شوپیاں واقع کے خلاف سوموار کو کیلر میں احتجاج

27جنوری کو گنو پورہ شوپیاں میں فوج کی فائرنگ میں دو نوجوانوں کی ہلاکت کے خلاف جہاں وادی بھر میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے وہیں پر آج کیلر شوپیاں میں ان ہلاکتوں کے خلاف سخت احتجاجی مظاہرے کئے جس دوران مشتعل نوجوانوں نے ایک پولیس چوکی پر شدید پتھراﺅ کیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ احتجاج پر اُتر آئے نوجوانوں نے شوپیاں واقع میں ملوث فوجی اہلکاروں کو سزادینے کامطالبہ کررہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں