وادی میں 4جی 3جی انٹرنیٹ سروس بحال

شوپیاں ضلع میں گذشتہ روز دو نوجوانوں کی ہلاکت کے بعد وادی میں ہڑتال کے دوران انتظامیہ نے حالات پر قابو پانے کےلئے انٹرنیٹ سہولیات کی رفتار کو عارضی طور پر کم کردیا تھا. جس دوران فور جی اور تھری جی کے بجائے سپیڈ کو ٹو جی کردیا گیا تھا. تاہم آج رات دیر گئے انٹرنیٹ سروس کی رفتار پر عائد رکاوٹ کو ہٹاتے ہوئے اس کی رفتار کو بحال کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز شوپیاں ضلع میں فوج کی فائرنگ سے دو نوجوانوں کی موت اور کئی کے زخمی ہونے سے وادی بھر میں تناﺅ و کشید گی پھیل گئی تھی اور 28جنوری کومزاحمتی قیادت کی جانب سے دی گئی ہڑتالی کا کے پیش نظر وادی میں انٹرنیٹ سروس معطل کی گئی تھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں