دلی میں درندہ صفت انسان نے ایک بار پھر انسانیت کو جھٹکا دیا۔آٹھ ماہ کی بچی کی عصمت دری

سرینگر/نئی دلی کے نیتا جی سبھاش پیلیس علاقے میں اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب علاقے میں آٹھ ماہ کی بچی کو اپنے ہی چچہرے بھائی نے اپنی درندگی کا شکار بنایا۔ بچی کے لواحقین کے مطابق 28برس کے سورج نامی لڑکے جو بچی کے چچا کا بیٹا ہے بچی کواکیلا پاکر اس کی عصمت پر ہاتھ ڈالا۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔ جبکہ بچی کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں