مژھل سڑک حادثہ ،ایک ہلاک چار زخمی جمعہ کی شام کو کپواڑہ ضلعے کے مث ھل سیکٹر کے قریب ایک مسافر گاڑی سڑک سے کھسکنے کے بعد گہری کھائی میں جا گری ۔ حادثے میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے جبکہ چار زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لئے ایس ڈی ایچ کپوارہ اسپتال لایا گیا ہے ۔ وہیں مقتول کی شناخت پائین مث ھل کے گلاب تانترے کے طور کی گئی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی زیر نمبر: JK05-9307 مث ھل میں چنٹیواری پُل کے قریب جمعہ کی شام سات بجے سڑک سے الٹ کر گہری کھائی میں جا کے گری ۔ جبکہ گاڑی دھودی مث ھل سے چنٹیواری کی طرف جا رہی تھی ۔