مرکز شادی شدہ جوڑوں کو کھاپ پنچائتوںسے محفوظ رکھے: عدالت عظمی

سرینگر//عدالت عظمیٰ نے کھاپ پنچائتوں کے ذریعہ امن و قانون اپنے ہاتھوں میں لینے اور غیر کے نام پر قتل کرنے پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا مرکز سے کہا ہے کہ وہ جوڑوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔عدالت نے کہاکہ کھاپ خود ساختہ ضمیر کے رکھوالے نہیں بن سکتے ، جب قانون موجود ہے اور عدالتیں فیصلہ کرسکتی ہیں کہ کون سی شادی قانون کے تحت منع ہے۔ عدالت عظمیٰ نے مزید کہا کہ جب 2بالغ شادی کرتے ہیں، تو یہ قانون فیصلہ کرے گا کہ شادی کالعدم ہوگی کہ نہیں اور کھاپ جوڑوں پر تشدد نہیں ڈھا سکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں