تازہ ترین
ایپ ٹیک معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے : لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

جموں،11مارچ(یو این آئی)جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ایپ ٹیک معاملے پر کہا کہ جو معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہوگا اس پر رائے زنی کرنا عدالت کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا آئین اس کی اجازت نہیں دیتا ہے۔ان باتوں کا اظہار ایل جی منوج سنہا نے جموں میں نامہ نگاروں کے ساتھ مختصر بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ ایپ ٹیک معاملہ چونکہ عدالت میں زیر سماعت ہے لہذا اس پر رائے زنی نہیں کی جاسکتی ۔
بتادیں کہ جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے سنگل بینچ سے جموں وکشمیر انتظامیہ کی طرف سے ممبئی نشین کمپنی ایپ ٹیک کے ذریعے نوکریوں کے امتحانات منعقد کرانے کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی تازہ عرضی کی شنوائی کرنے کو کہا ہے۔
سنگل بینچ نے پہلے معاہدہ منسوخ کردیا تھا لیکن ڈویژن بینچ نے اس فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے عبوری ہدایات کو برقرار رکھا۔ڈویژن بینچ نے معاملے پر نئے سرے سے غور کرنے کے لئے عرضی کو دوبارہ عدالت میں بھیج دیاہے۔
دنیا
آج حج کا رکنِ اعظم وقوفِ عرفات ادا کیا جا رہا ہے، لاکھوں حجاج میدانِ عرفات میں موجود
مکّہ، آج سعودی عرب میں حج کا رکنِ اعظم وقوفِ عرفات ادا کیا جا رہا ہے، جس کے لیے لاکھوں حجاج میدانِ عرفات میں موجود ہیں وزارتِ مذہبی امور کے مطابق آج نمازِ ظہر سے قبل تمام عازمینِ حج میدانِ عرفات میں پہنچ جائیں گے، امسال امیرِ حج مسجدِ نبویؐ کے امام الشیخ علی الحذیفی کو مقرر کیا گیا ہے، مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیا جائے گا، عازمینِ حج خطبۂ حج کے بعد خیموں میں ہی ظہر اور عصر کی نمازیں قصر و جمع ادا کریں گے۔
حجاج کرام غروبِ آفتاب تک وقوفِ عرفات کے دوران دعاؤں اور مناجات میں مصروف رہیں گے، اس وقت میدانِ عرفات میں دنیا بھر سے آئے لاکھوں فرزندانِ اسلام کی عبادات اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔
میدانِ عرفات میں وقوف مکمل کرنے کے بعد حجاج کرام مزدلفہ کی جانب روانہ ہوں گے، یومِ عرفہ پر امتِ مسلمہ کے امن و سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔ مزدلفہ میں مغرب اور عشا کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے، حجاج کرام رات مزدلفہ میں کھلے آسمان تلے گزاریں گے، دس ذوالحجہ کو حجاج کرام جمرات میں شیطان کو کنکریاں ماریں گے، رمی جمرات کے بعد حجاج کرام قربانی اور حلق کریں گے، احرام اتاریں گے، اور طواف زیارت کر کے واپس منیٰ جائیں گے۔
یو این آئی۔ ع ا
دنیا
امریکی فوج نے جنوبی ایران پر فضائی حملہ کر دیا، سینٹکام کی تصدیق
واشنگٹن، امریکی فوج نے جنوبی ایران پر فضائی حملہ کر دیا ہے اس کی تصدیق ترجمان سینٹ کام نے کردی ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدہ جنگ بندی اور سفارتی مذاکرات کے دوران پیر کی شب خلیجِ فارس کے قریب ایرانی شہر بندر عباس اور آبنائے ہرمز کے اطراف بمباری کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس نے خطے میں ایک بار پھر تشویش کی لہر دوڑا دی ہے ترجمان سینٹکام نے بتایا کہ انھوں نے ایرانی میزائل لانچنگ سائٹس اور مائنز بچھانے والی کشتیوں کو نشانہ بنایا ہے، یہ حملے سیلف ڈیفنس میں کیے گئے، جو امریکی فوجیوں کو ایرانی خطرات سے بچانے کے لیے تھے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی سینٹرل کمانڈ جنگ بندی کے دوران تحمل کے ساتھ دفاع کر رہی ہے۔
ادھر ایرانی میڈیا نے بھی بندر عباس پر 3 حملوں کی تصدیق کر دی ہے، میڈیا کے مطابق امریکی حملوں کے بعد صوبہ ہرمزگان کا فضائی دفاعی سسٹم فعال کر دیا گیا ہے اور خلیج عمان میں امریکی جنگی بحری جہازوں پر میزائل داغے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔
ایران کی مہر نیوز ایجنسی نے کہا کہ بندر عباس میں صورت حال قابو میں ہے اور شہر کے مشرقی حصے میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے کے باوجود تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔ ایجنسی کے مطابق سرکاری ذرائع نے ابھی تک اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق بندر عباس میں تین دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جب کہ فارس نیوز ایجنسی نے بتایا کہ اسی نوعیت کی آوازیں اہم آبی گزرگاہ کے قریب واقع سیرک اور جاسک کے علاقوں میں بھی سنائی دیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کیپٹن ٹِم ہاکنز نے ایک بیان میں کہا ’’امریکی افواج نے آج جنوبی ایران میں اپنے فوجیوں کو ایرانی افواج کی جانب سے لاحق خطرات سے بچانے کے لیے دفاعی حملے کیے۔ اہداف میں میزائل لانچ کرنے کی تنصیبات اور ایرانی کشتیاں شامل تھیں جو بارودی سرنگیں نصب کرنے کی کوشش کر رہی تھیں۔ جاری جنگ بندی کے دوران امریکی سینٹرل کمانڈ تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی افواج کا دفاع جاری رکھے ہوئے ہے۔‘‘
یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ان حملوں میں کتنے افراد ہلاک ہوئے یا ایران کے کتنے میزائل لانچر تباہ کیے گئے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے یہ نہیں بتایا کہ حملوں کی وجہ بننے والے خطرات کیا تھے یا یہ حملے طیاروں کے ذریعے کیے گئے یا بحری جہازوں کے ذریعے۔ امریکہ اور ایران دونوں آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی برقرار رکھے ہوئے ہیں اور دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان اس دوران کئی بار کشیدگی اور آمنا سامنا ہو چکا ہے۔
امریکہ آبنائے کے اطراف ایرانی ڈرون مار گرا چکا ہے اور درجنوں جہازوں کو روک چکا ہے، جن میں بعض کو طاقت کے ذریعے قبضے میں بھی لیا گیا۔ پیر کے حملے کئی ہفتوں بعد ایران پر ہونے والے پہلے براہِ راست حملے ہیں، جو اپریل میں شروع ہونے والی کشیدہ جنگ بندی کے بعد سامنے آئے ہیں۔ امریکہ اور ایران جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز کہا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات اچھی طرح آگے بڑھ رہے ہیں۔ آبنائے ہرمز میں انٹیلیجنس کلیکشن امریکہ کے سابق سفارت کار اور پینٹاگون کے سابق عہدے دار ایڈم کلیمنٹس نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں ایران کے بندرگاہی شہر بندرِ عباس پر امریکی حملے امن معاہدے کو ’’سبوتاژ‘‘ نہیں کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ ممکن ہے امریکہ آبنائے ہرمز کے اطراف ایران کی بحری صلاحیتوں اور عسکری سرگرمیوں سے متعلق معلومات اکٹھی کر رہا ہو اور صورت حال کو بہتر طور پر سمجھنے کی کوشش کر رہا ہو۔
انھوں نے کہا ’’ایسا لگتا ہے کہ امریکہ نے اِن ہی معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی ہے۔‘‘ سینٹکام کے اس الزام پر کہ ایران آبی گزرگاہ میں بارودی سرنگیں بچھا رہا تھا، کلیمنٹس نے کہا کہ ایرانی افواج کی جانب سے ایسا اقدام ’’مہلک ردِعمل کو دعوت دینے‘‘ کے مترادف ہوتا۔ انھوں نے مزید کہا ’’ایرانیوں کے لیے یہ بات حیران کن نہیں ہونی چاہیے کہ امریکہ اس طرح کی کارروائی کرے گا۔‘‘
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
کیا قطر نے واقعی معاہدہ طے کرانے کے لیے ایران کو 12 ارب ڈالر پیشکش کی
دوحہ، قطر کا کہنا ہے کہ ایران کو معاہدے کے بدلے رقم کی ’’پیشکش‘‘ کی خبروں کا مقصد مذاکرات کو ’’سبوتاژ‘‘ کرنا ہے قطر کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ ایران کو جنگ کے خاتمے کے معاہدے کے لیے رقم کی پیش کش کیے جانے سے متعلق افواہیں ایسے عناصر پھیلا رہے ہیں جو ’’معاہدے کو ناکام بنانا‘‘ اور ’’خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے جاری سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچانا‘‘ چاہتے ہیں۔
ماجد الانصاری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں کہا ’’وہ رپورٹس جن میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ قطر نے معاہدہ طے کرانے کے لیے ایران کو 12 ارب ڈالر کی ’’پیش کش‘‘ کی، بالکل بھی سچ نہیں ہے۔‘‘ انھوں نے لکھا ’’یہ افواہیں ایسے عناصر پھیلا رہے ہیں جو معاہدے کو سبوتاژ کرنا اور خطے میں کشیدگی کم کرنے اور استحکام کے لیے جاری سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔‘‘
ماجد الانصاری نے مزید لکھا ’’قطر کا سفارتی کردار، جو علاقائی شراکت داروں کے ساتھ رابطے اور تعاون کے ذریعے انجام دیا جا رہا ہے، نہ صرف واضح اور تسلیم شدہ ہے بلکہ اس کا عوامی ریکارڈ بھی موجود ہے۔ ایسی کہانیاں دراصل قطر کی ایک قابلِ اعتماد بین الاقوامی امن ثالث کے طور پر ساکھ کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش ہیں۔‘‘
واضح رہے کہ ایران کی مذاکرتی ٹیم کے سربراہ باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی قطر کا دورہ کر رہے ہیں، ایرانی نیوز ایجنسی تسنیم نے بتایا قالیباف اور عراقچی امیر قطر سے ملاقات کریں گے، قطری قیادت کو آبنائے ہرمز پر ایران اور عمان کے کنٹرول کے سلسلے میں اعتماد میں لیا جائے گا، ایران کے یورینیم کے ذخائر اور قطر میں ایران کے منجمد اثاثوں کی بحالی پر بھی گفتگو ہوگی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر4 days agoعید سے قبل بروقت تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے؛ اس مقدس موقع پر ملازمین کو مشکلات سے دوچار نہ کیا جائے: رفیق راتھر
دنیا5 days agoصدارت کے بعد اسرائیل کا وزیراعظم بن سکتا ہوں: ٹرمپ کی گفتگو وائرل
ہندوستان1 week agoملک میں بڑا معاشی بحران آنے والا ہے، عام آدمی پر پڑے گا اثر: راہل گاندھی
ہندوستان1 week agoپٹرول اور ڈیژل کی قیمت چار دن میں دوسری بار بڑھانے پر جواب دیں مودی:کھرگے
دنیا4 days agoٹرمپ کا ایران پر دباؤ برقرار رکھنے کا اعلان، ہرمز سے متعلق بھی سخت مؤقف
دنیا4 days agoکیوبا نے مارکو روبیو پر خطے میں کشیدگی بڑھانے کا الزام لگا دیا
دنیا4 days agoٹرمپ کی ایرانی تہذیب مٹنے کی دھمکی سے یورپ اور ایشیا کو نیوکلیئر حملے کے خطرات پیدا ہوگئے تھے: رپورٹ
دنیا5 days agoمیں ایران کے ساتھ جنگ میں واپس نہیں جانا چاہتا، کچھ دن انتظار کروں گا: ٹرمپ
دنیا4 days agoامریکہ سے مذاکرات: ایران کا تمام محاذوں پرجنگ کا خاتمہ ، منجمد اثاثوں کی واپسی اور بحری تحفظ کا مطالبہ
دنیا5 days agoحملہ ہوا تو جنگ خطے سے باہر تک پھیل جائے گی، پاسدارانِ انقلاب کا واضح پیغام
ہندوستان1 week agoدفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے مقصد سے راج ناتھ ویتنام اور کوریا کے دورے پر روانہ
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا 7 اکتوبر کے حملوں میں ملوث افراد کے خاتمے کا دعویٰ، غزہ کے 60 فیصد حصے پر کنٹرول کا اعلان


































































































