تازہ ترین
ہندوستان-امریکہ شراکت داری عالمی امن کے لیے’اچھائی‘ کی طاقت/وزیر اعظم مودی

ٹوکیو، (یو این آئی): ہندوستان نے امریکہ کے ساتھ اپنی شراکت داری اور دوستی کو عالمی امن و استحکام اور انسانیت کی بہبود کے لیے “اچھائی کی طاقت” قرار دیا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یہاں امریکی صدر جوزف آر بائیڈن کے ساتھ دو طرفہ ملاقات میں اس خیال کا اظہار کیا۔
امریکہ، آسٹریلیا، ہندوستان اور جاپان کے چار فریقی اتحاد کواڈ کی چوتھی چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے یہاں آئے مودی نے کواڈ سمٹ کے بعد مسٹر بائیڈن سے الگ سے ملاقات کی۔ ہندوستانی وفد میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول، خارجہ سکریٹری ونے موہن کواترا اور دیگر حکام شامل تھے۔
جب کہ امریکی وفد میں سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی جے بلنکن، قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان شامل تھے۔اس میٹنگ میں دونوں رہنماوں نے ہندوستان-امریکہ دوستی اور اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا اور اسے مزید جامع اور گہربنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماوں نے ہندوستانی بحرالکاہل کے علاقے اور عالمی سطح پر ہونے والی تازہ ترین پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
امریکہ نے روس یوکرین جنگ کے بارے میں ہندوستان کو اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔ میٹنگ میں اپنے ابتدائی کلمات میں مسٹر مودی نے مسٹر بائیڈن سے ملاقات پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آپ سے مل کر ہمیشہ بہت خوشی ہوتی ہے۔ آج ہم نے ایک اور مثبت اور نتیجہ خیز کواڈ سمٹ میں بھی ایک ساتھ شرکت کی۔
انہوں نے ہندوستان-امریکہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو حقیقی معنوں میں اعتماد اور بھروسے کی شراکت قرار دیا اور کہا کہ ہماری مشترکہ اقدار اور سیکورٹی سمیت کئی شعبوں میں ہمارے مشترکہ مفادات نے اعتماد اور بھروسے کے اس بندھن کو مضبوط کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے عوام سے عوام کے رابطے اور قریبی اقتصادی تعلقات بھی ہماری شراکت کو منفرد بناتے ہیں۔
مسٹر بائیڈن نے کہا کہ کانفرنس میں شرکت کرنے والے رہنما دنیا کے اس تبدیلی کے وقت میں جمع ہو رہے ہیں – ہم ایک تبدیلی کے دور سے گزر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے یوکرین پر روس کے وحشیانہ اور غیر معقول حملے کے نتائج اور پورے عالمی نظام پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں بھی بات کی ہے۔
امریکہ اور ہندستان ان منفی اثرات کو کم کرنے کے اقدامات پر مل کر کام کرتے رہیں گے۔
جموں و کشمیر
چاندن واری میں امرناتھ یاترا سے قبل پولیس کا موک ڈرل
سری نگر، جموں و کشمیر پولیس نے اننت ناگ میں مرکزی مسلح پولیس فورسز کے ساتھ مل کر امرناتھ یاترا 2026 سے قبل چاندن واری، پہلگام میں ایک جامع موک ڈرل کا انعقاد کیا۔
یہ مشق یاترا کے دوران سکیورٹی کو مؤثر، محفوظ اور بلا رکاوٹ بنانے کے لیے اداروں کی تیاریوں کو جانچنے اور بہتر بنانے کے مقصد سے کی گئی۔موک ڈرل کے دوران مختلف ہنگامی حالات کی فرضی مشق کی گئی، جن میں شامل تھے:
بھیڑ پر قابو پانا
زخمیوں کا انخلاء
ریسکیو آپریشنز
ممکنہ سکیورٹی خطرات سے نمٹنا
ان مشقوں کا مقصد یہ دیکھنا تھا کہ ہنگامی صورتحال میں مختلف ادارے کتنی تیزی اور مؤثر طریقے سے ردعمل دیتے ہیں۔
پولیس کے مطابق اننت ناگ پولیس اور سی اے پی کے اہلکاروں نے مشترکہ طور پر تیز اور مربوط کارروائی کا مظاہرہ کیا۔
اس دوران مواصلاتی نظام، بین الادارہ جاتی تعاون اور معیاری آپریٹنگ طریقہ کارکو بھی جانچا گیا۔اننت ناگ پولیس اور سکیورٹی فورسز کے سینئر افسران نے اس مشق کی نگرانی کی اور اہلکاروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ حکام نے یاترا کے دوران سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اعلیٰ سطح کی چوکسی، پیشہ ورانہ مہارت اور باہمی تعاون پر زور دیا۔حکام کے مطابق یہ موک ڈرلز آئندہ دنوں میں بھی جاری رہیں گی تاکہ سکیورٹی نظام کو مزید مضبوط بنایا جا سکے اور امرناتھ یاترا کے راستوں پر مجموعی حفاظتی انتظامات کو بہتر بنایا جا سکے۔یہ مشق اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ کے دوران لاکھوں زائرین کی حفاظت کے لیے سکیورٹی ادارے مکمل طور پر متحرک اور تیار ہیں۔
یواین آئی ۔م ا ع
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دوبارہ دینے کا وعدہ پورا کیا جائے گا، وزیرِ اعظم کی یقین دہانی: فاروق عبداللہ
سرینگر، نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیرِ اعلیٰ فاروق عبداللہ نے بدھ کے روز انکشاف کیا ہے کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی نے حال ہی میں وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ مرکز جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے کے اپنے عزم کو پورا کرے گا۔اننت ناگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کو دوبارہ ریاست کا درجہ دینا ہمارا سب سے بڑا اور بنیادی مطالبہ ہے۔
نیشنل کانفرنس کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ یہ کوئی عام یقین دہانی نہیں تھی، بلکہ یہ ایک ایسا وعدہ تھا جو بین الاقوامی سطح پر کیا گیا تھا۔
“ریاست کے درجے کی بحالی کا وعدہ پوری دنیا کے سامنے کیا گیا تھا۔ ہم سب اب اس وعدے کے پورا ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔ حال ہی میں جب وزیرِ اعظم مودی کی عمر عبداللہ سے ملاقات ہوئی، تو انہوں نے واضح طور پر کہا کہ وہ اس عزم کا احترام کریں گے اور اسے پورا کریں گے۔”
جموں و کشمیر کی حکمراں جماعت ‘نیشنل کانفرنس’ نے ریاست کے درجے کی بحالی کے لیے اپنی مہم کو تیز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں درج ذیل اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔پارلیمنٹ کے باہر احتجاج: نیشنل کانفرنس پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس کے پہلے ہی دن نئی دہلی میں ایک بڑے احتجاجی مظاہرے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔اپوزیشن اتحاد کی دعوت: وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے ‘انڈیا’ بلاک کے تمام مرکزی رہنماؤں کو اس احتجاج میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے تاکہ جموں و کشمیر کے عوام کے حق میں آواز کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔یاد رہے کہ اگست 2019 میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر کو دو مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں تقسیم کر دیا گیا تھا، اور تب سے ہی تمام مقامی سیاسی جماعتیں ریاست کا پرانا درجہ بحال کرنے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔
یواین آئی ۔م ا ع
دنیا
اسرائیلی غنڈہ گردی نہ روکی گئی تو نتائج پوری انسانیت کو بھگتنا پڑیں گے، ترک صدر
انقرہ، ترک صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جارحیت پوری دنیا کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔
ترک پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے طیب اردوان نے کہا کہ شام اور لبنان پر اسرائیلی حملے ترکیے کے لیے بھی خطرہ بن رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی غنڈہ گردی نہ روکی گئی تو نتائج پورے خطے اور تمام انسانیت کو بھگتنا پڑیں گے۔
ترک صدر نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت روکنی چاہیے، یہ ذمہ داری انسانیت اور انسانی ہمدردی کے محاذ کی ہے، تاریخ دوبارہ دُہرانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
کھیل1 week agoعاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر: نیشنل کانفرنس اور حمایتی آزاد ارکانِ اسمبلی کا سرپرازنگ اجلاس، اہم فیصلے متوقع
جموں و کشمیر4 days agoجموں و کشمیر میں منشیات کی تجارت کی ہر کڑی توڑ رہے ہیں: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا
ہندوستان6 days agoمودی حکومت میں تعلیمی نظام ہوا تباہ، آکانکشا کی موت اسی ناکامی کا نتیجہ: راہل گاندھی
دنیا5 days agoایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات باعث اعزاز ہوگی: صدر ٹرمپ
دنیا6 days agoامریکہ اب ایران کے خلاف دوبارہ جنگ نہیں کرےگا: ٹرمپ نے مشیروں کو آگاہ کردیا
جموں و کشمیر5 days agoجموں و کشمیر: شوپیاں کے دبجن علاقے میں کار سڑک سے پھسل گئی، 5 افراد زخمی
دنیا4 days agoایران کے پاس 21 سے 22فیصد میزائل باقی ہیں، معاہدے کے سوا اس کے پاس کوئی راستہ نہیں: ٹرمپ
دنیا1 week agoجنگ بندی کے دوران ایرانی فوجی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا: پاسدارانِ انقلاب
دنیا1 week agoامریکی سفارت کاری نہیں، میزائلوں کی زبان سمجھتے ہیں: ایران
دنیا4 days agoایران کے آبنائے ہرمز کی جانب ڈرون فائرنگ، امریکہ کا گورک اور جزیرہ قشم میں ریڈار پر حملہ
دنیا5 days agoآبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں ہٹانے کیلئے برطانیہ اور فرانس متحرک







































































































