تازہ ترین
فاروق عبداللہ نے سنیچر کی سہ پہر کو آل پارٹی میٹنگ طلب کی

سری نگر،10مارچ(یو این آئی)جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ہفتے کے روز سری نگر میں کل جماعتی میٹنگ طلب کی جس میں سبھی پارٹیوں کو شرکت کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ ہفتے کی سہ پہر تین بجے سری نگر میں آل پارٹی میٹنگ طلب کی گئی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ اس میٹنگ میں پراپرٹی ٹیکس ، ایپ ٹیک ، بلڈزور مہم اور دوسرے اہم معاملات پر گفت وشنید ہوگی۔
بھاجپا کو دعوت دینے کے بارے میں این سی سرپرست اعلیٰ نے کہاکہ بی جے پی کو دعوت نہیں ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کو جموں وکشمیر کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے گی۔
دریں اثنا ذرائع نے بتایا کہ اپنی پارٹی اور پیپلز کانفرنس اس کل جماعتی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔
جموں و کشمیر
جنگیں صرف مصائب لاتی ہیں، حل نہیں: فاروق عبداللہ
سری نگر، ‘آپریشن سندور’ کی پہلی برسی سے قبل نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے بدھ کے روز کہا کہ اس آپریشن نے “اپنے فوائد ضرور دیے ہیں دیے ہیں، تاہم انہوں نے زور دے کر کہا کہ جنگیں کبھی بھی پائیدار حل فراہم نہیں کرتیں بلکہ صرف انسانیت کے لیے دکھ اور تکلیف کا باعث بنتی ہیں۔
فاروق عبداللہ نے روس-یوکرین جنگ اور مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کو ان تنازعات کی بھاری انسانی اور معاشی قیمت چکانی پڑ رہی ہے۔ ان کے خطاب کے اہم نکات یہ تھے۔ “یوکرین میں ہونے والی تباہی اور مشرق وسطیٰ کے حالات کو دیکھیں، جنگیں حل نہیں لاتیں۔”
انہوں نے توانائی کی سپلائی میں رکاوٹوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران سے وابستہ حالات کی وجہ سے گیس کی پیداوار متاثر ہوئی ہے اور قطر جیسے ممالک کو پیداوار بحال کرنے میں ایک سے دو سال لگ سکتے ہیں۔فاروق عبداللہ نے مشرق وسطیٰ میں بڑے پیمانے پر جنگ کے امکان کو رد کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی اقتصادی حالت فی الوقت جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے پاس تیل اور گیس کے بڑے ذخائر ہیں اور اگر وہاں دباؤ بڑھا تو عالمی بقا مشکل ہو جائے گی۔
مختلف ریاستوں کے انتخابی نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا ممتا بنرجی نتائج کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں اور ان کا الزام ہے کہ وہاں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی ہے۔
انہوں نے تمل ناڈو میں نئی حکومت کی آمد، کیرالہ میں کانگریس کی جیت اور آسام میں بی جے پی کی کامیابی کا تذکرہ کیا۔
پنجاب میں ہونے والے دھماکوں کے حوالے سے انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ خوفزدہ نہ ہوں، کیونکہ اس طرح کے واقعات ہندوستان میں پہلے بھی ہوتے رہے ہیں۔ مزید برآں، جموں و کشمیر میں انتخابی فہرستوں کی حالیہ نظرثانی (ایس آئی آر) کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہر عمل کا اپنا اثر ہوتا ہے۔
یواین آئی ۔م اع
جموں و کشمیر
سرحدی گاؤں ہندوستان کی ریڑھ کی ہڈی ہیں: ایل جی منوج سنہا
جموں، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کے روز سرحدی گا ؤں کو ملک کی جرات اور استقامت کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب یہ علاقے ملک کے ‘آخری گاؤں’ نہیں بلکہ ‘پہلے گاؤں’ کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔
ضلع سانبہ کے سرحدی گاؤں ریگل کے دورے کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے عوامی جلسے سے خطاب کیا اور کئی اہم منصوبوں کا افتتاح و سنگِ بنیاد رکھا، جن میں گورنمنٹ پرائمری اسکول ریگل میں ڈیجیٹل لائبریری کا قیام،کمیونٹی ہال اور تفریحی مرکز کی تعمیر،’امرت سروور’ کی ترقی اور نکاسی آب کا نظام،
سولر اسٹریٹ لائٹس اور تین اوپن جم کی تنصیب اور وائبرنٹ ویلجز پروگرام شامل ہیں۔
ایل جی منوج سنہا نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں شروع کیے گئے ‘وائبرنٹ ویلجز پروگرام’ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد سرحدی آبادی کو قومی دھارے میں شامل کرنا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے حکام کو سخت ہدایات جاری کیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ سرحدی علاقوں کا ہر گھر معاشی طور پر خود کفیل ہو۔ انہوں نے اعلان کیا کہ”ہمارا ہدف ہے کہ 2030 تک ضلع سانبہ کے سرحدی دیہات کا ایک بھی خاندان خطِ غربت سے نیچے نہ رہے۔”
انہوں نے پی او جےکے سے بے گھر ہونے والے افراد اور مغربی پاکستان کے پناہ گزینوں کو زمین کے مالکانہ حقوق دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ شاہ پور کنڈی ڈیم کی تکمیل سے خطے کی زرعی پیداوار میں زبردست اضافہ ہوگا۔
انہوں نے ریگل گاؤں کو ‘ٹی بی سے پاک’ ہونے پر مبارکباد دی اور منشیات کے خلاف جنگ جاری رکھنے کی اپیل کی۔ایل جی نے نوجوانوں میں ایس پی اوز کے تقرری نامے اور مختلف سرکاری اسکیموں کے تحت منظوری کے خطوط تقسیم کیے۔اپنے دورے کے دوران منوج سنہا نے ریگل بارڈر آؤٹ پوسٹ پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی اور ‘آپریشن سندور’ میں ان کے مثالی کردار اور ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ان کے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔اس موقع پر ارکانِ اسمبلی، چیف سکریٹریز، پولیس اور سول انتظامیہ کے اعلیٰ حکام سمیت عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔
یواین آئی ۔م اع
دنیا
ایران کا آبنائے ہرمز کے لیے نیا بحری میکانزم نافذ کرنے کا اعلان
تہران، ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کے لیے باضابطہ طور پر ایک نیا میکانزم شروع کر دیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کے لیے باضابطہ طور پر ایک نیا میکانزم شروع کر دیا ہے۔ نئے قواعد و ضوابط کے تحت اب آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام بحری جہازوں کو باقاعدہ اجازت نامہ حاصل کرنا ہو گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جہازوں کو گزرنے کی اجازت حاصل کرنے کے لیے مخصوص ہدایات پر سختی سے عمل کرنا ہو گا اور اس حوالے سے تمام متعلقہ جہازوں کو ای میل کے ذریعے نئے قواعد سے آگاہ کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ ایران نے پہلے ہی اسرائیل اور امریکہ سے منسلک بحری جہازوں پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔
مزید برآں، ایرانی پارلیمنٹ میں ایک تجویز زیرِ غور ہے جس کے تحت دشمن ممالک کے جہازوں اور غیر مسلح تجارتی جہازوں پر ٹیکس عائد کیا جا سکتا ہے۔ ان نئے قوانین میں اسرائیل سے منسلک کسی بھی بحری جہاز کے داخلے پر مکمل پابندی کی تجویز بھی شامل ہے تاکہ خطے میں ایرانی مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ
دنیا1 week agoصدر ٹرمپ نے امریکی انتخابات کو دھاندلی زدہ اور دنیا کے لیے مذاق قرار دے دیا
جموں و کشمیر2 days agoجموں میں ہوٹل کے بیسمنٹ سے مشتبہ حالات میں نوجوان لڑکی کی لاش برآمد
دنیا6 days agoپوتن نے صدر ٹرمپ کو ایرانی جوہری پروگرام پر تجاویز دے دیں
دنیا4 days agoایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا یوم مزدور پر پیغام
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز سے گزرنے کی ایرانی فیس دنیا کے لیے ناقابل برداشت ہوگئی
دنیا1 week agoعالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
جموں و کشمیر1 week agoاردو زبان پر تنازع: التجا مفتی کا عمر عبداللہ سے سوال، “جو بی جے پی نے نہیں مٹایا، وہ آپ کیوں مٹا رہے ہیں
ہندوستان1 week agoگریٹ نکوبار پروجیکٹ پر راہل نے حکومت سے مانگا جواب
دنیا5 days agoامریکی وزیر دفاع کی کانگریس میں سخت تقریر، ایران سے جنگ میں اسلحہ کی قلت کا اعتراف
دنیا4 days agoہم کسی پاگل کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیں گے: ٹرمپ










































































































