شوپیاں میں2 نوجون ازجان اورمتعدد زخمی

جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں آج اُس وقت2 نوجوان ازجان اورمتعدد افراد زخمی ہوئے جب احتجاجی مظاہرین اور فورسز کے مابین جھڑپیں شروع ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق ایک فوجی قافلہ گنوان پورہ گاﺅں سے گزر رہی تھی جس پر مقامی نوجوانوں نے پتھراﺅ شروع کیا جس کے جواب میں فوج نے فائرنگ کی اور2 نوجوان گولیوں کی زد میں آکر ہلاک ہوئے۔ادھر ایس ایس پی شوپیاں کہنا ہے کہ علاقے میں فوجی گاڑیوں پر لوگوں نے پتھراﺅ کیا جس کے جواب میں فوج نے بھیڑ کو دور رکھنے کےلئے کچھ راﺅنڈ گولیاں داغے۔تاہم لوگوں کا کہنا ہے کہ فوج کی فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوئے جن کی شناخت سہیل جاوید لون ، جاوید احمد اور رئیس احمد اور عادل احمد شدید زخمی ہوئے جن کو فوری طور پر علاج و معالجہ کےلئے ضلع ہسپتال پلوامہ پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے جاوید احمد کو مردہ قراردیا ۔جبکہ دوسرے نوجوان سہیل جاوید لون عمر 24برس کو راجپورہ پرائمیر ہیلتھ سنٹر پہنچایا گیا جہاں سہیل احمد کو بھی ڈاکٹروں نے مردہ قراردیا۔ اس واقع میں ایک اور زخمی نوجوان عادل احمد کو سرینگر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔ اس واقع کے خلاف لوگوں نے سڑکوں پر آکر شدید احتجاج کرتے ہوئے نوجوانوں کی ہلاکت میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ واضح رہے کہ گنوا پورہ بدھ وار کے روز ایک جھڑپ میں مقامی جنگجو فردوس احمد لون کی موت ہوئی تھی جس کی وجہ سے علاقے میں کشیدگی اور تناﺅ بنا رہا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں