شوپیاں ہلاکتوں کے پیش نظر وادی میں سخت ہڑتال اور کرفیو جیسی صورتحال ،لوگ گھروں میں محصور

سرینگر/شوپیاں ہلاکتوں کے خلاف وادی میں سخت ترین ہڑتال کے بیچ شہر سرینگرمیں کرفیو جیسی صورتحال کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہوکے رہ گئے ہیں۔ جبکہ لوگوں کی نقل و حرکت پر مکمل طور پرپابندی لگائی گئی ہے اور کسی بھی شہری کو گھرسے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شوپیاں میں گذشتہ روز فائرنگ کے ایک واقع میں دو نوجوانوں کی ہلاکت اور متعدد افرادکے زخمی ہونے کے خلاف مزاحمتی قیادت کی جانب سے آج دی گئی ہڑتالی کال پروادی بھر میں سختی سے عمل کیا جارہا ہے ۔
اس دوران شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں ہو کا عالم چھایارہا ۔ تمام کاروباری ادارے بند ہیں جبکہ سڑکوں سے ٹریفک کی نقل و حمل معطل ہوکے رہ گئی ہے۔ ادھر دو نوجوانوں کی ہلاکت کے بعد انتظامیہ نے احتیاط کے طور پر شہر خاص کے کئی پولیس سٹیشنوں جن میں نوہٹہ، خانیار، رعناواری،مہاراج گنج اور صفاکدل کے تحت آنے والے علاقوں میں سختی سے کرفیو کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے ۔
اس دوران کسی کو بھی گھرسے باہر آنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔سڑکوں پر جگ جگہ خار دار تاریںاور دوسری رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں جس کی وجہ سے لوگ اپنے ہیگھروں میں محصور ہوکے رہ گئے ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز جنوبی کشمیر کے پہاڑی ضلعشوپیاں میں اُس وقت دو نوجوان ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جب گنوان پورہ نامی گاﺅں سے فوجی گاڑیاں گزررہی تھیں جس پر مقامی نوجوان نے پتھراﺅ شروع کیا اور اس کے جواب میں فوج نے گولیوں کے کچھ روانڈ فائر کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں