تازہ ترین
جی ٹونٹی اجلاس سے جموں و کشمیر کے متعلق پھیلایا گیا پروپگنڈا ناکام ہوگا: رویندر رینہ

جموں، 22 مئی (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ کا کہنا ہے کہ سری نگر میں منعقد ہو رہے جی ٹونٹی سربراہی اجلاس سے جموں و کشمیر کے متعلق پھیلایا گیا منفی پروپگنڈا ناکام ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ یونین ٹریٹری کے لوگ وزیر اعظم نریندر مودی کے بہت شکر گذار ہیں جنہوں نے ہمیں اس اجلاس میں شرکت کرنے والے مندوبین کو استقبال کرنے کا موقع فراہم کیا۔
موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ‘ہم جموں و کشمیر کے لوگ وزیر اعظم نریندر مودی کے بہت ہی شکر گذار ہیں جنہوں نے ہمیں جی ٹونٹی اجلاس میں شرکت کرنے والے عالمی سطح کے مندوبین کو استقبال کرنے کا موقع فراہم کیا’۔
ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر میں پہلی بار اس نوعیت کا بین الاقوامی سطح کا ایونٹ منعقد ہو رہا ہے۔
مسٹر رینہ نے کہا کہ جی ٹونٹی میں دنیا کے طاقتور ممالک شامل ہیں۔
انہوں نے کہا: ‘یہ مندوبین جموں وکشمیر کی خوشحالی، خوش نما ماحول، یہاں کا بھائی چارہ خود اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے’۔
ان کا کہنا تھا: ‘چالیس برسوں تک دنیا میں جموں وکشمیر کے متعلق منفی پروپگنڈا پھیلایا گیا ، جموں وکشمیر کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی وہ ساری چالبازیاں اب ناکام ہوں گی’۔
انہوں نے کہا: ‘پاکستان نے یہاں خون کی ہولی کھیلی دو سری طرف پروپگنڈا کیا گیا۔
رویندر رینہ نے کہا کہ اس عالمی سطح کے ایونٹ سے جموں و کشمیر کی سیاحت اور معشیت کو فروغ ملے گا اور یہاں کی ثقافت کو بھی دوام ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد پہلی بار یہاں اتنا بڑا ایونٹ منعقد ہو رہا ہے۔
دنیا
قطر میں امریکی بیس کو نشانہ بناکر لانگ رینج ریڈار سسٹم، ریفیولنگ طیارے تباہ کردیے، ایران
تہران، ایرانی پاسداران انقلاب نے قطر میں امریکی العدید بیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
تہران سے ایک بیان میں ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ العدید بیس پر لانگ رینج ریڈار سسٹم اور متعدد امریکی اسٹریٹیجک ریفیولنگ ایئر کرافٹ کو تباہ کیا۔
ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق اس کے علاوہ متعدد اسٹریٹیجک ریفیولنگ ایئر کرافٹ کو شدید نقصان پہنچایا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کے مکران ساحل پر چاہ بہار بندرگاہ کا کنٹرول ٹاور تباہ
تہران، ایرانی اعلامیہ کے مطابق امریکہ نے 3 میزائل داغ کر مکمل طور پر سویلین ڈھانچے کو تباہ کیا یہ حملے ماہی گیروں کے روزگار اور سویلین بحری جہازرانی کی سلامتی پر گھناؤنا وار ہیں۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ اہم انفرااسٹرکچر پر امریکی حملے مغرب کے دوہرے معیار کو بےنقاب کرتے ہیں واشنگٹن کی جانب سےخودساختہ عالمی معاہدوں کی سنگین خلاف ورزی کی گئی ہے۔
امریکہ کے فضائی حملے جاری ہیں چھٹے روز حملوں میں ایران کے جنوبی علاقوں کا بڑا حصہ بجلی سے محروم ہو گیا۔
ایرانی وزارت توانائی کے مطابق امریکی حملوں کے بعد جنوبی علاقوں کا بڑا حصہ بجلی سے محروم ہو گیا ہے۔ حملوں سے بندر عباس میں ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور کو نشانہ بنایا گیا، جس سے بجلی کی لائنوں کو نقصان پہنچا ہے۔
وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ بدر عباس اور محلقہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کا عمل جاری ہے۔
حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری بجلی کے استعمال سے گریز کریں جب کہ شہریوں کو متاثرہ علاقوں سے دور رہنے اور متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر
امرناتھ یاترا کے پہلے 15 دنوں میں ساڑھے تین لاکھ سے زائد عقیدت مندوں نے درشن کیے، لیفٹیننٹ گورنر نے انتظامات کا جائزہ لیا
سری نگر، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ سالانہ امرناتھ یاترا کے پہلے 15 دنوں میں ساڑھے تین لاکھ سے زائد عقیدت مندوں نے مقدس امرناتھ غار میں بابا بھولے ناتھ کے درشن کیے ہیں۔ انہوں نے جمعہ کو پہلگام کے نن ون بیس کیمپ کا دورہ کرکے یاترا کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے پینے کے پانی، بجلی، ٹیلی مواصلات، رہائش، خوراک، صحت، ہنگامی خدمات اور سیکورٹی سمیت مختلف سہولیات کا معائنہ کیا اور اعلیٰ سطحی اجلاس میں متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ یاترا کے دونوں راستوں اور کیمپوں میں خصوصی صفائی ستھرائی مہم چلائی جائے اور ماحولیات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے آئندہ دنوں میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کے پیش نظر تمام متعلقہ محکموں کو مکمل تیار رہنے، ہنگامی انتظامات مضبوط بنانے اور یاتریوں کی حفاظت کو ہر حال میں یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہر خیمے میں آگ بجھانے کا آلہ لازمی طور پر موجود ہونا چاہیے۔
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ، پولیس، فوج، سیکورٹی فورسز، شرائن بورڈ اور دیگر اداروں کے باہمی تعاون سے اس سال یاترا کے انتظامات پہلے سے زیادہ بہتر بنائے گئے ہیں اور یاتریوں کی جانب سے مثبت ردعمل ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یاترا سے مقامی معیشت کو بھی فائدہ پہنچ رہا ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل کے بعد بڑی تعداد میں یاتری مقامی دستکاری اور ہینڈلوم مصنوعات خرید رہے ہیں۔
یو این آئی۔ م س
ہندوستان1 week agoمیرٹھ کی دلت طالبہ للیتا گوتم قتل کیس پر کھرگے کا بی جے پی پر شدید حملہ، کہا، حکومت دبا رہی ہے انصاف کی آواز
دنیا1 week agoمشرق وسطیٰ میں کشیدگی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
دنیا1 week agoشہید خامنہ ای کی آخری رسومات میں سوا 4 کروڑ سے زائد افراد نے شرکت کی: ایرانی میڈیا
ہندوستان1 week agoاتراکھنڈ کی بی جے پی حکومت سے لوگوں میں ہے مایوسی: کانگریس
دنیا7 days agoایران نے اقوام متحدہ سے امریکہ کے احتساب کا مطالبہ کر دیا
دنیا1 week agoصدر ایردوان نے نیٹو اجلاس کے کامیاب رہنے پر انقرہ کے شہریوں اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا
دنیا1 week agoامریکی حملوں میں 14 افراد شہید، 78 زخمی ہوئے: ایرانی وزارتِ صحت
دنیا5 days agoآبنائے ہرمز پر کنٹرول کی جنگ میں ایران اور عمان آمنے سامنے
ہندوستان7 days agoہریانہ، دہلی، پنجاب، ہماچل اور جموں و کشمیر میں وسط جولائی تک موسلا دھار بارش کی پیش گوئی
دنیا3 days agoاگلے ہفتے ایران کے بجلی گھروں اور پلوں کو نشانہ بنائیں گے، ٹرمپ
دنیا7 days agoوینزویلا میں تباہ کن زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر گئی، ہنگامی امداد کی اپیل
جموں و کشمیر1 week agoشوبیاں آپریشن چھٹے روز میں داخل: فورسز کا سرچ آپریشن تیز




































































































