زلزلہ کے جھٹکوں سے سرینگر میں زیر تعمیر فلے اﺅر سے گرڈر گرآیا ، کرین کو شدید نقصان

سرینگر/وادی میں زلزلہ کے جھٹکوں کے نتیجے میں سرینگر میں زیر تعمیر فلے اﺅر سے ایک گریڈر کرین پر جاگرا جس کی وجہ سے کرین کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔

اس ضمن میں موصولہ اطلاعات کے مطابق وادی میں 12بجکر 40 منٹ پر زلزلے کے جھٹکوں سے خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔زلزلہ کی شدت 6.1 تھی۔ زلزلہ کا مرکز افغانستان کے دارالحکومت کابل سے 270 کلومیٹر دور ہندو کش پہاڑی تھی۔

اس دوران وادی میں اگرچہ کوئی جانی نقصان نہ ہوا تاہم سرینگر میں ایک زیر تعمیر فلے اﺅرسے ایک بھاری وزنی والا گریڈر وہاں موجود ایک کرین پر جاگرا۔ جس کے نتیجے میں کرین کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم اس واقع میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔

اس حوالے سے متعلقہ محکمہ کے ایک اعلیٰ‌افسر نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گریڈر کو پلروں‌پر لے جانے کے دوران زلزلہ کی وجہ سے کرین پر گرآیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں