کشمیر میں انٹرنیٹ سروس پر قدغن،لوگ پریشان

سرینگر/شوپیاں ہلاکتوں کے پیش نظر وادی میں حالات کو مزید ابتر ہونے کے خدشے کو مدنظر رکھ کرانتظامیہ نے وادی بھر میں انٹرنیٹ سہولیات پر بریک لگاتے ہوئے اس کی رفتار کم کردی ہے ۔جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شوپیاںمیں گذشتہ روز فوج کی فائرنگ کی وجہ سے دو نوجوانوں کے ہلاک ہونے اور متعدد زخمی ہونے کے بعد انتظامیہ نے انٹر نیٹ سہولیات کی رفتار کو کم کرنے کےلئے 3جی اور 4جی سپیڈ کو کم کرکے 2جی کردیا ہے ۔ انٹرنیٹ سروس بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ لوگ بیرونی دنیا سے کٹ کر رہے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں