جموں و کشمیر
زوجیلا سرنگ میں کھدائی کا کام مئی کے آخر تک مکمل ہو جائے گا: حکام
سری نگر، سری نگر-لیہ شاہراہ پر واقع زوجیلا سرنگ کی کھدائی کا کام مئی کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔
منصوبے سے وابستہ حکام نے بتایا کہ اب صرف 300 میٹر کھدائی باقی رہ گئی ہے اور کام تیزی سے جاری ہے، جو مئی کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔
یہ قابلِ ذکر ہے کہ 13 کلومیٹر سے زائد لمبی یہ سرنگ مکمل ہونے کے بعد کشمیر اور لداخ کے درمیان ہر موسم میں رابطہ فراہم کرے گی، جس سے سال بھر آمد و رفت ممکن ہو سکے گی۔
میگھا انجینئرنگ اینڈ انفراسٹرکچر لمیٹڈ کے جوائنٹ چیف آپریٹنگ آفیسر ہرپال سنگھ نے بتایاکہ “زوجیلا سرنگ کی کل لمبائی 13,155 میٹر ہے، جس میں سے صرف 300 میٹر کھدائی باقی ہے۔ ہم مئی کے آخر یا جون کے پہلے ہفتے تک بریک تھرو کی توقع کر رہے ہیں۔”
انہوں نے کہا کہ بریک تھرو اس وقت ہوگا جب کشمیر کے بالتال اور دراس سیکٹر کے مینامارگ سے کام کرنے والی ٹیمیں سرنگ کے اندر آپس میں مل جائیں گی۔
انہوں نے مزید کہاکہ “بریک تھرو کے بعد دونوں اطراف کے لوگ سرنگ کے اندر ایک دوسرے سے ہاتھ ملائیں گے۔ یہ ایک تاریخی لمحہ ہوگا اور اس کے بعد باقی کام آسان ہو جائے گا۔”
دنیا کے مشکل ترین علاقوں میں بنائی جا رہی یہ سرنگ ہندوستان کی سب سے طویل سڑک سرنگ اور دونوں طرف سے آمد و رفت کے لیے ایشیا کی سب سے طویل سرنگ بننے جا رہی ہے۔ اس سے سونمرگ اور دراس کے درمیان سفر کا وقت تقریباً تین گھنٹے سے کم ہو کر صرف 15 منٹ رہ جائے گا۔
حکام کے مطابق کھدائی کا کام اگرچہ 2026 کے وسط تک مکمل ہونے کی توقع ہے، تاہم پورے منصوبے کو فروری 2028 تک مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔
زوجیلا سرنگ کا اسٹریٹجک اور اقتصادی لحاظ سے بہت زیادہ اہمیت ہے۔ یہ لداخ کو سال بھر ملک سے جوڑے رکھے گی، کیونکہ بھاری برفباری کی وجہ سے یہ علاقہ کئی مہینوں تک کٹ جاتا ہے۔ بہتر رابطے سے سیاحت، تجارت اور دفاعی رسد میں بھی اضافہ متوقع ہے۔
فی الحال زوجیلا درے پر آمد و رفت مکمل طور پر موسم پر منحصر ہے، جہاں سردیوں میں شدید برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑک طویل عرصے تک بند رہتی ہے۔
قابلِ ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ زوجیلا درے پر برفانی تودے کی زد میں آکر سات افراد ہلاک ہو گئے تھے، جبکہ کئی گاڑیاں برف اور ملبے میں دب گئی تھیں۔
یواین آئی ۔ ا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر میں تین ہفتے کی بندش کے بعد اسکول دوبارہ کھلے
سری نگر، جموں و کشمیر میں شدید گرمی، اس کے بعد موسلا دھار بارش اور سیلاب جیسے حالات کے باعث تقریباً تین ہفتے تک بند رہنے والے اسکول پیر کے روز دوبارہ کھل گئے۔
کشمیر میں شدید گرمی کے باعث درجۂ حرارت معمول سے کہیں زیادہ بڑھ گیا تھا، جس کے پیشِ نظر تمام تعلیمی اداروں میں پہلے مرحلے میں 6 جولائی سے 19 جولائی تک گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔
تاہم 18 جولائی کے آس پاس شدید گرمی کی جگہ موسلا دھار بارش نے لے لی، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر پانی جمع ہو گیا اور کئی علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو گئی۔ اس کے باعث حکومت کو تعطیلات میں دو مرتبہ یعنی پہلے 22 جولائی تک اور بعد ازاں 26 جولائی تک توسیع کرنا پڑی۔
حکام کے مطابق موسم میں بہتری اور حالات معمول پر آنے کے بعد پیر کے روز طلبہ، طالبات اور اساتذہ نے دوبارہ اسکولوں کا رخ کیا اور تدریسی سرگرمیاں بحال ہو گئیں۔
یو این آئی۔ ایم جے
جموں و کشمیر
جموں: اقتصادی جرائم ونگ نے دھوکہ دہی کے دو مقدمات میں چارج شیٹ داخل کی
جموں، جموں کرائم برانچ کے اقتصادی جرائم ونگ (ای او ڈبلیو) نے دھوکہ دہی کے دو الگ الگ مقدمات میں تحقیقات مکمل کرنے کے بعد متعلقہ عدالتوں میں چارج شیٹ داخل کر دی ہے۔
پہلے مقدمے میں جے پور کی ایم/ایس گولڈ سکھ ٹریڈ انڈیا لمیٹڈ اور اس کے پانچ عہدیداروں پر سرمایہ کاروں کو زیادہ منافع کا لالچ دے کر تقریباً 30.29 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کرانے اور رقم کے غبن کا الزام ہے۔ تحقیقات میں معلوم ہوا کہ کمپنی سیبی، آر بی آئی اور جموں و کشمیر کے رجسٹرار آف کمپنیز کے پاس رجسٹرڈ نہیں تھی۔
دوسرے مقدمے میں جعلی محکمہ ریونیو کے ریکارڈ کی مدد سے مستقل رہائشی سرٹیفکیٹ (پی آر سی) حاصل کرنے کے معاملے میں چار افراد اور ایک سابق پٹواری کے خلاف چارج شیٹ پیش کی گئی ہے۔ ایف ایس ایل کی جانچ میں متعلقہ دستاویزات جعلی پائی گئیں۔
کرائم برانچ نے عوام سے مالیاتی دھوکہ دہی سے محتاط رہنے اور مشتبہ سرگرمیوں کی اطلاع اقتصادی جرائم ونگ کو دینے کی اپیل کی ہے۔
یو این آئی۔ م س
جموں و کشمیر
شری امرناتھ یاترا چھ دن کے بعد دوبارہ شروع
جموں، جموں و کشمیر میں خراب موسم کی وجہ سے چھ دنوں سے روکی گئی سالانہ شری امرناتھ یاترا ہفتہ کو دوبارہ شروع ہو گئی۔ سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 6269 یاتری بالتل کے راستے گفا کے لیے روانہ ہوئے۔
واضح رہے کہ بالتال اور پہلگام دونوں راستوں پر خراب موسم اور تیز بارش کی وارننگ کے پیش نظر 19 جولائی سے یاترا کو احتیاطی اقدام کے طور پر روک دیا گیا تھا۔
عہدیداروں نے بتایا کہ 6269 یاتریوں کا تازہ جتھہ آج صبح بھگوتی نگر یاتری نواس سے بالتل بیس کیمپ کے راستے روانہ ہوا۔ 223 گاڑیوں پر مشتمل اس قافلے میں 1470 خواتین، 25 بچے اور 54 سادھو شامل تھے، یہ سب سخت حفاظتی انتظامات میں سفر کر رہے تھے۔
عہدیداروں نے نوٹ کیا کہ روایتی پہلگام روٹ کے لئے کوئی قافلہ روانہ نہیں کیا گیا۔ جموں سری نگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی بحالی کے بعد یاترا دوبارہ شروع ہوسکتی ہے۔ اس سے قبل ادھم پور-رام بن اسٹریچ پر لینڈ سلائیڈنگ اور پتھراؤ کی وجہ سے ہائی وے کو بند کر دیا گیا تھا۔ ‘بابا برفانی’ کے گپھا درگاہ کی سالانہ یاترا 28 اگست کو رکشا بندھن کے تہوار کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی۔ آج تک، تقریباً چار لاکھ یاتریوں نے امرناتھ گپھا کی مندر پر حاضری دی ہے۔
یو این آئی۔ اے ایم۔
دنیا5 days agoایرانی صدر کا سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے متعلق نیا اور اہم انکشاف
دنیا6 days agoامریکہ-ایران رابطے کے لیے پاکستان اور قطر کی کوششیں جاری
دنیا1 week agoایران کا آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دھماکے سے تباہ ہونے کا دعویٰ، سینٹکام کی تردید
دنیا1 week agoایران نے ہرمزگان صوبے پر امریکی حملوں میں شہید ہونے والے شہریوں کی تصاویر جاری کر دیں
ہندوستان6 days agoپیپر لیک احتجاج کے درمیان یوتھ کانگریس کی امدادی مہم، دہلی میں پھنسے اور زخمی طلبہ کے لیے ہیلپ لائن جاری
دنیا1 week agoجے ڈی وینس کی فیملی کے اچانک سفری مطالبات پر خفیہ سروس کے اہلکار نالاں
دنیا5 days agoایران جنگ پر 37.5 ارب ڈالر خرچ ہو چکے: امریکی وزیر جنگ
دنیا1 week agoایران میں زیرِ تعمیر بجلی گھر پر امریکی حملہ، جوہری توانائی ایجنسی کا بیان
دنیا1 week agoآخری سانس تک ایران کا دفاع کیا جائے گا: عباس عراقچی
ہندوستان5 days agoدہلی پولیس کی کارروائی پر بھڑکی کانگریس، جمہوریت پر حملے کا لگایا الزام
جموں و کشمیر6 days agoجب جموں و کشمیر کے عوام کو عمر عبداللہ کی ضرورت تھی، وہ نئی دہلی میں ’سیاسی ڈرامے‘ میں مصروف تھے: بی جے پی
دنیا7 days agoامریکہ کے پاس مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کا کوئی جواز نہیں: اسماعیل بقائی



































































































