سٹھ برس تک کے عازمین حج کو راحت کی امید

سرینگر/سپریم کورٹ آف انڈیا نے مرکزی سرکار کو ہدایت دی ہے کہ وہ ان عازمین حج سے متعلق عدالت میں ایک مفصل رپورٹ پیش کریں جنہوں نے پانچ مرتبہ حج کےلئے درخواستیں دی ہیں ۔
اطلاعات کے مطابق عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس دیپکامسرا، جسٹس اے ایم خان ویلکر اور جسٹس ڈی وائی چدرچد نے پر مشتمل بنچ نے مرکزی سرکار سے مفصل رپورٹ طلب کی ہے تاکہ عازمین حج کو راحت پہنچائی جائے۔
کریلا حج کمیٹی کی جانب سے دائر کردہ ایک عرضی میں دوران شنوائی بنچ نے کہا کہ مرکزی سرکار ان عازمین کے بارے میں مکمل تفصیلات فراہم کریں جن کی عمر 60برس یا اس سے زیادہ ہیں اور انہوں نے حج بیت اللہ پر جانے کےلئے پانچ مرتبہ درخواستیں دائر کی ہیں اور وہ ابھی تک حج پر جانے میں کامیاب نہیں ہوئے ۔ اس دوران عدالت عظمیٰ نے حج کوٹا میں اضافہ کی سفارش بھی کی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں