مالدیپ کی صورتحال پر ٹرمپ اورمودی کی فون پر بات

سرینگر//امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور وزیر اعظم نریندر مودی نے فون پر مالدیپ کی صورتحال پر بات کی۔ انہوں نے افغانستان اورانڈین پیسفک علاقہ کے حالات پر بھی بات کی ۔ وائٹ ہاﺅس نے ایک بیان میں کہاکہ دونوں لیڈروں نے مالدیو کے سیاسی بحران پر تشویش کااظہار کیا اور کہا کہ جمہوری اداروں کے وقار کی اہمیت کو سمجھا جائے۔ مودی اور ٹرمپ کی یہ امسال کی پہلی ٹیلیفونک گفتگو ہے۔ وائٹ ہاﺅس کے مطابق دونوں لیڈروں نے انڈین پیسفک علاقہ کی ترقی اور سیکورٹی کیلئے مشترکہ طور پر کام کرنے اور افغانستان کی حفاظت اور استحکام کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کو دہرایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں