زبرون پہاڑی کے جنگل سے شام دیر گئے بھیانک آگ نمودار 

 سرینگرزبرون پہاڑی کے جنگل سے شام دیر گئے بھیانک آگ نمودار ہوئی جس کے نتیجے میں درجنوں درخت راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئے۔ آگ کے شعلے دور دور سے دکھائی دے رہے تھے ، متعلقہ محکمہ کے اہلکار آگ بجھانے کی کارروائیوں میں مصروف ہے۔ اطلاعات کے مطابق شام دیر گئے زبرون پہاڑیوں کے دامن میں رہائش پذیر لوگوں میں اُس وقت خوف و دہشت کی لہر دوڑ گئی جب اچانک جنگل سے آگ نمودار ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے جنگل کے ایک وسیع حصے کو لپیٹ میں لے لیا۔ نمائندے کے مطابق آگ کے شعلے دور دراز علاقوں میں دیکھے گئے اور لوگ فکر وتشویش میں مبتلا ہو گئے ۔ آگ کی اس واردات کے دوران درجنوں درخت راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئے ۔ متعلقہ محکمہ کے اہلکار آخری اطلاعات موصول ہونے تک آگ بجھانے کی کارروائی میںمصروف تھے۔ مزید تفصیلات کا انتظا رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں