جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں چھٹے روز بھی ہڑتال

شہری ہلاکتوں کے خلاف جنوبی کشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیاں میںشہری ہلاکتوں کے خلاف بطور احتجاج آج بھی ہڑتال رہی ۔اس دوران ضلع کے حساس علاقوں میں فورسز کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے ۔ جبکہ شوپیاں اور پلوامہ میں آج چھٹے روز بھی انٹرنیٹ سہولیات کو معطل رکھا گیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق پہاڑی ضلع شوپیاں میں آج چھٹے روز بھی مسلسل ہڑتال کی گئی اور اس دوران تمام دکانیں ، کاروباری ادارے بند رہے جبکہ سڑکوں سے ٹریفک کی نقل و حمل بھی غائب رہی جس کے نتیجے میں لوگوں کو شدید پریشانیوں کاسامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ شہری ہلاکتوں کےخلاف ممکن احتجاجی مظاہروں کو روکنے کےلئے ضلع کے حساس علاقوں میں فوج، سی آر پی ایف اور پولیس کے اضافی دستے تعینات کئے گئے ہیں جس کے نتیجے میں ضلع میں حالات پُرتناﺅ پائے جارہے ہیں ۔ ادھرشوپیاں اور ضلع پلوامہ میں آج چھٹے روز بھی موبائل انٹرنیٹ کو معطل رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ طلبہ و دیگر کاروباری افراد کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں