بارہمولہ میں چوروں کی دو الگ الگ واردتوں کو حل کرکے لاکھوں روپیے مالیت کا سامان برآمد:پولیس

پولیس نے ضلع بارہمولہ کے پلہالن اور میر گنڈ علاقوں میں ہونی والی چوری کی دو الگ الگ واردتوں کو حل کرکے لاکھوں روپیے مالیت کا سامان و اسباب بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اسٹیشن پٹن میں چوری ہونے کے متعلق ایک ایف آئی آر درج ہونے کے بعد تحقیقات شروع کی گئی تھیں
بیان میں کہا گیا ایف آئی آر کے مطابق بٹ کالونی میر گنڈ پٹن علاقے میں چوروں نے ایک گھر کو لوٹا ہے۔
موصوف ترجمان نے بیان میں کہا کہ اس ضمن میں ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے کافی محنت کرکے تین افراد اعجاز احمد ملا ولد غلام محمد ملا، سید عبید شاہ ولد سید مصطفیٰ شاہ اور ظفر حسین وانی ولد نثار احمد وانی ساکنان یکمن پورہ پٹن کو گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ گرفتار شدگان کے انکشاف پران کی تحویل سے سونے کی انگوٹھی، کچھ نقدی رقم کے علاوہ جوتے اور تانبے کے برتن بر آمد کئے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسی نوعیت کے ایک کیس کے سلسلے میں پلہالن پولیس چوکی نے تحقیقات کے دوران ایک چور کو گرفتار کرکے مال و اسباب بر آمد کیا۔
پولیس بیان میں کہا گیا کہ صدربل پلہالن میں چوروں نے ایک گھر کو صاف کرنے واقعے کی تحقیقات کے دوران پولیس کی ایک ٹیم نے کافی محنت کے بعد عمر احمد کھانڈے ولد غلام محمد کھانڈے ساکن کھانڈے محلہ پٹن کو گرفتار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پوچھ گچھ کے دوران گرفتار شدہ کے انکشاف پر تانبے کے برتن اور وٹر پمپ کو بر آمد کیا گیا۔
دریں اثنا دونوں علاقوں کے لوگوں نے پولیس کی بر وقت کارروائیوں کی سراہنا کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں