شوپیاں میں فورسز فائرنگ میں زخمی ایک اور شہری کی موت، تعداد 3 تک پہنچ گئی

سرینگر: شوپیاں میں 27 جنوری کو فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا 19 سالہ شہری رئیس احمد گنائی ولد محمد یوسف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھا.

فوج کی فائرنگ میں مرنے والوں کی تعداد 3 تک پہنچ گئی ہے. اس سے قبل 27 جنوری کو فوج کی فائرنگ میں 2 عام شہری مارے گئے تھے.

شہری ہلاکتوں‌ پر پولیس نے فوج کیخلاف ایف آئی آر درج کیا ہے. رئیس احمد کو سر میں گولی لگی تھی اور صورہ انسٹی ٹیوٹ میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ بیٹھا.

فوج کاکہنا ہے کہ مظاہروں‌کے دوران شہریوں نے ایک آفیسر کو پیٹ پیٹ کر مارنے کی کوشش کی تھی اور بچاو میں فوج نے فائرنگ کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں