کشمیر پولیس نے کیا امرناتھ یاترا بس حملے کے ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل

جموں و کشمیر پولیس نے آج اُن گیارہ ملزمان کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ داخل کردی ہے جن پر الزام ہے کہ وہ گذشتہ برس امرناتھ یاتریوں کو لے جانے والی گاڑی پر حملے میں ملوث ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ریاستی پولیس نے ایف آئی آر نمبر 302,307,326,427,7/25آر پی سی 157/2017زیر دفعہ 16-18کے تحت اُن گیارہ افراد کے خلاف عدالت میں چالان پیش کیا ہے جن کو پولیس نے گذشتہ برس امرناتھ یاترا بس حملے میں ملو ث قراردیا ہے ۔ جن میں اعجاز احمد وگے،بلال احمد ریشی،ظہور احمد شیخ،خالد مظفر ڈار، تنویر احمد ڈار،سرجیل احمد شیخ،ابواسمائیل ساکنہ پاکستان،یاور بشیر وانی،ماویہ ساکنہ پاکستان اور فرقان ساکنہ پاکستان ،ایک اور شخص جس کا نام مخفی رکھا گیا ہے ملزمان میں شامل ہیں۔پولیس بیان کے مطابق ابو اسماعیل گذشتہ برس آری گام نوگام سرینگر میں ایک جھڑپ میں ماراگیا جبکہ دو اور پاکستانی جنگجو بھی دوسری جھڑپ میں مارے گئے تھے۔ واضح رہے کہ گذشتہ برس 10جولائی کو بٹنگو اننت ناگ میں امرناتھ یاتریوں کو لے جانی والی ایک بس پر حملے کے نتیجے میں 8افراد از جان ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں