تازہ ترین
مفتی اعظم پاکستان مفتی رفیع عثمانی کا کراچی میں انتقال

کراچی،، 18 نومبر (یو این آئی)مفتی اعظم پاکستان اور جامعہ دارالعلوم کراچی کے صدر مفتی محمد رفیع عثمانی کراچی میں انتقال کرگئے وہ طویل عرصہ سے علیل تھے اور انتہائی نگہداشت میں تھے ڈان میں شائع خبر کے مطابق مفتی رفیع عثمانی کے بھتیجے سعود عثمانی نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ’کس دل سے کہوں کہ میرے محبوب چچا مفتی اعظم پاکستان مولانا محمد رفیع عثمانی ابھی کچھ دیر قبل انتقال فرماگئے’۔
وہ جامعہ دارالعلوم کراچی کے صدر اور وفاق المدارس العربیہ کے سرپرست اعلیٰ تھے۔مفتی رفیع عثمانی، معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی کے بڑے بھائی تھے۔
مفتی محمد رفیع عثمانی و فاق المدارس العربیہ پاکستان کے نائب صدر ، کراچی یونیورسٹی اور ڈاؤ یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ رکن، اسلامی نظریاتی کونسل، رویت ہلال کمیٹی اور زکوٰۃ و عشر کمیٹی سندھ کے رکن اور سپریم کورٹ آف پاکستان اپیلٹ بینچ کے مشیر بھی رہے۔
مفتی رفیع عثمانی 21 جولائی 1936 کو متحدہ ہندوستان کے علاقے دیوبند میں پیدا ہوئے اور 1986 میں دارالعلوم کراچی کے صدر بنے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مفتی محمد رفیع عثمانی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کے لیے عظیم نقصان ہے، دینی تعلیمات کے فروغ کے لیے مفتی صاحب کی خدمات بے مثال ہیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا ایک عرصے تک پر نہیں ہوسکے گا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ممتاز عالم دین مفتی محمد رفیع عثمانی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ مفتی صاحب کا انتقال اسلام کے لیے عظیم سانحہ ہے، ان کی دینی خدمات لازوال ہیں۔
مولانا طاہر اشرفی نے مفتی رفیع عثمانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان علما کونسل ان کے انتقال پر تعزیت کرتی ہے، وہ عالم اسلام کی عظیم علمی روحانی شخصیت تھے۔
جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مفتی محمد رفیع عثمانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ان کی گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، مرحوم متوازن افکار و نظریات کے حامل تھے۔انہوں نے کہا کہ مفتی رفیع عثمانی کی وفات سے پاکستان ایک معتدل بلند پایہ فقیہ مفتی سے محروم ہوگیا ہے، ان کی وفات حسرت آیات عالم اسلام کے لیے عظیم سانحہ ہے۔
دنیا
امریکہ سے مذاکرات میں پاکستان اہم ثالث ہے: ایرانی وزیرخارجہ
سینٹ پیٹرز برگ، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکہ سے مذاکرات میں پاکستان اہم ثالث ہے، پاکستانی حکام کے ساتھ ہونے والی بات چیت انتہائی کامیاب رہی۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے روسی شہر سینٹ پیٹرز برگ پہنچ کر ایرانی میڈیا سے اہم گفتگو میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان اس وقت ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات میں ایک اہم ترین ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔
عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ پہلے مذاکراتی دور میں کافی پیش رفت ہوئی تھی، تاہم امریکہ کی جانب سے حد سے زیادہ مطالبات اور نامناسب رویے کے باعث یہ بات چیت کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی۔
انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ کے غیر ضروری مطالبات مذاکرات میں پیش رفت کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں، ایران اپنے اصولی مؤقف اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے بتایا کہ ان کے حالیہ دورہ پاکستان اور عمان کا مقصد دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ خطے کی صورتحال پر مشاورت کرنا تھا، پاکستانی حکام کے ساتھ ہونے والی بات چیت انتہائی کامیاب رہی، ملاقاتوں میں ماضی کی سفارتی کوششوں کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے پر مفید تبادلہ خیال ہوا۔
عباس عراقچی نے کہا کہ روس کے ساتھ علاقائی اور عالمی امور پر ہمیشہ قریبی مشاورتی عمل رہا ہے، حالیہ جنگ کی وجہ سے ملاقاتوں کا سلسلہ معطل تھا، جسے اب دوبارہ بحال کیا گیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ایرانی قوم کی 40 روزہ مزاحمت نے عوام کے حقوق اور قومی مفادات کا بھرپور دفاع کیا ہے اور اب مزید سفارتی کوششوں کے لیے مشاورت کا عمل جاری رہے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
پاکستان
پاکستان میں خسرہ کی وبا نے خطرناک صورتحال اختیار کرلی، اب تک 40 بچے جاں بحق
کراچی، محکمہ صحت نے چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں رواں سال خسرہ سے 40 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں خسرہ کی وبا نے خطرناک صورتحال اختیار کرلی ، محکمہ صحت متعدی امراض پر قابو پانے میں بری طرح ناکام نظر آ رہا ہے، جس کے نتیجے میں معصوم بچوں کی اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا۔
رواں سال کے دوران سندھ میں خسرہ کے باعث اب تک 40 بچے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 11 سو 83 بچے خسرہ کا شکار ہوچکے ہیں۔ رواں سال فروری سے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونا شروع ہوا، جو اب ایک وبائی شکل اختیار کر چکا ہے، ماہرِ امراضِ اطفال ڈاکٹر خالد شفیع اور دیگر طبی ماہرین نے موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی بچاؤ کی مہمات خاطر خواہ نتائج دینے میں ناکام رہی ہیں ، کیسز میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ والدین کا اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے (ویکسین) نہ لگوانا ہے۔ ستمبر میں گھر گھر جا کر مہم چلائی گئی اور والدین سے درخواست کی گئی، لیکن تعاون کی کمی کے باعث مسئلہ جوں کا توں ہے۔
ڈاکٹر خالد شفیع کا کہنا ہے کہ خسرہ ایک جان لیوا بیماری ثابت ہو رہی ہے اور اس سے بچاؤ کا واحد حل صرف اور صرف ویکسینیشن ہے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر کان دھرنے کے بجائے اپنے بچوں کی زندگی محفوظ بنانے کے لیے حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کروائیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
عباس عراقچی اسلام آباد سے ماسکو پہنچ گئے
اسلام آباد، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اسلام آباد سے ماسکو پہنچ گئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی روس پہنچ گئے ہیں جہاں وہ آج روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کریں گے۔
اس سے قبل عباس عراقچی مسقط سے دوبارہ پاکستان پہنچے تھے،اسلام آباد پہنچنے پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے استقبال کیا، عراقچی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بھی ملاقات کی۔
ایرانی سرکاری میڈیا نے بتایا کہ اس ملاقات میں باہمی امور اور سیکیورٹی صورت حال پر گفتگو کی گئی اور لکھا کہ عباس عراقچی کی دوبارہ اسلام آباد آمد مشاورت کا تسلسل ہے، آمد جوہری مذاکرات سے متعلق نہیں بلکہ پاکستانی حکام کے ساتھ حالیہ بات چیت کے سلسلے کو آگے بڑھانا ہے۔
ملاقاتوں میں ثالثی کی کوششوں اور دو طرفہ تعلقات پر بات ہوئی، ایرانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ملاقاتوں میں جنگ کے مکمل خاتمے کے لیے ایرانی شرائط بھی پہنچائی گئیں، جن میں سمندری پابندیوں میں نرمی، مستقبل میں حملے نہ کرنے کی ضمانت سمیت دیگر مطالبات شامل ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر3 days agoپہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی
دنیا1 week agoمیناب اسکول کے شہید بچوں کے والدین کا پوپ لیو کو خط
دنیا6 days agoایرانی یورینیم کی بازیابی طویل اور مشکل ہوگی: ٹرمپ
جموں و کشمیر6 days agoایک سال بعد بھی بائیسرن چراگاہ بدستور بند
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر: ادھم پور میں سڑک حادثے میں 16 افراد ہلاک، متعدد زخمی
دنیا1 week agoایرانی پولیس کی بڑی کارروائی: 100 سے زائد دہشت گرد گرفتار، ہزاروں ہتھیار برآمد
دنیا6 days agoنائب امریکی صدر یران کے ساتھ اعلی سطحی مذاکرات کے لیے پاکستان روانہ — رپورٹ
دنیا1 week agoایران کی بحریہ دشمنوں کو نئی اور تلخ شکست دینے کیلئے مکمل تیار: مجتبیٰ خامنہ ای
دنیا7 days agoشہید بیٹیوں کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا: ایرانی صدر
دنیا1 week agoامریکہ نیٹو سے دستبردار نہیں ہو گا، نیٹو سیکرٹری جنرل کا دعویٰ
دنیا1 week agoامریکہ نے جنگ بندی کی شرائط کی خلاف ورزی کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا: اسماعیل بقائی
دنیا6 days agoٹرمپ امریکہ کو ایک اور تباہ کن ڈیل میں نہیں جھونکیں گے: وائٹ ہاؤس








































































































