کابل واقع ایک دہشتگردانہ اور وحشانہ ہے۔محبوبہ مفتی

افغانستان میں آج ہوئے ایک خود کش حملے جس میں 40سے زائد افراد ازجان ہوئے اور 140کے قریب افراد زخمی ہوئے۔ اس دلدوزواقع پرریاست جموں و کشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے سخت افسوس کاا ظہار کرتے ہوئے اس واقع کو وحشیانہ حرکت قراردیا ہے ۔ محبوبہ مفتی نے اپنے ٹیوٹ پر تحریر کرتے ہوئے دھماکے میں ہوئی اموات پر اپنے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ کنبوں کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کااظہار کیا ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ واقع سراسر دہشت گردی ہے اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔واضح رہے کہ آج افغانستان کے دارالحکومت قابل میں بارود سے بھری ایک ایمبولینس میں بھیڑ بھاڑ والے علاقے میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں تقریباً40افراد ہلاک ہوئے جبکہ 140کے قریب افراد زخمی ہوئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں