agoایران کے پاس 21 سے 22فیصد میزائل باقی ہیں، معاہدے کے سوا اس کے پاس کوئی راستہ نہیں: ٹرمپ
دنیا1 week agoجنگ بندی کے دوران ایرانی فوجی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا: پاسدارانِ انقلاب
دنیا1 week agoیہ بھی ممکن ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر سے کبھی ملاقات کروں: ٹرمپ
دنیا5 days agoآبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں ہٹانے کیلئے برطانیہ اور فرانس متحرک






































































































