File Photo
File Photo
File Photo

پلوامہ میں شبانہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران تشدد بھڑک اُٹھا

سرینگر/”جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں رات بھر فورسز و نوجوانوں کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا“

اس ضمن میں موصولہ اطلاعات کے مطابق ضلع پلوامہ کے کریم آباد علاقے میں دوران شب فوج کی 55آر آر ، سی آر پی ایف 183بٹالیں اور پولیس نے کریک ڈاﺅن شروع کیا ۔

ذرائع کے مطابق پولیس کو علاقے میں جنگجوﺅں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی جس کی بناءپر علاقے کو محاصرے میں لیا گیا

فوج ، سی آر پی ایف اور پولیس نے جونہی تلاشی کارروائی شروع کی تو مقامی نوجوانوں نے آپریشن پر مامور اہلکاروں پر شدید پتھراﺅ شروع کیا جس کے جواب میں فورسز نے ٹیر گیس کے درجنوں گولے داغے ۔

اس دوران فورسز کی کارروائی کی وجہ سے علاقے میں شدید تناﺅ اور کشیدگی پھیل گئی اور پوری رات مشتعل نوجوانوں اور فورسز کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا۔ تاہم فوجی کارروائی کو تقریباً صبح چار بجے کے بعد معطل کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں