ہندوپاک کے درمیان سرحدی کشیدگی برقرار، دونوں جانب پھر شدید گولہ باری

سرینگر/ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری کڑواہٹ کے بیچ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران دونوں افواج کے درمیان دومرتبہ گولی باری کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں سرحدی کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق راجوری ضلع میں آر پار شدید گولہ باری کے کچھ ہی گھنٹوں بعد ایک بار پھر پونچھ سیکٹر میں” ہندوپاک افواج نے بندوقوں کے دہانے کھولے۔“

وزارت دفاع نے اس حوالے سے بتایا کہ صوبہ جموں کے پونچھ ضلع بالاکوٹ سیکٹر میں گذشتہ رات دیر گئے ”پاکستانی رینجرس نے ہلکے اور درمیانہ درجے کے آٹومیٹک ہتھیاروں کے علاوہ موٹار وں سے ہندوستانی بی ایس کی چوکیوں کو نشانہ بنایا“جبکہ بھارتی فوج نے بھی جواب میں پاکستانی فوجی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کی۔

تاہم دو طرفہ شدید گولہ باری کے نتیجے میں کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہے جبکہ کئی رہائشی مکانوں کو نقصان ضرور پہنچا ہے ۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے دوران بین الاقوامی حد متارکہ پر ہندوستان اور پاکستانی افواج کے درمیان ایک درجن کے قریب انسانی جانوں کا زیاں ہوا ہے ۔جس میں دونوں جانب فوجی اہلکاروں کے علاوہ عام شہری بھی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں