اقوام متحدہ میں‌ پاکستان نے پھر مسئلہ کشمیر اٹھایا، 1948 قراردادوں کا سرنو جائزہ لینے کی درخواست

سرینگر//پاکستان نے سیکورٹی کونسل میں مسئلہ کشمیر اٹھاکر ’چنندہ قرارداروں ‘کی عمل آوری کا الزام عائد کیا ہے ۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہاکہ سیکورٹی کونسل قرارداروں کی چنندہ عمل آوری کی اعتباریت پر سوالیہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ کونسل کو چاہئے کہ وہ وقفہ وقفہ کے دوران قرارداروں کا جائزہ لیں اورخاص طور پر طویل عرصہ سے موجود تنازعہ جموں وکشمیر ۔ انہوں نے کہاکہ کونسل کی پاس کی گئی خود کی قرارداروں کی عمل آوری میں ناکامی دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے لئے بھی لمحہ فکریہ ہے۔ ملیحہ لودھی کا حوالہ 1948کی کونسل کی قرارداد تھا جس میں کشمیرکے مستقبل کیلئے رائے شماری کرائی جانی ہے اور یہ بھی مطالبہ تھا کہ ریاست سے داخل ہونے والی پاکستانی قبائلوں کااخراج ہو۔ بھارت کا کہنا تھا کہ قبائلی دراصل پاکستانی فوجی تھے جو کشمیر کو پاکستان کے ساتھ ملانا چاہتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں