ویڈیو: اب کی بار پھر سے مودی سرکار


خبراردو:

آخر کا ر وہی ہوا جو ایگزٹ پولز نے دیکھایا ۔ ا ب کی بار بھارت میں پھر سے آئی مودی سرکار ۔ نہ ہی مہا گھٹ بندھن مودی شاہ جوڑی کے آگے ٹک پایا اور نہ ہی راہل گاندھی کا رافیل مدعا اور چوکیدار چور کا نعرہ ۔ اگر کچھ چلا تو مودی شاہ کا جادو جو ووٹروں پر۔

اب اگر پہلے نتائج پر نظر ڈالے تو بھاجپا نے گزشتہ چناﺅ میں282 سیٹیں حاصل کی تھیں ۔ لیکن اس بار راجناتھ سنگھ نے کہا تھا تین سو پار اور وہی ہوا بھاجپا نے303 سیٹیں حاصل کی ، یعنی بھاجپا کو کسی بھی اتحاد کی ضرورت سرکار بنانے کےلئے نہیں ،۔ اب اگر این ڈی اے کو بھی ملا لیں تو کل 353 سیٹیں بنتی ہیں ۔

کانگریس کی بات کرے جس نے پچھلے چناﺅ میں44 سیٹیں حاصل کی تھی اور اس بار آٹھ سیٹوں کے اضافے کےساتھ باون پر آگئی ہے اور ان کے اتحاد کو ملا کر کل 92 سیٹیں بنتی ہیں ۔اور باقی کے کھاتے میں 100 سیٹیں جاتی ہیں ۔
اب بھاجپا کے کلین سویپ والی ریاستوں کی بات کرے تو گجرات ، دلی اور راجھستان میں کلین سوئپ رہا اور مدھہ پردیش کی29 میں سے 28 سیٹیں اپنے نام کر لی ۔

بھاجپا نے اس بار اب مشرقی اور مغربی ریاستوں میں بھی قبضے جمانے شروع کر دئے ہیں ۔
مغربی بنگال میں پچھلے چناﺅ میں بھاجپا نے محض 2 سیٹیں جیتی تھی لیکن اس بار کل بیالیس میں سے بھاجپا نے حیرانکن طور پر 18 سیٹوں پر قبضہ جمایا وہیں ممتا بنرجی کی ترنمول کانگریس نے 22 سیٹیں حاصل کیں ۔اسی طرح سے اوڈیسہ میں جہاں بھاجپا نے پچھلے چناو میں ایک حاصل کی تھی وہیں اس مرتبہ انہوںنے 8 سیٹیں حاصل کی ہیں ۔

اگر ریاست جموں کشمیر کی بات کریں تو یہاں پر بھی بھاجپا نے 2014 کی طرح اپنی تین سیٹیں واپس حاصل کی ہیں ۔ وہیں این سی نے وادی کی تین سیٹوں پر قبضہ کیا ہے ۔ جبکہ کانگریس اور پی ڈی پی کا کہیں نام نہیں دکھ رہا ۔

بھاجپا اور مودی کی اس بڑی جیت میں سب سے بڑا ہاتھ امیت شاہ کا بھی ہے ۔۔ جنہوننے ان چناﺅ میں پندرہ ہزار کلو میٹر سے زائد کا سفر طے کرتے ہوئے161ریلیوں میں خطاب کیا ۔ مودی اور ا میت شاہ پچھلے تیس سالوں میں ایک ساتھ کام کر رہے ہیں ۔

وادی کے سیاست داں ، بالی ووڈ ، کھیل سے جڑی شیخصیات اور پھر پوری دنیا کے لیڈران کی جانب سے مودی کو زبردست جیت پر مبارکباد دی گئی ۔۔

سریلنکا ، بنگلہ دیش ، چین ، روس اور امریکہ کے علاوہ کئی ممالک کے سربراہاں نے ٹوئٹر کے زریعے موودی کو مبارکب باد پیش کی ۔ وہیں پاک وزیر عظم عمران خان نے بھی ٹوئٹ کے زریعے مودی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشا میں امن کےلئے ان سے کام کرنے کےلئے تیار ہیں ۔

نریندر مودی نے کہا بھارت کی پھر سے جیت ہوئی ، جبکہ امیت شاہ نے اسے بھارت کی جیت قررا دیا ۔

نریندر مودی اب1971 میں اندرا گاندھی کے بعد دوسری مرتبہ پھر سے اکثریت کے ساتھ وزیر اعظم بن گئے ہیں ۔
بھاریہ جنتا پارٹی کی بات کرے تو2014 کے چناﺅ ن میں جہاں انہوں نے 17 کروڑ ووٹ حاصل کئے تھے وہیں ان انتخابات میں 22 کروڑ حاصل کئے .

دوسری طرف اب کاگریس کی ہار کے بعد ان کے استعفیٰ کی بھی خبریں گردش کر رہی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں