وادی میں زلزلے کے جھٹکوں سے خوف و ہراس، بلوچستان میں سکول کی چھت گرنے سے بچی لقمہ اجل

سرینگر: وادی میں 12بجکر 40 منٹ پر زلزلے کے جھٹکوں سے خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی اور زلزلہ کی شدت 6.1 تھی. زلزلہ کا مرکز افغانستان کے دارالحکومت کابل سے 270 کلومیٹر دور ہندو کش پہاڑی تھی. زلزلہ آنے کے ساتھ ہی لوگ گھروں ، دفاتر اور دکانوں سے باہر آئے اور محفوظ مقامات کی طرف دوڑ پڑے اور کلمہ ورد کرنے لگے.

زلزلہ کے جھٹکوں کو نئی دہلی، نوئڈا، غازی آباد، گرگاوں اور پاکستان میں‌محسوس کیاگیا . زلزلہ کا مرکز افغانستان ہند کش علاقہ تھا اور زلزلہ کی شدت 6.1 اور گہرائی 180 کلومیٹر تھی.

بلوچستان کے شہر لسبیلہ میں زلزلے سے بیلہ کے علاقے میں ایک اسکول کی چھت گر گئی جس سے ایک بچی کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اس کے علاوہ ایک گھر کی چھت گرنے کی بھی اطلاعات ہیں جہاں 9 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں