تازہ ترین
حج 2023 : فارم بھرنے کی تاریخ میں 20 مارچ تک توسیع: حکام

سری نگر،10مارچ(یو این آئی)حج کمیٹی آف انڈیا نے حج فارموں کی تاریخ میں 20 مارچ تک توسیع کی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حج کمیٹی آف انڈیا نے حج فارم بھرنے کی تاریخ میں 20 مارچ تک توسیع کرنے کا اعلان کیا ۔
انہوں نے بتایا کہ ا مسال حج کرایہ میں 80 ہزار روپیہ کی کمی کی گئی جبکہ عازمین کی بہتر سہولیات کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔
اُن کے مطابق جموں وکشمیر سے امسال زائد از دس ہزار عازمین حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کریں گے جبکہ ملک بھر سے کل ملا کر ایک لاکھ بھارتی عازمین حج 2023کے لئے روانہ ہونگے ۔
جموں و کشمیر
ایم ایل اے کی اہلیہ کے خلاف ایف آئی آر: اننت ناگ میں ہیلتھ سینٹر کو تالا لگانے پر ہنگامہ
سرینگر/اننت ناگ،جموں و کشمیر پولیس نے کانگریس لیڈر اور رکن اسمبلی پیرزادہ محمد سید کی اہلیہ ڈاکٹر تبسم اور ان کے بیٹے کے خلاف سرکاری ڈیوٹی میں رکاوٹ ڈالنے اور ڈی کے پورہ میں واقع پرائمری ہیلتھ سینٹر (پی ایچ سی) کو غیر قانونی طور پر تالا لگانے کے الزام میں کیس درج کیا ہے۔
تحصیلدار کوکر ناگ، سید معیز قادری کی شکایت پر تھانہ اچھ بل میں (بی این ایس) کی دفعات 132 اور 351(2) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق مبینہ طور پر ایم ایل اے کے اہل خانہ نے محکمہ صحت اور ریونیو کے افسران کو دھمکیاں دیں اور کام سے روکا۔ہیلتھ سینٹر کو تالا لگنے کی وجہ سے ایمبولینس اور ضروری ادویات اندر ہی پھنس گئیں، جبکہ ڈاکٹر اور طبی عملہ باہر کھڑے رہنے پر مجبور ہوئے۔
تحصیلدار کا کہنا ہے کہ یہ مرکز گزشتہ 15 سالوں سے یہاں کام کر رہا تھا اور مالکان کو قانونی طریقہ کار اپنانے کا مشورہ دیا گیا تھا، لیکن انہوں نے اچانک تالا لگا کر امن و امان کی صورتحال پیدا کر دی۔
دوسری جانب ڈاکٹر تبسم نے ان الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے انسانی ہمدردی کے نام پر دی گئی جائیداد کا معاملہ قرار دیا۔ ان کا موقف ہے کہ یہ عمارت ان کی ذاتی ملکیت ہے جو برسوں پہلے اس وقت انتظامیہ کو دی گئی تھی جب علاقے میں کوئی طبی سہولت موجود نہیں تھی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس کا کوئی باقاعدہ کرایہ نامہ یا معاہدہ نہیں ہے اور عمارت اب خستہ حال ہو چکی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ “ہم نے ایک سال سے خالی کرنے کی درخواستیں دیں، لیکن حکام ٹس سے مس نہیں ہوئے۔ اب جب علاقے میں نیا ہیلتھ سینٹر بن چکا ہے، تو وہ میرا گھر کیوں نہیں چھوڑ رہے؟
ڈاکٹر تبسم نے ایک سینئر اہلکار پر اپنے بیٹے کے ساتھ بدتمیزی اور ہاتھا پائی کا الزام بھی لگایا ہے، جبکہ تحصیلدار نے ان الزامات کو “ڈرامہ بازی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے صرف مفادِ عامہ میں مرکزی دروازے کا تالا کھولا تھا اور کسی کے ساتھ کوئی بدتمیزی نہیں کی گئی۔پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ یہ تنازع نجی ملکیت کے حقوق اور عوامی خدمات کی فراہمی کے درمیان ایک قانونی جنگ کی شکل اختیار کر چکا ہے۔
یواین آئی ۔م اع
دنیا
ایران اب ایک نئی سپر پاور ہے، مشیر ڈاکٹر مخبر
تہران، ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر ڈاکٹر محمد مخبر نے ایک بیان میں ایران کو نیا سپر پاور قرار دے دیا ہے۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابراہیم رئیسی کی موت کے بعد ایران کے قائم مقام صدر رہنے والے اور سپریم لیڈر کے مشیر محمد مخبر کا کہنا ہے کہ ایران ایک نئی سپر پاور ہے جو امریکہ کے سامنے کھڑی ہے۔
انھوں نے کہا آبنائے ہرمز بند ہے اور یہ ایران کی مرضی کے بغیر نہیں کھلے گا، ٹرمپ کا یہ مطالبہ بے بنیاد ہے کہ ایران میزائل طاقت کو محدود کرے۔
ایکس پر ایک تازہ پوسٹ میں محمد مخبر نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ایران کے خلاف شکستوں کے سلسلے کے نتیجے میں امریکی بالادستی میں کمی واقع ہوئی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ بیجنگ ایک ناکام شخص کے طور پر جائیں گے۔
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ایران عالمی قوانین کے مطابق پر امن ایٹمی پروگرام سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ ادھر ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک اپنی حفاظت کے لیے بیرونی طاقتوں کا سہارا لینا چھوڑ دیں، خلیج میں امریکی فوج کی موجودگی امن کے لیے خطرہ ہے۔
انھوں نے کہا امریکہ خلیجی ملکوں کے اثاثوں اور ان کی زمین کو ایران پر حملوں کے لیے استعمال کر رہا ہے، جس کی وجہ سے ایران کو اپنے دفاع میں کارروائی کرنا پڑی، خطے کا امن صرف آپس کے بھائی چارے سے ہی ممکن ہے، غیر ملکی مداخلت سب کے لیے نقصان دہ ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
آبنائے ہرمز پر منڈلاتا امریکی طیارہ پراسرار طور پر اچانک آسمان سے غائب، کہاں گیا
تہران، آبنائے ہرمز کے اوپر منڈلاتا ایک امریکی طیارہ پراسرار طریقے سے آسمان سے اچانک غائب ہو گیا ہے جس کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔
امن مذاکرات کے دوران ایران اور امریکہ کے درمیان سب سے بڑی وجہ تنازع بن کر سامنے آنے والے آبنائے ہرمز کے اوپر منڈلاتا امریکی طیارہ اچانک پراسرار طور پر آسمان نے غائب ہو گیا۔ س طیارے کے فلائٹ پاتھ کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں یہ طیارہ کسی مکھی کی طرح ایک جگہ بھنبھناتا اور پھر اچانک منظر سے غائب ہوتا دکھائی دیتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جس طیارے کو ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں آپریشن فریڈم میں مدد کے لیے بھیجا تھا، وہی طیارہ پراسرار طور پر آسمان میں غائب ہوا ہے۔ امریکا کا کے سی-135آر اسٹریٹو ٹینکر طیارہ آبنائے ہرمز کے قریب پرواز کے دوران سگنل کھو بیٹھا۔ ریڈار پر اس کی آخری لوکیشن انتہائی چونکا دینے والی تھی۔ طیارہ اچانک تیزی سے نیچے کی طرف آنے لگا اور 7700 اسکواک کوڈ یعنی ‘جنرل ایمرجنسی’ کا سگنل دینے لگا۔
غائب ہونے سے ٹھیک پہلے اس کے پائلٹ نے طیارے کا رخ قطر کی طرف موڑا تھا، لیکن سب سے بڑا سوال یہی ہے کہ کیا یہ طیارہ محفوظ لینڈ کر پایا یا سمندر کی لہروں میں جا گرا؟ ابھی تک اس بارے میں کوئی ٹھوس معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ جس وقت طیارہ ریڈار سے غائب ہوا، اسی دوران آبنائے ہرمز میں شدید اے آئی ایس اور جی پی ایس جیمنگ دیکھی گئی۔ یعنی وہاں موجود نیویگیشن سسٹم کو مکمل طور پر ناکارہ بنا دیا گیا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ‘اسپوفنگ’ اتنی طاقتور تھی کہ طیارے کا راستہ بھٹکنا یا کنٹرول کھو دینا لازمی تھا۔
ٹرمپ کو اس واقعے نے اسے بڑا دھچکا دیا ہے۔ کیونکہ جس طیارے کو سیکورٹی اور ‘فریڈم آف نیویگیشن’ کے لیے بھیجا گیا تھا، وہ خود ہی محفوظ نہیں رہ پایا۔ اگر یہ طیارہ تباہ ہوا ہے تو یہ امریکہ کے لیے بڑی شرمندگی کی بات ہوگی۔ کے سی-135R کو ‘فلائنگ گیس اسٹیشن’ کہا جاتا ہے۔ یہ لڑاکا طیاروں اور بمبار طیاروں کو فضا میں ہی ایندھن فراہم کرتا ہے۔ اس کے بغیر امریکی لڑاکا طیاروں کی طویل فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت کافی کم ہو جاتی ہے۔ ابھی تک امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کی جانب سے کوئی آفیشیل تصدیق نہیں ہوئی ہے، لیکن دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہ کوئی حملہ ہے تو صورتحال جنگ کی طرف بڑھ سکتی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اچانک آبنائے ہرمز میں پروجیکٹ فریڈم عارضی طور پر روکنے کا اعلان کیا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ
دنیا1 week agoصدر ٹرمپ نے امریکی انتخابات کو دھاندلی زدہ اور دنیا کے لیے مذاق قرار دے دیا
جموں و کشمیر2 days agoجموں میں ہوٹل کے بیسمنٹ سے مشتبہ حالات میں نوجوان لڑکی کی لاش برآمد
دنیا6 days agoپوتن نے صدر ٹرمپ کو ایرانی جوہری پروگرام پر تجاویز دے دیں
دنیا4 days agoایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا یوم مزدور پر پیغام
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز سے گزرنے کی ایرانی فیس دنیا کے لیے ناقابل برداشت ہوگئی
دنیا1 week agoعالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
جموں و کشمیر1 week agoاردو زبان پر تنازع: التجا مفتی کا عمر عبداللہ سے سوال، “جو بی جے پی نے نہیں مٹایا، وہ آپ کیوں مٹا رہے ہیں
ہندوستان1 week agoگریٹ نکوبار پروجیکٹ پر راہل نے حکومت سے مانگا جواب
دنیا5 days agoامریکی وزیر دفاع کی کانگریس میں سخت تقریر، ایران سے جنگ میں اسلحہ کی قلت کا اعتراف
دنیا4 days agoہم کسی پاگل کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیں گے: ٹرمپ










































































































